|
|
آئس کریم گرم ہو تو بری لگتی ہے اور اسی طرح سوپ اگر
ٹھنڈا ملے تو اس کو پینے کا دل نہین چاہتا ہے- اسی طرح ہر کھانے کا اپنا
ایک مزہ ہوتا ہے کچھ کھانے گرم گرم ہی اچھے لگتے ہیں مگر کچھ چیزیں اگر گرم
ہوں تو ان کا مزہ ختم ہو جاتا ہے |
|
گرم اور ٹھنڈا کھانے کے
صحت پر اثرات |
ماہرین کی جدید ترین تحقیق کے مطابق ٹھنڈا اور گرم کھانا
انسان کی صحت پر مختلف اثرات مرتب کرتا ہے یہ اثرات انسان کو بعض اوقات صحت
کے مسائل کا بھی شکار کر سکتا ہے جن کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے- |
|
ٹھنڈا کھانا گرم کھانے
سے زيادہ موٹا کرتا ہے |
ماہرین کی جدید ترین تحقیق کے مطابق ٹھنڈا کھانا گرم
کھانے کے مقابلے میں زيادہ کیلوریز کا حامل ہوتا ہے- اکثر لوگوں کا یہ
ماننا ہوتا ہے کہ گرم کھانا کھانے سے پیٹ اچھی طرح بھرتا ہے جب کہ حقیقت اس
کے برعکس ہے اور ٹھنڈے کھانے کے اندر زيادہ کیلوریز اور چکنائی موجود ہوتی
ہے جو انسان کے اندر موٹاپے کا سبب بن سکتی ہے- عام طور پر جو افراد موٹاپے
کا شکار ہوتے ہیں ان میں سے زيادہ تر ایسی اشیا کھانا پسند کرتے ہیں جو کہ
ٹھنڈی ہوتی ہیں اور ان کی یہی عادت ان میں موٹاپے کا باعث بن سکتی ہے- |
|
|
|
ٹھنڈا کھانا دیر سے ہضم
ہوتا ہے |
عام طور پر جو افراد کھانے میں ٹھنڈی چیزیں
کھانا پسند کرتے ہیں ان افراد میں ہاضمے کے مسائل کا سامنا اکثر کرنا پڑتا
ہے- ماہرین کے مطابق ایک پیالہ گرم سوپ ہضم ہونے میں 15 منٹ کا وقت لیتا ہے
اس کے مقابلے میں کھانے کی ٹھنڈی اشیا جیسے آئس کریم وغیرہ آدھے گھنٹے میں
ہضم ہوتی ہیں- اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ انسانی
جسم ایک خاص درجہ حرارت پر اپنے افعال اچھے طریقے سے انجام دیتا ہے جب کہ
اس سے کم درجہ حرارت پر اس کے کام کرنے کی استعداد متاثر ہوتی ہے اور ہاضمے
کا عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے- |
|
ٹھنڈے کھانے میں جراثیم
کا خطرہ ہوتا ہے |
جب کھانا پکایا جاتا ہے تو اس سے اس میں موجود خطرناک
جراثيم مر جاتے ہیں اور اس کھانے کو صحت کے لیے مفید بنا دیتے ہیں- لیکن
کھانے کے ٹھنڈے ہونے کی صورت میں اس میں جراثیم کی موجودگی کے خطرات مین
اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے ٹھنڈا کھانے والوں کے بیمار ہونے کا خدشہ
بڑھ جاتا ہے-ایسے افراد بد ہضمی اور متلی وغیرہ کا آسانی سے شکار ہو جاتے
ہیں اس وجہ سے بھوک کی حالت میں ان کے لیے بہتر یہی ہے کہ وہ ٹھنڈا کھانے
کے بجاۓ گرم کھانا کھائيں- |
|
|
|
ٹھنڈے کھانے کی
لذت کم ہوتی ہے |
معتدل اور گرم کھانا لذت کےاعتبار سے اس حوالے
سے بہتر ہوتا ہے کہ اس میں تمام اجزا اچھی طرح گھل جاتے ہیں جو اس کی لذت
میں اضافے کا سبب بنتے ہیں- اس وجہ سے ایسے کھانے کھانا ایک جانب تو غذائيت
کے اعتبار سے بہتر ہوتے ہیں اور دوسری جانب ان کو کھانے سے لذت بھی زیادہ
محسوس ہوتی ہے- |