کسی نے اپنی مونچھوں کو تاؤ دیا تو کسی نے جنریٹر آن کر دیا، کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے کے بعد بالرز کے مقبول انداز

image
 
کرکٹ دنیا کے مقبول ترین کھیلوں میں شمار ہوتا ہے مگر جب سے کرکٹ کے کھیل نے کمرشل مقبولیت حاصل کی ہے اسی وقت سے کرکٹ کے کھلاڑیوں کی مقبولیت کسی سیلیبریٹی سے کم نہیں ہے۔ پاکستان میں بھی کرکٹ مقبول ترین کھیل ہے اور اس کے کھلاڑیوں سے لوگوں کی محبت کی سب سے بڑی دلیل ہمارے وزیر اعظم عمران خان ہیں جنہوں نے ملک کے لیے ورلڈ کپ جیتا تھا اور اسی محبت کے سبب عوام نے ان کو وزیر اعظم منتحب کیا- اچھے کھیل کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کے انداز بھی عوام میں تیزی سے مقبول ہوتے ہیں اسی وجہ سے وہ اپنی انفرادیت برقرار رکھنے کے لیف بہتر سے بہتر ہونے کی کوشش کرتے ہیں- خاص طور پر وکٹ لینے کے بعد بالر اس خوشی کو جس انداز میں سیلیبریٹ کرتا ہے وہ عوام کے اندر بہت پسند کیۓ جاتے ہیں- آج ہم آپ کو ایسے ہی کچھ پاکستانی بالرز کے بارے میں بتائيں گے جن کے انداز کو بہت پسند کیا جاتا ہے-
 
حسن علی کا جنریٹر
حسن علی پاکستان کے مایہ ناز فاسٹ بالر وکٹ لینے کے بعد اپنے ہاتھوں کو جس طرح جھٹکا دیتے ہوئے اٹھاتے ہیں اس کو دیکھ کر یہ محسوس ہوتا ہے کہ جیسے وہ کوئی جنریٹر اسٹارٹ کر رہے ہیں- مگر اپنے انداز کے حوالے سے ان کا کہنا ہے کہ ان کے اس انداز کا مطلب یہ ہے کہ وہ ایک بم ہیں جو وکٹ لینے کی صورت میں پھٹتا ہے اور سامنے والے کو آوٹ کر کے تباہ کر دیتا ہے-
image
 
شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کا وکٹ لینے کے بعد دونوں ہاتھ بلند کر کے وکٹری کا نشان بنانے کا انداز مقبول عام ہے اور ان کا یہ انداز ان کی شناخت بن چکا ہے- اس انداز کے آغاز کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ 2006 میں انگلینڈ کے خلاف ایک میچ کے دوران کیچ پکڑنے کے لیے وہ اور شعیب ملک دونوں بھاگے مگر شاہد آفریدی یہ کیچ پکڑنے میں کامیاب ہوئے تو انہوں نے خوشی میں یہ انداز اپنایا جس کو عوام میں بہت پسند کیا گیا- جس کے بعد انہوں نے اس کو ہی اپنا وکٹ لینے کے بعد خوشی منانے کا انداز بنا لیا-
image
 
شاہین شاہ آفریدی
شاہین شاہ آفریدی اس سال ٹی 20 ورلڈ کپ کے پاکستان کے مقبول ترین بالر ہونے کے ساتھ ساتھ شاہد آفریدی کی بیٹی سے منگنی کے بعد ان کے ہونے والے داماد بھی ہیں- اس وجہ سے بھی ان کے وکٹ لینے کے بعد کا انداز کسی حد تک شاہد آفریدی سے ملتا ہے- مگر وہ اس کے ساتھ ساتھ آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کو ایک فلائنگ کس دے کر اس کا حوصلہ بھی بڑھا دیتے ہیں-
image
 
شعیب اختر
شعیب اختر جن کا شمار دنیا کے تیز ترین بالرز میں ہوتا تھا ان کا دوڑ کر آنا ہی بیٹسمین کو خوفزدہ کرنے کے لیے کافی ہوتا تھا- مگر یہی شعیب اختر جب وکٹ لے لیتے تھے تو ہوائی جہاز کی طرح اڑتے ہوئے گراؤنڈ کا چکر لگاتے تھے جو کہ دیکھنے والوں کو بہت پسند آتا تھا-
image
 
وہاب ریاض
وہاب ریاض کا نام انوکھی سیلیبریشن کے لیے مشہور ہے ۔ پی ایس ایل کے دوران جب وہ کسی کھلاڑی کو آؤٹ کرتے تھے تو اپنی مونچھوں کو تاؤ دے کر اس کو مزيد غصہ چڑھایا کرتے تھے جب کہ اس کے علاوہ ان کا ایک اور انداز بھی عوام میں بہت مقبول ہوا جس میں وہ آوٹ کرنے کے بعد اندیکھے دشمن کو تلوار کے وار سے ہلاک کر دیا کرتے تھے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: