آجکل کے ڈرامے

ساس بہو کے محاذ کو چھوڑ کر بہن, بہن کےخلاف سازش تیار کرتی ہے یا بھاٸی, بھاٸی کے لیے گڑھا کھود رہا ہے ۔ محبت میں ناکامی اچھے بھلے انسان کو شیطان بنا دیتی ہے ۔

بہنوٸی سالی کا عاشق یا سالی بہنوٸی کے پیچھے ۔ دیور بھابھی کا چکر یا بھابھی کو جیٹھ سے محبت ۔ دوست, دوست کی بیوی پر فدا یا سہیلی نے سہیلی کا خاوند چرا لیا ۔ غرض پاکستانی ڈراما نہ ہوا شیطان کی مجلس شورأ کا عمل نامہ ہوگیا ۔

اور پھر وہ جو چھوٹے اورکچے دماغ کے لوگ ہیں ہر رشتے اور ہر بات پر ڈراماٸی کہا نیاں لکھنے بیٹھ جاتے ہیں ۔ شق اور نفرت کی اتنی مضبوط اور اونچی دیواریں کھڑی ہو جاتی ہیں, جو پیارے پیارے رشتوں اور ان کے تقدس کو تباہ کر دیتی ہیں۔

براۓ کرم ان ڈراموں سے خود بھی پرہیز کریں اور اپنے پیاروں کو بھی بچاٸیں!

 

Saima Qureshi
About the Author: Saima Qureshi Read More Articles by Saima Qureshi: 17 Articles with 15481 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.