شانِ افضل ُالبشر بعدَ الانبیا-2

شانِ افضل ُالبشر بعدَ الانبیائ
بزبانِ علیُ المرُتضیٰ شیرِ خدا

دار قطنی اور حاکم نے ابویحییٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے وہ کہتے ہیں کہ میں شمار نہیں کرسکتا تین دفعہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو منبر پر یہ کہتے سنا کہ اللہ رب العزت نے حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا نام نبی کی زبان پر صدیق رکھا ہے آ پ نے فرمایا کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ وہ شخص ہیں کہ جن کا نام اللہ تعالی نے حضرت جبرائیل علیہ السلام اور آنخضرت ؐ کی زبان مبارک سے صدیق کہلوایا ہے
(ایضا ص ٤٦)

اب آ ئیے ایک اور روایت ملاحظہ کرتے ہیں حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تمام لوگوں کی اللہ تعالیٰ نے مذمت کی ہے اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی یوں تعریف کی ہے
الاتنصروہ فقد نصرہ اللہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اذھما فی الغار
(ایضا ص ٧٤ ،کنزالعمال جلد١٢ص ٥١٥مطبوعہ دارالسلام )

اب آئیے وہ احادیث مبارکہ ملاحظہ کرتے ہیں کہ جن کو روایت کرنے والے علی المرتضیٰ شیر خدا ہیں اور وہ سیدنا ابوبکرصدیق کی شان میں وارد ہیں
١ــ:۔حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ
رحم اللہ ابابکر زوجنی بنتہ وحملنی الیٰ دار الھجرت واعتق بلالا من مالہ ۔
(تاریخ الخلفاء ص٧٧، تاریخ دمشق جزو ٣٢ ص٤٢ ،مسند ابی یعلیٰ جلد ١ ص ٢٨١)

اللہ تعالیٰ ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ پر رحم فرمائے انہوں نے مجھ سے اپنی بیٹی کا نکاح کیا اور مجھے دار الھجرت کی طرف پہنچایا اور اپنے مال سے بلال رضی اللہ عنہ کو آزاد کیا ۔

٢:۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ آقائے کریم ؐ نے فرمایا کہ
اس امت میں نبی کے بعد ابوبکر و عمر سب سے بہتر ہیں ۔
(تاریخ الخلفاء ص ٨٧ ، کنزالعمال جلد ١٣ ص٢٠)

الحمدللہ تمام مسلمانوں کا یہی عقیدہ ہے

٣:۔ حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقائے کریم ؐ نے فرمایا (حضرت علی سے) میں نے تجھے مقدم کرنے کیلئے اللہ تعالیٰ سے سوال کیا تھا مگر اس نے ابوبکر کی تقدیم کے ساء کسی اور کی تقدیم سے انکار کردیا
(تاریخ دمشق جزو ٤٨ ص ٢١٧)(تاریخ الخلفاء ص٩٤)

٤:۔حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں آقائے کریم علیہ الصلوۃ والسلام کے ھمراہ تھا کہ حضرت عمر فارو ق رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ آتے نظر آئے تو حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام نے فرمایا کہ یہ اھل جنت کے سردار ہیں یہ دونوں نبیوں اور رسولوں کے سواء سب اولین و آخرین ادھیڑ عمر جنتیوں کے سردار ہیں
(مسند ابی یعلیٰ جلد نمبر ١ ص ٢٧٣)(ترمذی شریف ص ٢٠٧ مطبوعہ مجتبائی)(مصنف ابن شیبہ جلد ١٢ ص ١١)

٥:۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ غزوہ بدر کے دن مجھ سے حضرت محمدؐ نے ارشاد فرمایا کہ
تم میں سے ایک کے ساتھ جبرائیل علیہ السلام اور ایک کے ساتھ میکائیل علیہ السلام تھے
ّ(آپؐ نے یہ ارشاد حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو ارشاد فرمایا)
(تاریخ دمشق، ابن عساکرجزو ٣٢ ص٨٦ مطبوعہ دارالاحیاء بیروت)

٦:۔ قیامت تک مسلمانوں کا ثواب و جزا خدا وند کریم نے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو عطافرما دیا ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم علیہ الصلٰوۃ والسلام سے سنا وہ ابوبکر کو فرما رہے تھے
یا ابابکر ان اللہ اعطانی ثواب من امن بی منذ بعثنی اللہ الی ان تقوم الساعۃ
(تاریخ بغداد جلد ٥ ص١٠،تاریخ دمشق جزو ٣٢ ص٧٩)

٧:۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی اطاعت و پیروی ہدایت کی ضمانت ہے

حضرت علی رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ؐ نے ارشاد فرمایا کہ ٫٫اطیعوابعدی ابابکر الصدیق ثم عمر ترشدوا واقتدوابھما ترشدوا،،
میرے بعد ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی پھر عمر کی اطاعت کرو ہدایت پا جاؤ گے اور ان دونوں کی پیروی کرو ہدایت پا جاؤ گے۔

اب آئیے ذرا فضائل صدیق اکبر رضی اللہ عنہ میں ارشادات مرتضوی رضی اللہ عنہ کو ملاحظہ کریں ۔

١:۔ حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
٫٫اول من اسلم من الرجال ابوبکر،،
مردوں میں سب سے پہلے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اسلام لائے۔
(تاریخ الخلفاء ،علامہ سیوطی ص ٣٣ مطبوعہ انتشارات الشریف)

٢:۔حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نے اسلام قبول کرنے کے بعد اسلام کو ظاھر فرمایا اور لوگوں کو اللہ اور اس کے رسول ؐ کی طرف بلایا
(ایضا ص٣٨)

٣:۔حضرت سیدنا صدیق اکبررضی اللہ عنہ اور حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے امت کی اصلاح و فلاح و بہبود اور بہتری کیلئے جو جدوجہد کی اس کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ
٫٫کانا امامی ھدی راشدین مرشدین مصلحین منجین خرجا من الدنیا خمصین ،،
(تاریخ دمشق جزو ٣٢ ص٢٥١)

حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ و عمررضی اللہ عنہ ہدایت کے امام اور رہبر تھے (قوم کی )اصلاح کرنے والے تھے (مقاصد خیر میں) کامیاب و کامران تھے دنیا سے بھوکے رخصت ہوئے۔

یعنی آپ نے حر ص و لالچ نہیں کیا مال جمع نہیں کیا دنیا اکٹھی نہیں کی۔

٤:۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
سب سے پہلے جنت میں ابوبکر رضی اللہ عنہ و عمر رضی اللہ عنہ داخل ہوں گے۔
(کنزالعمال جلد ١٣ ص٢١)

٥:۔شیر خدا حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
اناالاحسنۃ من الحسنات ابی بکر
(تاریخ دمشق جز ٣٢ ص ٢٥٢)

میں تو ابوبکر کی نیکیوں میں سے ایک نیکی ہوں

شیر خدا حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
ان اعظم الناس اجر ا فی المصاحف ابوبکر ان ابابکر کان اول من جمع بین اللوحین (ایضاص ٢٥٠)

قرآن پاک کے سلسلے میں سب سے بڑھ کراجر ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو ملے گا کہ سب سے پہلے آپ ہی نے اس کو کتابی صورت میں جمع کیا
(جاری ہے)
MUHAMMAD BURHAN UL HAQ
About the Author: MUHAMMAD BURHAN UL HAQ Read More Articles by MUHAMMAD BURHAN UL HAQ: 164 Articles with 239757 views اعتراف ادب ایوارڈ 2022
گولڈ میڈل
فروغ ادب ایوارڈ 2021
اکادمی ادبیات للاطفال کے زیر اہتمام ایٹرنیشنل کانفرنس میں
2020 ادب اطفال ایوارڈ
2021ادب ا
.. View More