باتھ روم سنگر تو سب ہوتے ہیں حوصلہ کی بات یہ ہے کہ سب کے سامنے گانا گائیں، کچھ سیاست دان جن کی تقاریر کے ساتھ ساتھ ان کی آواز میں بھی جادو ہے

image
 
سیاست دانوں کے لیے ضروری ہے کہ ان کو تقریر کرنے کا فن آتا ہو ہمارے ملک کی سیاست کا ڈھانچہ کچھ اس طرح سے ہے کہ جو جتنا اچھا مقرر ہوتا ہے اتنا ہی اس کو بڑا سیاست دان سمجھا جاتا ہے- یہی وجہ ہے کہ سیاست دان جب اس شعبے میں قدم رکھتے ہیں تو سب سے پہلے تقریر کرنے کی تربیت حاصل کرتے ہیں-
 
فن موسیقی اور سیاست دان
ہمارے ملک کے کچھ سیاست دان صرف سیاست ہی نہیں کرتے بلکہ سیاست کے ساتھ ساتھ دیگر فنون لطیفہ سے بھی خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ باتھ روم سنگر تو ہر انسان ہوتا ہے مگر باتھ روم سے باہر گانے کے لیے خصوصی حوصلے کی ضرورت ہوتی ہے- ہمارے ملک کے کچھ سیاست دان ایسے بھی ہیں جو کہ اس حوالے سے بہت بہادر ہوتے ہیں ایسے ہی کچھ گلوکار نما سیاست دانوں سے آپ کو متعارف کروائيں گے-
 
پرویز مشرف
دبنگ لیڈر پرویز مشرف جن کی آواز کی گرج سے تو دشمن بھی کانپ جاتے تھے مگر ان کے حوالے سے بہت کم لوگ یہ جانتے ہیں کہ وہ نہ صرف موسیقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ ایک اچھے گلوکار بھی ہیں- خاص طور پر کلاسیکل موسیقی سے ان کی دلچسپی کا عملی مظاہرہ آپ خود دیکھ سکتے ہیں-
 
شہباز شریف
شہباز شریف کی شعلہ بیانی کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے بر محل اشعار کا استعمال ان کی تقاریر کو مزید پر زور بنا دیتا ہے اور اکثر ان کی تقاریر اسی وجہ سے سوشل میڈيا پر وائرل بھی ہو جاتی ہیں- لیکن ان کے اندر چھپا گلوکار کم ہی سامنے آتا ہے ان کے پسندیدہ گلوکاروں میں احمد رشدی اور محمد رفیع شامل ہیں ان کی آواز میں یہ گانا سن کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ اگر وہ سیاست دان نہ ہوتے تو گلوکار ضرور ہوتے-
 
عشرت العباد
عشرت العباد جن کا تعلق ایم کیو ایم سے تھا ان کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ وہ طویل ترین وقت کے لیے سندھ کے گورنر کے عہدے پر فائز رہے- ان کے حوالے سے کچھ لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ سیاست کے ساتھ ساتھ ان کو فن موسیقی سے بھی خصوصی شغف رہا ہے اور وہ نہ صرف ایک بہترین گٹارسٹ تھے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ گنگنانے کے ہنر سے بھی واقف تھے-
 
مریم نواز
بیٹے کی ڈھولکی اور شادی کی تقریبات کے موقع پر مریم نواز آج کل سیاست سے چھٹیاں لے کر شادی کی تقریبات میں مصروف ہیں- لندن میں اپنی شادی کی تقریبات کے موقع پر جنید صفدر نے جب گانا گایا تھا تو ان کی آواز سے سب ہی لوگ حیران ہو گئے تھے اور ان کی یہ ویڈیو وائرل ہو گئی تھی- مگر اب مریم نواز کی باری تھی اور انہوں نے نوے کی دہائی کا بھارتی فلم کا مشہور گانا جب کوئی بات بگڑ جائے جب گنگنایا تو سب ہی ان کی گائیکی کے بھی معترف ہو گئے اور حالیہ دنوں میں مریم سیاست سے تو چھٹیوں پر ہیں مگر خبروں میں اس گانے کی وجہ سے وائرل ہو رہی ہیں-
 
حمزہ شہباز
بھانجے کی شادی کی خوشی میں حمزہ شہباز نے بھی جم کر گایا اور کئی گانے سنا کر سننے والوں کو یہ بتایا کہ شریف فیملی کا حصہ ہونے کے سبب سیاست کے ساتھ ساتھ گلوکاری میں وہ بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں اور نوے کی دہائی کا پرانا گانا ہمیں تم سے پیار کتنا گا کر خوب داد سمیٹی-
YOU MAY ALSO LIKE: