|
|
گزشتہ دن کراچی میں رات دس بجے کے قریب مختلف حصوں میں
زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے- اس کے حوالے سے ماہر ارضیات کا یہ کہنا
تھا کہ انہوں نے تین ماہ قبل ہی اس قسم کے زلزلے کے آنے سے آگاہ کر دیا تھا- |
|
ان کا یہ کہنا تھا کہ بلوچستان اور کراچی کی ساحلی پٹی
کئی طوفانوں کے خطرے کا شکار رہتی ہے اس کے ساتھ ساتھ یہاں پر زلزلے کی آمد
کے خطرات بھی موجود ہیں۔ گزشتہ رات آنے والا زلزلہ چار اعشاریہ ایک طاقت کا
تھا جس میں سونامی کا خطرہ موجود نہ تھا- |
|
تاہم اگر خدانخواستہ زلزلے کی شدت اگر پانچ اعشاریہ چھ
یا اس سے زیادہ ہوتی تو پھر سونامی کا خطرہ موجود تھا جس کی صورت میں چھ فٹ
سے بلند لہریں شہری آبادی کو متاثر کرنے کا سبب بن سکتی ہیں اور جس کا خطرہ
موجود ہے- |
|
کراچی شہر میں ماضی میں
آنے والے بڑے زلزلے |
کراچی شہر کے حوالے سے ماہرین ارضیات اس بات پر متفق ہیں
کہ یہاں پر زلزلے سے بڑی تعداد میں تباہی کے امکانات موجود ہیں- اس حوالے
سے اگر اس ساحلی پٹی کو دیکھا جائے تو ماضی قریب کے خوفناک ترین زلزلے کچھ
اس طرح سے ہیں- |
|
|
|
سال 1945 میں آنے والا
زلزلہ |
اٹھائیس نومبر 1945میں مکران کے ساحل پر آنے
والے زلزلے نے کراچی کو بھی بری طرح متاثر کیا تھا اور اس کا مرکز گوادر کی
جنوب مشرقی ساحلی پٹی تھی جو کہ کراچی کے مغرب میں 408 کلومیٹر کے فاصلے پر
واقع ہے- اس زلزلے کے چھٹکے کراچی میں 30 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے تھے- |
|
جس کے نتیجے میں 40 فٹ بلند لہریں سونامی کی پیدا ہوئی
تھیں اور انہوں نے لائٹ ہاؤس اور منوڑہ کے ساحل کو بری طرح نقصان پہنچایا
تھا- |
|
ماہرین کے مطابق |
ماہرین کے مطابق کراچی ایسی پٹی پر موجود ہے جہاں پر
زلزلہ سونامی کا سبب بن سکتا ہے اور اس کے نتیجے میں شدید جانی و مالی
نقصان ہو سکتا ہے- آٹھ اکتوبر 2005 کو آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے کے
اثرات کراچی کی پٹیوں پر بھی پڑ چکے ہیں- اس حوالے سے ماہرین نے خبردار کیا
ہے کہ کراچی میں آنے والا کوئی بھی زلزلہ اگر پانچ اعشاریہ چھ سے زيادہ کی
شدت کا ہوا تو اس سے اس شہر کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں- |
|
|
|
کراچی کا انفرا
اسٹرکچر اور زلزلہ |
کراچی بلند و بالا عمارات کا شہر ہے جہاں پر
تعمیرات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے مگر بدقسمتی سے تمام تر وارننگ کے باوجود
ان تمام عمارات کی تعمیر میں زلزلہ سے بچنے کے حوالے سے کسی بھی قسم کے
اقدامات نہیں کیے گئے ہیں جو کہ اس شہر کے لیے خطرناک بھی ثابت ہو سکتے ہیں- |