مریم نواز کے لباس کے چرچے، مگر یہ خواتین سیاست دان بھی لباس کے انتخاب میں کسی سے پیچھے نہیں یقین نہ آئے تو خود دیکھ لیں

image
 
شادی کا مطلب خوشی ہوتا ہے اور اس موقع پر صرف دولہا دلہن ہی نہیں ہر فرد یہ کوشش کرتا ہے کہ اس کا لباس دوسروں سے منفرد اور خوبصورت ترین ہو تاکہ وہ سب کی توجہ کا مرکز بن سکیں- اور جو لوگ پہلے ہی خوش لباس ہوں کسی عزیز کی شادی کا موقع ان کے لیے ایک چیلنج بن جاتا ہے اس وجہ سے ان کی تیاری بے مثال ہوتی ہے- حالیہ دنوں میں مریم نواز اپنے اکلوتے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں شرکت میں بھرپور تیاری کے ساتھ نظر آئيں- اکلوتے بیٹے کی شادی یقیناً ایسا موقع ہوتا ہے جس میں ہر ماں خوش ہوتی ہے اور یہ خوشی ان کی تیاری سے بھی نظر آرہی تھی بہترین اور شاندار لباس کے چناؤ نے ان کی مقبولیت میں بہت اضافہ کر دیا ہے- مگر صرف مریم نواز ہی نہیں بلکہ ہماری سیاست میں کچھ اور خواتین بھی ایسی ہیں جن کا لباس کا انتخاب ہر موقع پر شاندار ہوتا ہے ایسی ہی کچھ خواتین کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
حنا ربانی کھر
پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ ان کے حوالے سے اس بات کو سب ہی تسلیم کرتے ہیں کہ ہر موقع پر ان کا لباس کا انتخاب بے مثال ہوتا ہے۔ ان کے لباس کے ساتھ ساتھ ان کے مہنگے ترین پرس اور جوتے اور متناسب جیولری ان کی خوبصورتی کو مزید بڑھا دیتی ہے-
image
 
حنا پرویز بٹ
حنا پرویز بٹ مسلم لیگ ن کے سابقہ دور میں صوبائی اسمبلی کی رکن کے طور پر پہلی بار سامنے آئی تھیں اس کے بعد حالیہ دور میں اکثر ٹی وی چینلز پر مسلم لیگ کی ترجمان کے طور پر نظر آتی ہیں ۔ مریم نواز کی قربت کے سبب جنید صفدر کی شادی کی ہر تقریب میں انہوں نے شرکت کی اعلیٰ تعلیم یافتہ حنا پرویز پیشے کے اعتبار سے فیشن ڈیزائنر ہیں- یہی سبب ہے کہ لباس کے انتخاب اور منفرد نظر آنے کے معاملے میں کسی سے پیچھے نہیں رہتی ہیں جس کا ثبوت جنید صفدرکی شادی کے مختلف مراحل میں انہوں نے دیا-
image
 
شرمیلا فاروقی
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی شرمیلا فاروقی کا شمار بھی پاکستان کی خوش لباس خواتین میں ہوتا ہے- ان کے لباس کا انتخاب بہت قیمتی اور منفرد ہوتا ہے اس کے علاوہ مہنگے ترین زیورات کا شوق ان کی اضافی خاصیت ہے-
image
 
کشمالہ طارق
کشمالہ طارق کا شمار پاکستان کی ان خواتین سیاستدانوں میں ہوتا ہے جن کو خبروں میں ان رہنے کا ہنرآتا ہے اور خبروں میں رہنے کے ساتھ ساتھ ان کو بولنے کا اور بہترین لباس پہننے کا ہنر بھی خوب آتا ہے- یہی وجہ ہے کہ جب بھی خوش لباسی کی بات چلی ہے کشمالہ طارق کی مثال دی جاتی ہے-
image
 
عائلہ ملک
پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی رہنما اور سابقہ قومی اسمبلی کی رکن عائلہ ملک کا شمار وزیر اعظم عمران خان کی قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے- خوبصورت ہونے کے ساتھ ساتھ عائلہ ملک ذہین بھی ہیں اور اپنی پارٹی کے نقطہ نظرکو بہترین ترین انداز میں پیش کرنے کا ہنر جانتی ہیں اس کے علاوہ لباس کے بہترین انتخاب بھی ان کو سب سے ممتاز کرتا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: