فواد چوہدری انفارمیشن منسٹر ہیں یا مس انفارمیشن منسٹر؟ ادرک اور لہسن میں فرق نہ کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے فواد چوہدری کو نیا نام دے ڈالا ویڈیو وائرل

image
 
سوشل میڈیا کے اس دور میں انسان کے لیے اپنی عزت بچانا بہت مشکل ہو گیا ہے اور اگر انسان کا تعلق سیاست سے ہو تو اس کو ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے کیوں کہ اس کے مخالفین اس بات کے انتظار میں ہوتے ہیں کہ کب اس کے منہ سے کوئی غلط لفظ نکلے اور وہ اس کو پکڑ کر رائی کا پہاڑ بنائیں-
 
فواد چوہدری جو کہ ہماری حکومت کے انفارمیشن منسٹر یا وزیر اطلاعات ہیں ان کے حوالے سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ کم از کم ان کی نالج ہر معاملے مین مستند اور غلطیوں سے پاک ہونی چاہیے۔ گزشتہ دنوں ایک پریس بریفنگ میں جو کہ مہنگائی کے حوالے سے تھی فواد چوہدری کا یہ کہنا تھا کہ ملک میں جہاں کچھ چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے وہیں بہت ساری ایسی اشیا بھی ہیں جن کی قیمتیں کم ہوئی ہیں-
 
ان کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں گارلک کی قیمتوں میں کمی آئی ہے اس کے بعد انہوں نے وہاں بیٹھے ہوئے افراد سے سوال کیا کہ گارلک کو اردو میں کیا کہتے ہیں- جب لوگوں نے ان کو بتایا کہ گارلک کو لہسن کہتے ہیں تو انہوں نے وہاں بیٹھے افراد کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ گارلک کو اردو میں ادرک کہتے ہیں جس کی قیمت میں واضح کمی آئی ہے-
 
 
ان کی اس غلطی نے ان کے مخالفین کو ان کی ٹانگ کھینچنے کا ایک نادر موقع فراہم کر دیا اور انہوں نے نہ صرف اس ویڈیو کو شئير کر کے وائرل کر دیا بلکہ اس حوالے سے مختلف کمنٹ بھی کر دیے-
 
انفارمیشن منسٹر سے ملی نئی معلومات
ایک ٹوئٹر صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت معلومات سے آج ہمیں نئی معلومات ملی کہ گارلک ادرک کو کہتے ہیں-
 
انفارمیشن منسٹر یا مس انفارمیشن منسٹر
کچھ افراد نے اس غلطی پر فواد چوہدری کا عہدہ تبدیل کر کے ان کو مس انفارمیشن منسٹر کا قلمدان تھما دیا-
 
image
 
سارے مرد ایک جیسے ہوتے ہیں
جب کہ ایک گھریلو خاتون خانہ نے فواد چوہدری کی اس غلطی کو فوراً سارے مردوں کی غلطی قرار دے دیا ان کا کہنا تھا کہ سارے مرد ایک ہی جیسے ہوتے ہیں پودینہ لینے بھیجو تو دھنیا لے آتے ہیں اور ادرک لینے بھیبجو تو لہسن لے کر آجاتے ہیں-
 
image
 
کوئی تو وجہ ہوگی ان کے انفارمیشن منسٹر بننے کی
ان کی اس غلطی کو دیکھتے ہوئے کچھ صارف تو حکومت کی ناقص کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ ان کی اسی لاعلمی کے سبب ان کو انفارمیشن منسٹر کی اہم ترین کرسی دی گئی ہوگی-
 
image
 
تاہم یہ ایک حقیقت ہے کہ ہر انسان اس طرح کی غلطیاں اکثر کر بیٹھتے ہیں اور ان غلطیوں پر کسی کی قابلیت کو جانچنا زیادتی ہے مگر سوشل میڈیا صارفین کو یہ سمجھانا ہاتھیوں کے ساتھ گنے چوسنے کے برابر ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: