میلاد کمیٹی خاکساران مدینہ چوکپنڈوڑی کے زیر اہتمام دوسرا مقابلہ حسن نعت و قرآت

میلاد کمیٹی خاکساران مدینہ چوکپنڈوڑی رسول پاکﷺ سے عقیدت کے اظہار کیلیئے چوکپندوڑی شہر میں ہر سال عید میلاد النبی کے موقع پر شہر کی سجاوٹ اور ملحقہ علاقوں سے آنے والے جلوسوں کے استقبال کیلیئے بہت اعلی پیمانے پر انتظامات انجام دیتی ہے اور میلاد کمیٹیوں کو مرکزی سطح شایان شان طریقے سے خوش آ مدید کہنے کیلیئے ان کو انعامات سے نوازتی ہے تا کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو سکے اس کا قیام 2014میں عمل میں لایا گیا ہے اس کے بانی اراکین میں صوفی محمد اخلاق ،حافظ محمد جہانگیت،مدثر حفیظ بھٹی،عبدالرحمن،شہزاد رضا ،علامہ دانش حبیب شامل ہیں یہ تمام اراکین مسلسل8سال سے شہر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں شروع میں ان کو کچھ مشکلات کا سامنا بھی کرناپرا ہے لیکن ان کے بلند حوصلوں نے ان کو کمزور نہیں ہونے دیا ہے انہوں نے اپنی محنت جاری رکھی اور الحمد اﷲ آج مذکورہ میلاد کمیٹی اس سطح پر پہنچ چکی ہے کہ وہ اتنے بڑے کام سے اس طرح نمٹ رہے ہیں جیسے ایک گھر کا نظام چلایا جاتا ہے اس کمیٹی کی سب سے بڑی خوبی یہ ہے کہ اس کے تمام ممبران نہایت ہی سادہ طبعیت کے مالک ہیں ان میں سے کسی ممبر کا بھی تعلق کسی سرمایہ دار گھرانے سے نہیں بلکہ سب متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں یہ سارا سال تھوڑے تھوڑے پیسے جمع کرتے رہتے ہیں اور عید میلاد النبی کے بابرکت موقع پر خرچ کرتے ہیں جس کے بدلے اﷲ پاک ان کو کئی گنا عطاکرتے ہیں کمیٹی کے تمام ممبران اپنے کام سے بلکل مطمئن ہیں اور اگلے سال کیلیئے مزید بہتر کرنے کے حوالے سے زیادہ پر عزم ہیں جس کی واضح مثال یہ ہے کہ پچھلے چھ سال تک انہوں نے صرف چوکپنڈوڑی شہر کے گرد و نواح سے نکلنے والے میلاد جلوسوں کے استقبال کا فریضہ سر انجام دیا ہے لیکن دوسری مرتبہ انہوں نے اس میں اییک اور نیکی کے کام کا اضافہ کرتے ہوئے10 ربیع الاول کو مقابلہ حسن قرآت و نعت کا اہتمام بھی کیا ہے جس کا مقصد اس علاقے میں موجود ننھے ثناء خوانوں کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرنا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے مقابلہ حسن قرآت میں کل 18بچوں نے حصہ لیا ہے جن میں سے محمد جواد علی جامعہ گلزار حبیب چوکپنڈوڑی نے پہلی مدنی مسجد عزیز پور گجراں کے طالبعلم حسن ہارون نے دوسری اور جامعہ خلفائے راشدین و اسلامک اکیڈمی میل سٹاپ کے طالعلم حجتہ اﷲ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے مقابلہ حسن قرآت کیلیئے ججز کے فرائض قاری ساجد محمود ہزاروی ،قاری یسین ،قاری صداقت اور باقر علی نے نے انجام دیئے ہیں، اسی طرح مقابلہ ثناء خوانی گروپ 1 میں کل 18بچوں نے حصہ لیا ہے جن میں سے جامعہ ہجویریہ موہڑہ روپیال کے طالبعلم محمد خلیل اور عمر حیات نے پہلی جامعہ خلفائے راشدین و اسلامک اکیڈمی میل سٹاپ کے طالبعلم محمد معاویہ نے دوسری اور بزم خاکساران مدینہ چوکپندوڑی کے طالبعلم محمد سراج الدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے نعت خوانی گروپ نمبر 2 میں کل 28بچوں نے حصہ لیا ہے جن میں سے جامعہ ہجویریہ روپیال کے طالبعلم عبدالوھاب نے پہلی جامعہ کنزالایمان شاہ باغ کے طالبعلم حافظ محسن علی نے دوسری جبکہ جامعہ کنز الیمان کے ہی طالبعلم معیز ندیم نے تیسری پوزیشن ھاصل کی ہے مقابلہ نعت کیلیئے ججز کے فرائض پروفیسر شاہد جمیل منہاس، ماسٹر اظہر محمود اور معروف نعت خواں محمد رافع نے سر انجام دیئے ہیں دونوں مقابلہ جات کے شراکت دار پوزیشن ہولڈرز طالبعلموں میں نقد انعامات و شیلڈز اور ٹرافیاں دی گئی ہیں ان کے علاوہ مقابلہ میں شریک تمام طالبعلموں کو مخلتف انعامات اور قرآن پاک کے نسخوں سے نوازا گیا ہے اس بہترین مقابلہ حسن قرآت و نعت کے انعقاد سے چھوٹے طالبعلموں کی بہترین طریقے سے حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور علاقہ مکینوں کو بہت اچھی اچھی اور پیاری آوازوں میں تلاوت قرآن پاک اور نعتیں سننے کو ملی ہیں علاقہ بھر کے لوگوں نے میلاد کمیٹی چوکپندوڑی کی اس کاوش کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے 12ربیع الاول کے موقع پر کمیٹی نے شہر میں جشن عید میلاد النبی کے سلسلہ میں ایک بہترین پروگرام کا انعقاد بھی کیا جس کا مقصد عاشقان رسول ﷺ کی حوصلہ افزائی کرنا اور ان میں رسول ﷺ کی محبت کو مزید اجاگر کرنا ہے نقابت کے فرائض علامہ دانش حبیب نے انجام دیئے ہیں اس پروگرام میں زیلی میلاد کمیٹیوں جن میں میلاد کمیٹی گرمالی ،حویلیاں،پکی قبراں،دہری،میرا دہری،ڈھوک خان زمان،آراضی پنڈ،آراضی گوہڑہ،موہڑہ کھوہ والا،محبوب ٹاؤن،جانس موہڑہ کھوہ،نندنہ جٹال،پرانا نندنہ جٹال،موہڑہ حیال،موہڑہ حیال چوہان،چھپر،چبوترہ،موہڑہ روپیال،نئی آبادی،نئی آبادی ٹیالہ، ٹیالہ،نمب بالا،چھنی منگرال،بھکڑال،جامع مسجد گلزار حبیب چوکپندوڑی شامل ہیں ان کے سربراہان کو جلوس کیلیئے بہترین انتطامات ترتیب دینے پر ان کو انعامات شیلڈاور ٹرافیاں دی گئی ہیں کمیٹی ممبران کی بہترین حکمت عملی کے باعث تمام سیکورٹی ادارے مکمل طور پر جلوسوں کی نگرانی میں مصروف عمل رہے ہیں پروگرام کے انعقاد میں معاونت فراہم کرنے پر پولیس چوکی چوکپنڈوڑی،وارڈن اہلکاران،پٹرولنگ پولیس اور دیگر کو بھی بہترین کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا ہے پروگرام کی کوریج پر میڈیا نمائندگان کو بھی میلاد کمیٹی انتظامیہ کی طرف سے شیلڈ و ٹرافیاں دی گئی ہیں بہترین پروگرام کے انعقاد پر میلادکمیٹی منیجمنٹ کے ممبران صوفی محمد اخلاق،حافظ جہانگیر اقبال،مدثرحفیظ بھٹی،عبدالرحمن،شہزاد رضا،،عبدالجبار چوھدری اور نعت اکیڈمی کے استاد محمد رافع یقینا مبارک باد کے مستحق ہیں یہ عاشق رسولﷺ فقیر صفت اور شریف لوگ ہیں کسی سے کچھ بھی نہیں مانگتے ہیں لیکن ان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنا ہم سب کا مزہبی و اخلاقی فریضہ بنتا ہے ہمیں ان کے دست و بازو بننا چاہیئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی ہے تا کہ یہ لوگ مزید عزم و ہمت کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے سکیں اور عاشقان رسول ﷺ کی مزید حوصلہ افزائی کر سکیں ا یہ سوچ کر حیرانگی ہوتی ہے کہ اتنے بڑے لیول والے کام کو صرف چند ممبران کیسے انجام دے پا رہے ہیں اﷲ پاک کی ذات ہی ان کی مددگار ہے ﷲ پاک سے دعا ہے کہ وہ اس نیک کام کی انجام دہی پر مرکزی میلاد کمیٹی چوکپنڈوڑی کے تمام ممبران کو مزید ہمت عطاء فرمائیں
 

Muhammad Ashfaq
About the Author: Muhammad Ashfaq Read More Articles by Muhammad Ashfaq: 244 Articles with 176068 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.