|
|
آج جس طرح پاکستان نے کرکٹ میچ میں انڈیا کو شکست دے کر
فتح حاصل کی ہے ایسی فتح کے بارے میں تو شاید پاکستانیوں نے کبھی خواب میں
بھی نہیں سوچا ہوگا- |
|
اور اس ناقابلِ یقین فتح کے ساتھ ہی کرکٹ کی تاریخ بدل
بھی گئی اور ایک نئی تاریخ رقم بھی ہوگئی ساتھ ہی ایک روایت بھی ٹوٹ گئی-
جی ہاں آج پہلی بار ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچز میں پاکستان نے انڈیا کو شکست
دی ہے- |
|
پاکستان نے ورلڈ کپ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں
اپنے پہلے میچ میں ہی انڈیا کو دس وکٹوں سے شکست دے ڈالی- یقیناً یہ میچ ہر
لحاظ سے دلچسپ اور ناقابلِ یقین رہا- ایسی شاندار جیت بہت کم ٹیموں کے نصیب
میں آتی ہے- |
|
انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز
اسکور کیے اور پاکستان کو جیتنے کے لیے 152 رنز کا ہدف ملا- |
|
|
|
جواب میں پاکستان نے یہ ہدف نہ صرف 18 اوور میں پورا کیا
بلکہ یہ 152 رنز بغیر کسی وکٹ کے حاصل کیا- یقیناً اس کامیابی سے نہ صرف
پاکستانی ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے بلکہ اس کا فائدہ انہیں اگلے میچز میں
بھی ہوگا- |
|
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچوں میں انڈیا کے خلاف بابر اعظم
اور محمد رضوان نے سب سے بڑی شراکت قائم کی ہے۔ انھوں نے پہلی وکٹ کے لیے
152 رنز جوڑے ہیں۔ بابراعظم نے 68 اور رضوان نے 78 رنز بنائے۔ ان دونوں
کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آج کی فتح میں اہم کردار ادا
کیا- |
|
پاکستان کی جانب سے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ شاہین
آفریدی نے کیا- شاہین نے 4 اوور میں 31 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں- |
|
اب اگر ٹورنامنٹ میں کسی موقع پر دوبارہ پاکستانی ٹیم کا
بھارتی ٹیم سے سامنا ہوتا ہے تو ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم بڑی حد تک دباؤ کا
شکار بھی نظر آئے گی جس کا فائدہ پاکستان کو پہنچ سکتا ہے- |
|
|
|
میچ کے اختتام پر انڈین کپتان وراٹ کوہلی نے پاکستانے
اوپنرز کو جا کر مبارک باد دی جس کی تصویر کو پاکستانی کرکٹ بورڈ نے شئیر
کرتے ہوئے ٹویٹ کی اور کہا کہ ’سپرٹ آف کرکٹ‘ یعنی کرکٹ کے کھیل کا صحیح
جذبہ۔ |
|
بلاشبہ شارجہ کے چھکے کی طرح انڈیا پاکستان کے ہاتھوں
میں ملنے والی اس شکست کو بھی برسوں تک بھلا نہیں پائے گا اور شاید
پاکستانی کرکٹ شائقین ہر میچ کے دوران یاد کراتے بھی نظر آئیں- |
|
ہماری ویب دعا گو ہے کہ
پاکستانی ٹیم اسی جذبے کے ساتھ ہر میدان میں کامیابی کے جھنڈے گاڑے- آمین |