|
|
پڑھائی کو ہمیشہ سے طالبعلموں کے لئے مشکل بنا کر پیش
کیا جاتا ہے۔۔۔اس کو نا صرف روبوٹ کی طرح دماغ میں ڈالنے کی کوشش کی جاتی
ہے بلکہ یہ بھی امید جاتی ہے کہ وہ اس میں کامیابی بھی حاصل کرے۔۔۔ |
|
علم ایک ایسی دولت ہے جسے پانے کے لئے لگن کا ہونا ضروری
ہے ، آپ چاہ کر بھی اسے ذہنوں میں گھسا نہیں سکتے۔۔۔کچھ استاد اتنے بہترین
ہوتے ہیں کہ ان کا پڑھایا ایک لفظ بھی دماغ سے نہیں جاتا۔۔۔ |
|
ایسے ہی ایک استاد کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جہاں وہ سانس
لینے کے انتہائی ضروری عمل کو اتنا بہترین انداز میں سمجھا رہے ہیں کہ ان
کے اپنے طالبعلم ہی نہیں بلکہ ہر دیکھنے والے کو سمجھ میں آرہا ہے۔۔۔ |
|
|
|
ساتھ ہی انہوں نے حلق میں موجود سانس اور کھانے کی
نالیوں کی تقسیم کو بھی بہترین انداز میں سمجھایا۔۔۔بہت سارے لوگوں کو ان
کے پڑھانے کا انداز مضحکہ خیز لگا لیکن سچ تو یہ ہے کہ استاد اس بات سے بے
پرواہ ہوتا ہے کہ لوگ اس کے لئے کیا سوچیں گے۔۔۔وہ ہر اس انداز کو اپناتا
ہے جو اس کے طالبعلم کے لئے بہترین ہو۔۔۔ |
|
پڑھانے کے کئی انداز ہیں جن سے آپ کی کلاس کے دوران
طالبعلم بور نہیں ہوں گے |
|
سرپرائز رکھیں: |
کلاس کے دوران کوئی نا کوئی سرپرائز سوال یا
مزیدار کوئز رکھیں جس کے جواب میں کوئی سرپرائز ہو۔۔۔ہر عمر کے انسان کو
سرپرائز میں دلچسپی ہوتی ہے اور وہ پڑھائی میں مزید دل لگاتے ہیں تاکہ
سرپرائز کا مقصد اور سرپرائز کی اصلیت جان سکیں |
|
|
|
کورس پر زور نا
دیں: |
بار بار یہ احساس دلانا کہ تمہیں یہ کورس ختم
کرنا ہے طالبعلم کے اندر غصہ اور جھنجھلاہٹ کو پیدا کرتے ہیں اور وہ ایک
وقت میں آکر پڑھائی کو زبردستی مکمل کر رہا ہوتا ہے۔۔۔ اس کی دلچسپی صفر ہو
کر رہ جاتی ہے۔۔۔ ضروری نہیں کہ کورس مکمل ختم ہو۔۔۔بلکہ ضروری یہ ہے کہ
جتنا بھی پڑھایا جائے وہ ذہن کا حصہ بن جائے۔۔۔اس لئے کورس کی چیزوں پر زور
دینے کے بجائے طالبعلموں کے تجربات کو تعلیم کا حصہ بنائیں۔ |