نیکی کا پھل

نںکی کرنے سے اللہ تعا لی بہت خوش ہوتا ہے اور نیکی کرنے والے کو انعام بھی عطا کرتا ہے کسی کے سا تھ بھی نیکی کرنا اچھی بات ہے۔

کوہ قاف میں ایک جن کا رنگ بہت کالا تھا ہر کوئی اس سے نفرت کرتا تھا۔کوئ پری اس سے شادی کرنے کو راضی نہ ہو تی تھی۔سب اسکا مذاق اڑاتے تھے۔ وہ بہت اداس رھتا تھا۔اایکدن وہ ایسے ہی گھومنے نکلا ۔ اور گھومتے گھومتے کوہ قاف سے آگے نکل ایا۔وہاں ایک بادشاھ کا محل تھا۔ جن نے اوپر سےمحلل کو دیکھا اسے بہت اچھا لگا اس۔ نے سوچا چلو اس محل کی سیر کیجائے مگر جیسے ہی وہ نیچے اترنے لگا۔تواس نے دیکھا کہ ایک بہت خوبصورت لڑکی محل کے باغ میں بیٹھی ہے ۔اسے خیال آیا کہ ہونہ ہو یہ شھزادی ہے اسے وہ بہت اچھی لگی اس ۔نے فیصلہ کیا کہ میں اس سے ہی شادی کروںگا وہ یہ سوچ کر واپس اپنے گھر آگیا اور اسنے اپنے والدین سے اسکا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمہاراپیغام لیکر جائیں گے ۔وہ جن اپنے گھر والوں کے ساتھ اس محل میں گیا اسکے والدین ۔نےشھزادی کے گھر والوں سے بات کی۔ شھزادی کو بھی دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ۔شھزادی آگئی تو پھر جن کے گھر والوں نے جن کی شادی کا پیغام بادشاہ کو دیا کہ وہ شھزادی سے جن کی شادی کرنا چاہتے ہیں اسی لیئے آئے ہیں ۔شھزادی نے جیسے ہی سنا اس نے باد شاہ کے کہنے سے پہلے ہی جن کےگھر والوں کو شادی سے انکار کردیا اور وہاں سے اٹھ کر چلی کئی بیچارا جن اور اس کے گھر والے اپنا سا منہ لیکر اگئے۔ اور جن کو سمجھانے لگے مگر وہ نہ مانا۔ اور اداس ہوکر رونے لگا اتنۓ میں ایک پری وہاں سے گزر رہی تھی اس نے جو جن کو روتے دیکھا تو اسکے پاس ائی۔اور پوچھا کیا ہوا۔جن نے سا ری بات بتا دی۔اور پھر کہامیں کالا ہوں نہ۔اسلئے میرے ساتھ ایسا ہوا۔پری نے اسکو سمجھا تے ہوئے کہا تم فکر نہیں کرو تم خوبصورت ہو سکتے ہو۔ تمہیں میری بات پر عمل کرنا ہوگا کروگے جن ے کہا ہاں کروںگا تو پھر پری نے کہا تم ہر کسی کی ضرورت کے وقت مدد کروگے۔اور منع نہیں کروگے پھر دیکھنا۔یہ کہکر پری غائب ہو گئی جن نے پری کے کہنے پر ویسا ہی کیا ۔وہ سب کے کام کرنے لگا جہاں کسی کو مدد کی ضرورت ہوتی وہ اسکی مدد کرتا اور اس طرح کرتے ہوئے واقعی اسکے رنگ پر فرق پڑا تھا اس نے اور زیادہ مخلوق خدا کی مددکرنا شروع کی اور اسطرح وہ خوبصورت ہو گیا اب تو ہر پری اس سے شادی کرنے کیلئے تیار۔لیکن اس۔ے واپس بادشاہ کو پیغام شادی کا بھجوایا اور شھزادی مان گئی اور انکی شادی ہوگئی۔جن۔نے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا اور پری کا بھی شکریہ ادا کیا۔ نتیجہ۔جولوگ اللہ تعا لی کہ راہ میں نیک کام کرتے ہیں اللہ تعالی انسے خوش ہو کر انہیں اپنا انعام و اکرام عطا کرتا ہے۔اود اللہ تعا لی نیکی کا پھل ضرور دیتا ہے۔
 

Samina Naz
About the Author: Samina Naz Read More Articles by Samina Naz: 3 Articles with 1564 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.