لالک جان اسٹیڈیم میں موزیکل شو.. نامعقول فیصلہ

لالک جان اسٹیڈیم جوٹیال گلگت میں گَزشتہ کئی سالوں سے عیدین کی نماز ادا کی جاتی ہے جس کی منظوری باقاعدہ عوامی اور سرکاری سطح پر طویل مشاورت اور غور و خوض کے بعد دی گئی ہے اور عیدین کے دونوں ایام میں نمازیوں کی حفاظت و نماز کی ادائیگی کے لیے سرکاری مشینری متحرک رہتی ہے جو بہت ہی خوش آئند بات ہے.

جس جگہ میں ریاستی نگرانی میں اللہ کے حضور سجدہ ہوتا ہو، وہ مقدس بن جاتی ہے.

اب وہاں سرکاری سرپرستی و اجازت سے موزیکل شو کا اہتمام کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے جو بہر صورت نامناسب اور نامعقول فیصلہ ہے.

اس نامعقول فیصلے کے حوالے سے اہل سنت کے جذبات تو یقینا مجروح ہونگے مگر اہل تشیع برادری، اسماعلی برادری اور نوربخشی برادری کو بھی شدید کوفت ہوگی. آج اگر اہل سنت کے مصلی پر موزیکل شو منعقد کیا جارہا ہے تو کل یہی عمل کسی دوسری کمیونٹی کیساتھ بھی روا رکھا جاسکتا ہے جس کی کسی صورت تحسین نہیں کی جاسکتی ہے.

میرے خیال میں اہل سنت سے زیادہ اس نامعقول فیصلے پر اہل تشیع، اسماعیلی اور نوربخشیوں کو آواز بلند کرنا چاہیے.یہی قیام امن، سماجی ہم آہنگی اور یکجہتی کا تقاضہ بھی ہے.

ارباب حل و عقد اور صاحبانِ بست و کشاد بالخصوص پارلیمانی حکومت کو اس نامعقول فیصلے کو فورا بدلنا ہوگا اور عیدین کا مصلی جیسی مقدس جگہ کے بجائے موزیکل شو کہی اور منعقد کروانا چاہیے اگر ہرحال میں اس شو کا انعقاد ضروری ہے تو.

احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 442084 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More