|
|
انسانی عقل قدرت کی بہت ساری نعمتوں کو سمجھنے سے قاصر
ہے لیکن جب کچھ چیزوں کی سائنس سمجھ آتی ہے تو عقل حیران رہ جاتی
ہے۔۔۔قصوری میتھی قدرت کے خزانوں میں سے ایک نعمت ہے۔۔۔بھارتی گھرانوں میں
تو اسے ہر کھانے میں ذائقہ لانے کے لئے ڈالا جاتا ہے لیکن صحت کے حوالے سے
اس کی ایک الگ ہی حیثیت ہے |
|
دودھ پلانے والی ماؤں کے
لئے |
قصوری میتھی ان ماؤں کے لئے بہترین ہیں جو دودھ پلانے
والے دور سے گزر رہی ہیں اور یہ ہرے رنگ کی خشک بوٹی دودھ کی پیداوار کو
بڑھاتی ہے ۔۔وہ مائیں جن کے بچوں کو دودھ وافر مقدار میں نہیں مل پاتا
انہیں اس کا استعمال باقاعدگی سے کرنا چاہئے ۔۔۔ |
|
|
فائبر سے بھرپور |
قصوری میتھی میں فائبر کی ایک بڑی مقدار موجود ہے جس کی
ہمارے جسم کو سخت ضرورت ہوتی ہے۔۔۔یہ جسم کے لئے فیول کا کام کرتی
ہے۔۔۔نضام ہضم کو بہتر بنا کر جسم کے سارے مسائل کو کنٹرول کر لیتی ہے- |
|
|
مینوپاز کے دوران |
خواتین کی عمر جہاں چالیس کراس کرنے لگتی ہے اور وہ پچاس
کے پیٹھے میں داخل ہونے لگتی ہیں تو مینو پاز کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔۔۔ یہ
ایک ایسا عمل ہے جس میں ماہواری بند ہونے لگتی ہے اور خواتین کے لئے
ہارمونز کی اس تبدیلی کو برداشت کرنا اتنا آسان نہیں ہوتا۔۔۔اس دوران ہونے
والی تکالیف میں سوکھی میتھی یعنی قصوری میتھی ایک دوست کی طرح کام کرتی ہے۔ |
|
|
گلوکوز لیول کنٹرول |
قصوری میتھی میں ایسے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو گلوکوز لیول کو کنٹرول کرتے
ہیں اور ذیابطیس کے مریضوں کے لئے اس کا استعمال بہت اہم ہے۔۔۔ جو لوگ اسے
باقاعدگی سے استعمال کرتے ہیں وہ خود نوٹ کر سکتے ہیں اپنے اندر ہونے والی
تبدیلیوں کو۔ |
|
|