کسی نے نائی کی دکان میں تو کسی نے دوست کے مکان میں دیکھا، ورلڈ کپ کا سیمی فائنل پاکستانی قوم نے کہاں کہاں بیٹھ کر دیکھا؟

پاکستانی قوم دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں کرکٹ بخار سے بچنا ان کے لیے ممکن نہیں ہوتا ہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کی فتوحات کے سلسلے نے ان لوگوں کو بھی میچز دیکھنے پر مجبور کر دیا تھا جو کہ عام طور پر میچز نہیں دیکھتے-
 
کرکٹ کے اس بخار کا آغاز پاکستان انڈیا کے میچ سے ہوا جس میں پاکستان کی جیت نے لوگوں کو یہ احساس دلا دیا تھا کہ اس بار کی پاکستان کی ٹیم پہلے سے بہت مختلف ہے۔ اور اس بات کا ثبوت ان کا پول کے تمام میچز میں ناقابل شکست ہونے نے بھی دیا-
 
گزشتہ روز سیمی فائنل میں جب پاکستان کا مقابلہ آسٹریلیا سے تھا ہر ہر فرد کسی نہ کسی جگہ پر نہ صرف میچ دیکھ رہا تھا یا اس کی کمنٹری سن رہا تھا بلکہ جب بی بی سی نے لوگوں سے یہ سوال کیا کہ کون کس جگہ میچ دیکھ رہا ہے تو اکثر افراد نے اس حوالے سے اپنی تصاویر شئیر کر کے یہ بھی بتایا کہ کون کہاں میچ دیکھ رہا ہے-
 
image
گراؤنڈ میں میچ دیکھنے والے - اس میچ کو دیکھنے کے لیے اپوزیشن رہنما مریم اورنگزیب نے دبئي کا رخ کیا اور اس کے ثبوت کے طور پر انہوں نے اپنی سیلفی بھی شئیر کی-
 
image
مشہور اداکارہ مہوش حیات اور لطیف کپاڈیا بھی گراونڈ میں پہنچ گیے میچ دیکھنے
 
image
کسی نے میچ نائی کی دکان میں دیکھا - جب بال کٹوانے بھی ضروری ہوں اور میچ دیکھنا بھی ضروری ہو تو پھر تو ایسا ہی ہوتا ہے
 
image
کسی نے میچ کے لیے دوستوں کی دعوت کا انتظام میچ کے ساتھ ساتھ کر دیا
 
image
کچھ لوگ سارے کام چھوڑ کر فیملی کے ساتھ ٹی وی کے آگے بیٹھ گئے
 
image
پردیس میں وطن کی محبت کا جذبہ اور بھی بڑھ جاتا ہے
 
image
اگر ٹی وی نہیں ہے تو ٹیب پر بھی میچ دیکھا جا سکتا ہے
 
image
جب نوکری سے چھٹی نہ ملے اور میچ بھی دیکھنا ہو تو
 
image
میچ بھی دیکھنا ہو اور زندگی کی گاڑی بھی چلانی ہو تو
 
پاکستانی ٹیم میچ تو ہار گئی مگر اس کے باوجود اس نے قوم کے دل ضرور جیت لیے
YOU MAY ALSO LIKE: