اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کی طرف سے دوستوں کے ساتھ
دورے کی دعوت ملی تو خوشی کی انتہا نہ رہی یہی وہ یونیورسٹی تھی جس نے
مسلمانوں کی تقدیر کو سنواردیا جسکے اثرات ہم سے پہلے اور ہمارے بعد آنے
والی نسلوں پر ہونگے یہ یونیورسٹی اگر نواب سر صادق محمد خان عباسی(پنجم)
1925 میں نہ بناتے تو آج تعلیم کے میدان میں جو ہمارا حشر ہوتا وہ کسی سے
ڈھکا چھپا نہ ہوتا خاص کر جنوبی پنجاب کے بچوں کا مستقبل تاریک ہوجاتا نواب
صاحب کا یہ احسان باقی تمام احسانوں سے بھاری ہے کیونکہ یہی دور تعلیمی
انقلاب کا تھا اگر دیکھا جائے تو اس دور میں یعنی1925 میں بہت ہی اہم نئے
تعلیم ادارے بنے جن میں البرٹس میگنس کالج ( Albertus Magnus College)
ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک مدرسہ و نجی غیر منافع بخش تعلیمی ادارہ جو
کنیکٹیکٹ میں واقع ہے،ساوتھ ایسٹرن لوزیانا یونیورسٹی ( Southeastern
Louisiana University) ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک جامعہ و ریاستہائے
متحدہ کا عوامی تعلیمی ادارہ جو لوویزیانا میں واقع ہے،سینٹریلیا کالج (
Centralia College) ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک کالج و ریاستہائے متحدہ
کا عوامی تعلیمی ادارہ جو ریاست واشنگٹن میں واقع ہے،لاس اینجلس ٹریڈ
ٹیکنیکل کالج (Los Angeles Trade–Technical College) ریاستہائے متحدہ
امریکا کا ایک جامعہ و ریاستہائے متحدہ کا عوامی تعلیمی ادارہ جو
کیلیفورنیا میں واقع ہے،لنکاسٹر تھیولاجیکل سیمینری ( Lancaster
Theological Seminary) ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک مذہبی تربیت گاہ و
نجی غیر منافع بخش تعلیمی ادارہ جو پنسلوانیا میں واقع ہے،مسیسپی گلف کوسٹ
کمیونٹی کالج ( Mississippi Gulf Coast Community College) ریاستہائے متحدہ
امریکا کا ایک کمیونٹی کالج و ریاستہائے متحدہ کا عوامی تعلیمی ادارہ جو
مسیسپی میں واقع ہے،نارتھ سینٹرل مسوری کالج (North Central Missouri
College) ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک جامعہ و ریاستہائے متحدہ کا عوامی
تعلیمی ادارہ جو ٹرنٹن مسوری میں واقع ہے،نیو ہوپ کرسچین کالج (New Hope
Christian College) ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک کالج و نجی غیر منافع
بخش تعلیمی ادارہ جو اوریگون میں واقع ہے،وینٹورا کالج ( Ventura College)
ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک مدرسہ و ریاستہائے متحدہ کا عوامی تعلیمی
ادارہ جو کیلیفورنیا میں واقع ہے،ٹرینیڈاڈ اسٹیٹ جونیئر کالج ( Trinidad
State Junior College) ریاستہائے متحدہ امریکا کا ایک کالج و ریاستہائے
متحدہ کا عوامی تعلیمی ادارہ جو ٹرینیڈاڈ، کولوراڈو میں واقع ہے،کولوراڈو
میسا یونیورسٹی (ا Colorado Mesa University) ریاستہائے متحدہ امریکا کا
ایک جامعہ و ریاستہائے متحدہ کا عوامی تعلیمی ادارہ جو گرینڈ جنکشن،
کولوراڈو میں واقع ہے اوریونیورسٹی آف فلوریڈا کالج آف ڈیزائن، کنسٹرکشن
اینڈ پلاننگ (University of Florida College of Design, Construction and
Planning) جو یونائیٹڈ اسٹیٹ کے ایک رہائشی علاقے جو جاینیسویلی میں واقع
ہے شامل ہیں اسی دور میں نواب صاحب نے اپنے علاقے کی تقدیر بدلنے کے لیے
جامعہ عباسیہ قائم کیا جسے 1963 میں جامعہ اسلامیہ کے طور پر اپ گریڈکردیا
گیاجسکے بعد جامعہ اسلامیہ 1975 میں پنجاب کی صوبائی اسمبلی نے "دی اسلامیہ
یونیورسٹی آف بہاولپور ایکٹ 1975" کے تحت چارٹرڈ یونیورسٹی کو "دی اسلامیہ
یونیورسٹی آف بہاولپور" کے طور پر تبدیل کر دیا اس وقت یونیورسٹی کے پانچ
کیمپس ہیں۔ عباسیہ کیمپس، بغداد الجدید کیمپس اور خواجہ فرید کیمپس
بہاولپور میں واقع ہیں اور دو ذیلی کیمپس بہاولنگر اور رحیم یار خان میں
واقع ہیں۔ جدید تقاضوں اور بدلتی ہوئی دنیا کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے لیے،
حال ہی میں، شعبہ کی تعداد 26 سے بڑھا کر 129 کر دی گئی ہے، جو 300 سے
زیادہ مضامین پیش کرتے ہیں یونیورسٹی میں 1800 اساتذہ بشمول 550 پی ایچ ڈی
جدید اور معیاری تعلیم فراہم کرنے کے لیے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ مذہبی
امور، زبانوں، سماجی اور بنیادی علوم کے روایتی مضامین کے علاوہ الائیڈ
ہیلتھ سائنسز، زراعت، بزنس ایڈمنسٹریشن، کمپیوٹنگ، تعلیم، انجینئرنگ، فائن
آرٹس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون، فارمیسی، کھیل اور ویٹرنری کے شعبوں میں
تعلیم دی جارہی ہے اس وقت اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے فارغ التحصیل ہونے
والے طلبہ جن میں ماہرین تعلیم، صحافی، فقیہ، وکلا ، ادبی شخصیات، سیاست
دان اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والے نامور افراد اسی یونیورسٹی کے سابق طالب
علم ہیں جو نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں اپنی کامیابیوں کے جھنڈے بلند
رہے ہیں۔ یونیورسٹی معیاری تدریس اور تحقیق کی قدر کرتی ہے جو قومی ضروریات
کے مطابق IUB کی بنیادی اقدار پر توجہ مرکوز کرتی ہے آخر میں وزیر اعلی
پنجاب سردار عثمان بزدار کے اس اقدام کی داد دینا پڑے گی کہ انہوں نے اس
یونیورسٹی کے وی سی کے لیے انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب (تمغہ امتیاز
)کا انتخاب کیا جو نہ صرف بہاولپور میں بلکہ پورے صوبہ میں بزدار سرکار کی
تعلیم دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہونے کے لیے کمر بستہ ہیں اس دورے کا
انتظام کروانے پر معروف کالم نگار جناب رازش لیاقت پوری کا بھی شکریہ
اداکرتے ہیں جنہوں نے تمام دوستوں کو اکٹھا کیا۔
|