مذہب انسان کے لئے بنا ہے نہ کہ انسان مذہب کے لئے

کہتے ہیں مذہب انسان کے لئے بنا ہے نہ کہ انسان مذہب کے لئے بنا ہے ۔ اس لئے انسانیت سے بڑا کو ئی مذہب نہیں۔ ہم نہ جانے کیوں سب مذہب کے ٹھکیدار بن جاتے ہیں۔ حالانکہ رب کی طرف ہمیں الہا می کتابیں موجود ہیں جو ہمیں صرف امن صلح اور سلامتی کا درس دیتی ہیں۔ ہمیں انسان سے پیار کر نے کا درس دیتی ہیں۔ دنیا کے تمام مذاہب ہمیں ایک دوسرے سے محبت کرنا اور امن سے رہنا کا درس دیتے ہیں۔ پھر نہ جانے کیوں نہ جانے ہم خدا سے بھی بڑے ہو جاتے ہیں ہم خود کو خدا مانا لیتے ہیں اور خود ہی انصاف کرنا شروع کر دیتے ہیں۔

گزشتہ دنوں سیالکوٹ میں ایک غیرملکی شہری کے ساتھ جس طرح توہین رسالت کا الزام لگا کر مارمار کر زندہ جلا دیا گیا ۔ وہ بچارہ نہ اردو جانتا تھا نہ عربی ، اسے کیا پتہ تھا کہ کیا لکھا ہے اسے کیا پتہ تھا کہ یہ ان کی کوئی خاص تحریر ہے وہ بےبچارہ پوچھتا رہا ہو گا کہ میرا قصور کیا ہے مجھے کیوں مار رہے ہو۔ اسکی ماں پہ کیا گزری ہو گی اس کی بیوی اور اس کے بچے اس کے بھائی اس کی بہین کیا سوچے گی کہ ہمارا بھائی اسلامی جموریہ پاکستان میں گیا تھا اور اسے وحشیانہ تشدد کر کے جلا دیا گیا ۔

کیا وہ کبھی مسلمان قوم پر یقن کرئے گئیں کیا وہ مانے گئیں کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے کیا ابھی کوئی غیر ملکی آزادی کے ساتھ یہاں تجارت کرئے گا۔ نہیں

کیوں یار کیا ہمارا مذہب ہمیں یہ سکھتا ہے نہیں۔ حضرت محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا “ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے “ ہم کیوں نہیں اپنے مذہب سے چیزیں سیکھتے ۔ کیوں ہم اسلامی تعلمات پر عمل نہیں کرتے ۔ ہم ایک پُر امن معاشرہ کیوں نہیں تشکیل دیتے۔

اس واقع نے ہمارے ملک پاکستان کو پوری دنیا کے سامنے شرمندہ کر دیا ہے ۔ پوری قوم شرمندگی سے سر جھکائے اس غیر ملکی سے معافی مانگ رہی ہے ۔ صرف چند لوگوں کی وجہ سے ۔ جنہیں اتنا بھی نہیں پتہ کہ ہم کیا کر رہے ہیں ۔ کیوں کر رہے ہیں ۔

اگر ہم اتنے ہی الله اور اس کے رسول کے عاشق ہیں تو ہمیں ان کی طرح زندگی گزارنی چاہیے ہمیں نماز پڑھنی چاہیے۔ دوسروں کو معاف کرنا چاہیئے ۔

اس لئے میری تمام علما کرام سے گزارش ہے کہ ہمارے نوجوانوں کی سوچ کو بدلا جائے۔ انھیں صحیح تعلیم دی جائے پوری قوم کو قران پاک کی اصل تعلیم سے روشناس کرایا جائے ۔ اور سکھایا جائے کہ مذہب انسان کے لئے بنا ہے نہ انسان مذہب کے لئے۔۔
 

Istfan Alwan
About the Author: Istfan Alwan Read More Articles by Istfan Alwan: 10 Articles with 7865 views

"JUST REMEMBER ME"
.. View More