ایسی سلاد جو وزن گھٹائے۔۔۔وزن کم کرنے والے افراد کے لئے اچھی خبر

image
 
مغل دور سے ہی دسترخوان کو سلاد کے بغیر ایسا مانا جاتا تھا جیسے سالن بغیر روٹی یا بریانی بغیر بوٹی۔۔۔سلاد کی اہمیت کو سمجھنے والے اس کے قدر دان ہیں اور اسی میں کوئی نا کوئی نیا پن تلاش کرکے اسے مغلئی اور خاص بنا دیتے ہیں۔۔۔ ایسی کئی سلاد ہیں جو کھانے کے بعد آپ اپنا وزن کئی کلو کم کر سکتے ہیں۔۔۔سلاد ایک ایسی غذا ہے جو پیٹ بھی بھر دیتی ہے اور اسے کھانا آپ کو برا بھی نہیں لگتا۔۔۔۔
 
رنگین سلاد
ہر طرح کی سبزی کو سلاد کا حصہ بنانا ضروری ہے۔۔۔جن میں لال، ہری اور پیلی شملہ مرچیں۔۔۔گوبھی، چقندر شامل ہیں۔۔۔اس میں اگر تخم بالنگا بھگو کر شامل کرلیا جائے تو وائٹامنز ملنے علاوہ کے علاوہ وزن بھی کم ہوگا۔۔۔سلاد کی ڈریسنگ میں چٹنیاں شامل نا کریں بلکہ لیموں، کالا نمک اور کالی مرچ کو ہی شامل رکھیں۔۔۔ اس سلاد کو کھانے والے افراد نے ایک مہینہ میں سات سے آٹھ کلو وزن کم کیا ہے کیونکہ جسم میں کوئی بھی ایسی چیز نہیں جاتی جو چربی بنائے۔۔۔
image
 
میوہ جات کی سلاد
سبزیوں کی سلاد میں اگر بادام، کاجو، اخروٹ اور کشمکش ایک مناسب مقدار میں شامل کرکے کھائی جائے جو توانائی کے علاوہ جسم کو اچھا فیٹ ملتا ہے اور وہ وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔۔۔
image
 
پالک اور گوبھی کی سلاد
پالک کے چھوٹے پتے، باریک کٹی پتہ گوبھی، باریک کٹی لال پتہ گوبھی، اخروٹ کٹے ہوئے، گاجریں باریک کٹی ہوئی ، دو چمچہ لیموں کا رس ، لہسن باریک کٹا ہوا، آدھا چمچہ پسی کالی مرچ، گلابی نمک۔۔۔ اس سلاد کی مکمل کیلوریز نوے ہیں ۔۔۔اور یہ تین سے چار دفعہ کی خوراک ہے۔۔۔اس کو روزانہ کھانے سے جسم کو مناسب مقدار میں وائٹامنز ملتے ہیں اور وزن تیزی سے کم ہوتا ہے۔۔۔بہت سارے شوبز کے ستارے اس سلاد کو کھاتے ہیں جن میں کترینہ کیف اور شلپا شیٹھی شامل ہیں۔۔۔
image
 
پکی ہوئی دالوں کی سلاد
مونگ دال، چنا دال، ارہر کی دال ابلی ہوئی ساری،اس میں ٹماٹر کٹے ہوئے، ہرا دھنیا کٹا ہوا، ہری مرچیں، میتھی کے پتے باریک کٹے ہوئے اور ایک بار گرم پانی سے نکالے ہوئے، ایک چٹکی ہینگ۔۔۔یہ سب ایک چمچہ زیتون کے تیل میں بھون لیں اور اس میں نمک ڈال دیں۔۔۔وزن کم کرنے کے لئے یہ سب سے بہترین سلاد ہے جو چمچہ سے کھائیں گے اور ایسا لگے گا کہ باقاعدہ پورا کھانا کھا رہے ہیں۔۔۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: