|
|
جسم کا ہر حصہ توجہ اور صفائی مانگتا ہے اور ہر حصہ کی
صفائی روز نہا کر ہو جاتی ہے لیکن کان کی صفائی کے لئے الگ سے اہتمام ضروری
ہے۔۔۔ کیونکہ اس میں موم جمع ہو ہو کر ایک دن درد کرنے لگتا ہے۔۔۔ لوگ کہتے
ہیں کہ اگر کاٹن بڈ کی مدد سے صاف کریں تو روئی پھنسنے کا خطرہ رہتا ہے جس
سے کان کا پردہ بھی متاثر ہوسکتا ہے۔۔۔کچھ گھریلو طریقے ایسے ہیں جو کن کو
صاف کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ |
|
گرم پانی کی مدد سے
صفائی |
نہانے کے دوران گرم پانی جو کہ بہت گرم نا ہو اپنے کانوں
میں ڈالیں اور یہ گرم پانی کان کی صفائی ایسے کرتا ہے جیسے نالی صاف ہوتی
ہے۔۔۔گرم پانی کی وجہ سے کان کا میل اپنی جگہ چھوڑتا ہے اور پھر با آسانی
اسے نکالا جا سکتا ہے۔۔۔ |
|
|
سرسوں کے تیل کی مدد سے
صفائی |
جب کان میں بہت زیادہ گندگی محسوس ہو تو رات کو سونے سے
پہلے تین یا چار قطرے سرسوں کے تیل کے ہلکے گرم کرلیں اور اسے کان میں ڈال
لیں۔۔۔چار سے پانچ دن جب لگاتار یہ عمل کریں گے تو ویکس اپنی جگہ چھوڑ دے
گا اور آپ اسے نکال سکتے ہیں۔۔۔ |
|
|
نمک کے پانی کی مدد سے
صفائی |
آدھا کپ نیم گرم پانی میں آدھا چمچہ نمک ڈال دیں اور جب
یہ اچھی طرح گھل جائے تو روئی کی چھوٹی بال اس میں گھول کر بنا لیں اور
کانوں میں ڈال لیں۔۔۔ جب تک کہ روئی پانی کو سوکھا نہیں دیتی۔۔۔جس کان میں
زیادہ مسئلہ ہے اسے آسمان کی طرف رکھیں اور اس ہمیں پہلے روئی سے اس پانی
کے تین سے چار قطرے ڈالیں اور روئی کو نچوڑ کر کان میں ڈالیں۔۔۔پھر تھوڑی
دیر بعد اس کان کو الٹا لیں اور یہی عمل دوسرے کان کے ساتھ دہرائیں تو میل
با آسانی باہر آجائے گا۔ |
|
|
زیتون کے تیل کی مدد سے |
سالوں سے دادی اور نانی زیتون کے تیل کو ہلکا سا گرم کرکے اس کی چند
بوندیں بچوں کے کان میں ٹپکا دیتیں تاکہ کان صاف ہوجائے۔۔۔یہ ایک آزمودہ
اور بہترین عمل ہے کان سے میل صاف کرنے کا۔ |
|