✕
ARTICLES
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
NEWS
BUSINESS
MOBILE
CRICKET
ISLAM
WOMEN
NAMES
HEALTH
SHOP
More
SHOP
AUTOS
ENews
Recipes
Poetries
Results
Videos
Calculators
Directory
Photos
Urdu Editor
Travel & Tours
English
اردو
Home
Articles
Recent Articles
Most Viewed Articles
Most Rated Articles
Featured Articles
Featured Articles - English
Interviews
Featured Writers
HamariWeb Writers Club
E-Books
Post your Article
Home
Urdu Articles
Science & Technology Articles
خلا کو چھو کر اپنے ہدف کو نشانہ بنانے والا میزائل - چین کے ہائپرسانک میزائل سے امریکہ کیوں پریشان؟
دنیا میں طویل فاصلے تک مار کرنے والی جدید دور کے ہتھیاروں کی دوڑ میں تیزی کے ماحول میں چین نے اطلاعات کے مطابق اگست میں جوہری ہتھیار لے جانے والا ہائپر سانک 'گلائڈ وہیکل' کا جو مدار میں چکر لگا کر زمین کی طرف آتا ہے تجربہ کیا ہے۔
امریکہ اور روس نے حالیہ مہینوں میں ہائپر سانک یا آواز کی رفتار سے کئی گنا زیادہ تیز میزائلوں کے تجربات کیے ہیں اور شمالی کوریا نے گذشتہ ماہ اسی نوعیت کے میزائلوں کا ایک کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔
ہائپر سانک میزائل آواز کی رفتار سے پانچ گنا زیادہ تیزی سے اپنے ہدف کی طرف جاتے ہیں اور یہ فضا کی آخری حدود کو چھو کر واپس آتے ہیں۔ ان کی رفتار چھ ہزار دو سو کلو میٹر فی گھنٹہ ہوتی ہے جو کہ تین ہزار آٹھ سو پچاس میل فی گھنٹہ بنتی ہے۔
میزائل کسی طرح کام کرتے ہیں
یہ رفتار بین البراعظم بلاسٹک میزائلوں سے ذرا کم ہوتی ہے لیکن ہائپرسانک گلائڈ وہیکلوں کی ساخت کی وجہ سے یہ ہدف کی طرف بڑھتے ہوئے دفاعی ہتھیاروں سے بچنے کے لیے اپنا راستہ بدل سکتے ہیں۔
'گلائڈ وہیکل' کو میزائل سے جوڑنے سے یہ خلا تک جاتا ہے اور 'فریکشنل آربٹل بمبارڈمنٹ سسٹم' (ایف او بی ایس) کی وجہ سے عدو مخالف اور اُس کے روایتی دفاعی نظاموں سے بچ کر نکل سکتا ہے۔
خبر رساں ادارہ روئٹرز کے مطابق سرد جنگ کے دنوں میں امریکہ اور سویت یونین دونوں نے 'ایف او ایس بی' نظام پر کام کیا تھا اور سویت یونین نے سنہ 1970 کی دہائی میں ایک ایسا نظام نصب بھی کیا تھا۔ لیکن اس کو سنہ 1980 کی دہائی کے وسط میں ہٹا بھی لیا گیا تھا۔ آبدوزوں کے ذریعے بلاسٹ میزائل لانچ کرنے سے بھی کافی دفاعی برتری حاصل ہو سکتی ہے جو 'ایف او بی ایس' سے حاصل ہوتی ہے جس سے میزائل کا پتا لگانے کا وقت بہت کم ملتا ہے اور یہ دشمن کے لیے یہ تعین کرنا ناممکن ہو جاتا ہے کہ یہ کہاں سے داغا گیا ہے۔
اس دوڑ میں کس کو سبقت حاصل ہے
فائنینشل ٹائمز نے ہفتے کو اطلاع دی تھی کہ چین نے ایک راکٹ داغا ہے جو ہائپرسانک گلائڈ وہیکل کو خلا تک لے کر گیا جہاں مدار میں اس نے دنیا کے گرد چکر لگایا اور پھر زمین پر اپنے ہدف کی طرف آیا اور جہاں یہ ہدف سے صرف دو درجن میل سے کم فاصلے سے جا کر ٹکرایا۔
اس سال جولائی میں روس نے کامیابی سے ٹسرکون ہائپرسانک کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا جس کے بارے میں صدر ولادمیر پوتن نے کہا تھا کہ یہ جدید دور کے میزائل نظام کا حصہ ہے۔ ماسکو نے پہلی مرتبہ آبدوز سے بھی میزائل چلانے کا تجربہ بھی کیا تھا۔
امریکہ نے ستمبر کے آخر میں نے 'ائیر بریدنگ' ہائپر سانک ہتھیار کا تجربہ کیا تھا۔ اس کا مطلب یہ تھا کہ یہ میزائل فضا میں کروز میزائل کی طرح اپنی پرواز کے دوران خود راستے کا تعین کرتا ہے۔ یہ سنہ 2013 کے بعد سے اس نوعیت کے میزائلوں کا پہلا تجربہ تھا۔
اس اعلان کے چند دنوں بعد شمالی کوریا نے ایک نئے ہائپر سانک میزائل کا تجربہ کیا اور اس کو 'سٹریٹجک ویپن' کا نام دیا جس سے اس کی دفاعی صلاحیتوں میں کئی گنا اضافہ ہوا گو کہ جنوبی کوریا کے کچھ ماہرین نے اس ناکام قرار دیا۔
اس کی اہمیت کیا ہے؟
یہ حالیہ تجربات ہتھیاروں کی ایک خطرناک دوڑ کا حصہ ہیں جس میں ایشیا کے چھوٹے ملک بڑے ملکوں کی طرح طویل فاصلوں تک مار کرنے والے ہتھیار بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
ہائپرسانک ہتھیار اور ایف او بی ایس اس لیے تشویش کا باعث ہیں کیوں کہ اس کے خلاف میزائلوں کے دفاعی نظام یا شیلڈ اور قبل از وقت خطرے سے آگاہ کر دینے والے نظام غیر موثر ہو جاتے ہیں۔
کچھ ماہرین نے کہا ہے کہ جس طرح کے میزائلوں کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ چین نے مئی میں تجربہ کیا تھا اس طرح کے میزائلوں کے بارے میں بڑھا چڑہا کر بات ہو رہی ہے۔
امریکہ میں میزائلوں کے ایک ماہر جیفری لیوس نے فائنینشل ٹائمز کی خبر پر ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ چین کے پاس سو سے زیادہ آئی سی بی ایم یا بین البراعظم بلاسٹک میزائل ہیں جو امریکہ کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ گلائیڈر ایک اچھا اضافہ ہے لیکن یہ پرانے نظریہ ہے لیکن میزائل دفاعی نظاموں کو غیر موثر کر دینے کی صلاحیت رکھنے کی وجہ ایک مرتبہ پھر نظروں میں آ گیا ہے۔
Partner Content: BBC Urdu
< Previous
تاریخ کے 6 ناکارہ ترین جہاز جو بنے ہی کباڑ خانے کے لیے تھے
NEXT >
پاکستان آرمی کا حیرت انگیز اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ وی ٹی 4 ٹینک
Facebook
WhatsApp
Pinterest
Twitter
Comments
Print
18 Oct, 2021
Views: 3071
YOU MAY ALSO LIKE:
کیا سوشل میڈیا الگورتھمز ہماری دنیا محدود کر رہے ہیں؟
روبوٹ اب اور کیا کیا کام کریں گے؟
چینی کمپنی کی اڑنے والی کاریں
لیزر انٹرنیٹ٬ کیسے کام کرتا ہے اور اس میں آپ کے لیے کیا ہے؟
چین میں ٹویوٹا کی الیکٹرک گاڑی کی دھوم٬ قیمت صرف 15 ہزار ڈالر
پلاسٹک اسٹرا، کس قدر نقصان دہ ہو سکتی ہے؟
Load More Articles
Add Your Article
Article Categories
Politics
سیاست
Society & Culture
معاشرہ اور ثقافت
Religion
مذہب
Other/Miscellaneous
متفرق
Literature & Humor
ادب و مزاح
Education
تعلیم
Health
صحت
Famous Personalities
مشہور شخصیات
Science & Technology
سائنس / ٹیکنالوجی
Novel
افسانہ
Sports
کھیل
True Stories
سچی کہانیاں
Books Intro
تعارفِ کتب
Travel & Tourism
سیر و سیاحت
Career
کیریر
Entertainment
انٹرٹینمنٹ
Kids Corner
بچوں کی دنیا
Poetry
شعر و شاعری
100 Lafzon Ke Kahani
سو لفظوں کی کہانی
Young Writers
نوجوان قلم کار
Arts
ہنر
Military Democracy
سول فوجی جمہوریت
Hamariweb Writers Club
ہماری ویب رائٹرز کلب
Recent
Featured
Articles
کیا سوشل میڈیا الگورتھمز ہماری دنیا محدود کر رہے ہیں؟
روبوٹ اب اور کیا کیا کام کریں گے؟
چینی کمپنی کی اڑنے والی کاریں
نیا چشمہ، رنگین لباس ساحل سمندر اور جیب میں عیدی، عید منانے کے ایسے مناظر جو اب خواب ہوئے
View all Featured Articles
Most Viewed
(
Last 30 Days
|
All Time
)
مرد بنائيں شیر خورمہ اور عورتیں بانٹیں عیدیاں، اس عید پر سوچیں اگر ایسا ہو تو کیا ہو؟
نیا چشمہ، رنگین لباس ساحل سمندر اور جیب میں عیدی، عید منانے کے ایسے مناظر جو اب خواب ہوئے
کشمیری زعفران٬ دنیا کا مہنگا ترین مسالہ گھر میں اُگائیں اور لاکھوں کمائیں
کنزیومر رائٹس: کیا پاکستانی صارفین اپنے حقوق جانتے ہیں؟
پلاسٹک اسٹرا، کس قدر نقصان دہ ہو سکتی ہے؟
چین میں ٹویوٹا کی الیکٹرک گاڑی کی دھوم٬ قیمت صرف 15 ہزار ڈالر
پاکستان: کچھ پرانی تصویریں اور یادیں
پاکستانیوں کو36ممالک میں ویزے کے بغیرجانےکی سہولت
پاکستان : خوبصورت مقامات اور عمارتیں
وہ مجھ سے ہر وقت پیسے مانگتا تھا اور بچہ چھیننے کی دھمکیاں دیتا تھا۔۔۔ستاروں کی محبت بھری شادی کا انجام طلاق
میں اپنی سوتیلی امی کے پاس جاتا ہوں۔۔۔شوبز کے ستاروں کی سوتیلی مائیں
دو کروڑ حق مہر، گاڑی، دو کنال کا گھر اور بیس پلاٹ۔۔۔ ستاروں کی بڑھاپے کی شادیوں کی کہانیاں