پاکستان میں 135 میں تو پٹرول نہیں ملتا نیوزی لینڈ کو جیت کیسے مل جاتی، شائقین کرکٹ نے آصف علی اور حارث رؤف سے معافی کیوں مانگ لی

image
 
اس وقت اگر ایک ٹی 20 ورلڈ کپ دبئی میں جاری ہے تو دوسرا ورلڈ کپ شائقین کرکٹ کے درمیان سوشل میڈیا پر جاری ہے جو کہ میمز کی صورت میں ہر میچ سے پہلے اور میچ کے بعد تک جاری رہتا ہے- جس میں شائقین کرکٹ اپنے میمز کے ذریعے چوکے چھکے مارتے اور بعض افراد کو کلین بولڈ کرتے نظر آتے ہیں-
 
کل رات پاکستان نے نیوزی لینڈ کو ایک سخت مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی نیوزی لینڈ کا میچ پاکستان کے لیے اس حوالے سے اہمیت کا حامل تھا کہ یہ وہ ٹیم تھی جس نے گزشتہ مہینے پاکستان آنے کے بعد اچانک سیکیورٹی خدشات کو بنیاد بنا کر میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا-
 
جس کی وجہ سے دنیا بھر میں پاکستان کا امیج بہت خراب ہوا تھا اس وجہ سے پاکستان کی عوام کی یہ خواہش تھی کہ اس ٹیم کو ورلڈ کپ میں شکست کی دھول چٹا کر اپنی ہزیمت کا بدلہ لیا جائے جس خواہش کو پاکستان کی ٹیم نے پہلے بھارت کو عبرتناک شکست دے کر اور اس کے بعد نیوزی لینڈ کو ہرا کر پورا کر دیا-
 
جس کے بعد سوشل میڈیا پر میمز کا ایک نیا میچ شروع ہو گیا جس کی کچھ جھلکیاں آج ہم آپ کے سامنے پیش کریں گے-
 
حارث روف اور آصف علی سے معذرت
ماضی میں ٹیم سلیکشن کے حوالے سے عوام نے سلیکشن کمیٹی کو حارث اور آصف علی کو سلیکٹ کرنے پر اور ان کو ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں شامل کرنے پر سخت تنقید کا نشانہ بنایا تھا- مگر ہر تنقید کا بہترین جواب کارکردگی ہوتی ہے جس کو کل کے میچ میں آصف علی اور حارث رؤف نے ثابت کیا-
 
 
حارث رؤف نے 4 کھلاڑی آؤٹ کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا تو دوسری جانب آصف علی نے اپنی بہترین بیٹنگ سے مشکل ترین وقت سے نہ صرف ٹیم کو کامیابی دلائی بلکہ ہارے ہوئے میچ کو بھی فتح میں تبدیل کر دیا-
 
جس کے جواب میں شائقین نے ان سے معافی طلب کرتے ہوئے ایک معافی نامہ بنایا جس میں ان پر تنقید کی نہ صرف معافی مانگی بلکہ اس تنقید کا سبب اپنی ذہنی پریشانی اور مسائل کو قرار دیا-
 
اب ہم کو مکمل عزت چاہیے
حارث رؤف کے حوالے سے ایک میم میں ایک صارف نے پی ٹی وی کے ڈرامے مرزا پور کے ایک کردار کے حوالے سے حارث رؤف کی تصویر لگا کر یہ ڈائیلاگ بھی دہرایا کہ اب ہم کو چاہیے فل عزت یعنی اس کارکردگی کے بعد حارث رؤف بھی اسی عزت کے مستحق ہیں جو کہ کسی بھی دوسرے فاسٹ بولر کو ملتی ہے-
 
 
پاکستان میں تو پٹرول 135 کا ایک لیٹر نہیں ملتا ۔۔
عثمان ناصر نامی ایک شخص نے اپنے ٹوئٹ میں پاکستان میں بڑھتی ہوئی پٹرول کی قیمت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تو 135 مین ایک لیٹر پٹرول نہیں ملتا نیوزی لینڈ والے 135 رن بنا کرورلڈ کپ جیتنے کا خواب دیکھ رہے تھے اور پاکستانیوں نے ان کے اس خواب کو مکمل طور پر چکنا چور کر دیا ہے-
 
پاکستان ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ انشا اللہ جاری رہے گا یہاں تک کہ مختلف تجزیہ نگاروں کے مطابق نیوزی لینڈ کو اور بھارت کو عبرت ناک شکست دینے کے بعد پاکستان اس وقت اس ٹورنامنٹ کی فیورٹ ترین ٹیم بن چکی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: