|
|
سال 2021 کے اختتام پذیر ہونے میں اب صرف چند گھنٹے ہی
باقی ہیں- اس سال ہم پاکستانیوں نے جہاں ایک جانب بہت سی کامیابیاں حاصل
کیں وہیں دوسری طرف کچھ افسوسناک واقعات بھی پیش آئے- آئیے جانتے ہیں کہ اس
سال ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا؟ سب سے پہلے بتاتے ہیں آپ کو ان
کامیابیوں کے بارے میں جو پاکستان نے سال 2021 میں حاصل کیں: |
|
محمد رضوان کا ورلڈ
ریکارڈ |
سال دو ہراز اکیس قومی ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے
لئے گولڈن رہا، انہوں نے کئی عالمی ریکارڈز اپنے نام کئے۔ جس میں ٹی ٹوئنٹی
میچز میں 2 ہزار رنز بنانے کا انفرادی ریکارڈ بھی شامل تھا۔ |
|
|
پاکستان کے ہاتھوں بھارت
کی شکست |
رواں سال ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے اپنے
روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست دے کر اپنی ہی روایت توڑ ڈالی- اس سے
قبل ہمیشہ ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچز میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کو ہی
شکست ہوتی رہی ہے- |
|
|
|
|
پاکستان کے لیے پہلا
گولڈ میڈل |
سال 2021 میں پیرا اولمپکس کے ڈسکس تھرو مقابلے میں حیدر
علی نے پاکستان کے لیے پہلا گولڈ میڈل جیت کر نئی تاریخ رقم کی- |
|
|
پاکستانی گیمر کی فتح |
نوجوان پاکستانی گیمر ارسلان صدیقی نے انٹرنیشنل وی پلے الٹیمیٹ فائٹنگ لیگ
(وی یو ایف ایل) ٹیکن سیون ٹورنامنٹ میں فتح حاصل کرلی اور اس کامیابی پر
انہیں 15 ہزار ڈالر کی خطیر رقم سے نوازا گیا- |
|
|
41 سال بعد او آئی سی کا اجلاس |
رواں سال 41 سال بعد پاکستان میں او آئی سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں
پاکستان کی دعوت پر متعدد اسلامی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ |
|
|
کرونا پر قابو |
سال 2021 میں پاکستان نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ پر بڑی حد تک قابو پا لیا-
اور سامنے آنے والے کیسز کی شرح مسلسل کم ہو کر تقریباً 1 فیصد سے بھی کم
رہ گئی ہے- |
|
|
اب ہم آپ کو ایسی شادیوں کے بارے میں بتائیں گے جو اس سال خبروں کی زینت
بنی رہیں : |
|
بختاور بھٹو کی شادی |
رواں سال بےنظیر بھٹو کی صاحبزادی بختاور بھٹو بھی رشتہ ازدواج میں منسلک
ہوگئیں اور جنوری میں منعقد ہونے والی یہ پرتعیش شادی کئی دن تک خبروں کی
زینت بنی رہی- |
|
|
ملالہ یوسف زئی کی شادی |
سال 2021 میں ہی ملالہ یوسف زئی نے بھی شادی کرلی اور اس شادی کے بھی کئی
دن تک میڈیا پر چرچے رہے- |
|
|
جنید صفدر کی شادی |
سال کے اختتام پر ہونے والی مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے صاحبزادے
جنید صفدر کی شادی نے بھی خبروں میں جگہ بنا لی جس کی بڑی وجہ مریم نواز کے
خوبصورت لباس تھے- |
|
|
رواں سال کچھ دلچسپ واقعات بھی رونما
ہوئے جن کی ویڈیو بہت زیادہ دیکھی اور شئیر کی گئیں: |
|
ندا یاسر
کا فارمولہ ون کار سے متعلق شو |
مارننگ شو کی مقبول ترین میزبان ندا یاسر
کی فارمولہ ون کار سے متعلق سوالات کی ویڈیو خوب وائرل ہوئی- ان سوالات
سے صاف ظاہر تھا کہ ندا یاسر فارمولہ ون کار سے متعلق کوئی معلومات
نہیں رکھتیں- |
|
|
عامر لیاقت
کا ناگن ڈانس |
عامر لیاقت اپنی عجیب و غریب حرکتوں کی وجہ
سے بہت زیادہ جانے جاتے ہیں- رواں سال عامر لیاقت کے ناگن ڈانس نے بھی
ان کی شہرت میں مزید اضافہ کیا جس کی ویڈیو بڑے پیمانے پر دیکھی گئی- |
|
|
مینارِ
پاکستان واقعے کی ویڈیو |
مینارِ پاکستان پر ٹک ٹاکر عائشہ اکرام کے
ساتھ پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو بھی کافی وائرل ہوئی- |
|
|
پارٹی گرل
کی ویڈیو |
پارٹی ہو رہی ہے اس ایک عام سی ویڈیو نے
صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں دھوم مچائی- یہاں تک کہ
پارٹی گرل کو کئی مارننگ شوز میں بھی مہمان کے طور پر بلایا گیا- |
|
|
جہاں سال 2021 میں ہم نے بہت سی کامیابیاں
سمیٹیں وہیں اس سفر میں ہم سے کچھ ایسی مشہور شخصیات بھی بچھڑ گئیں جن
کا خلا کبھی پُر نہیں ہوسکتا: |
|
عمر شریف |
کامیڈی کی دنیا کے بےتاج بادشاہ عمر شریف
رواں سال ہم سے جدا ہوگئے- ان کی وفات 2 اکتوبر 2021 کو جنوری میں ہوئی- |
|
|
حسینہ معین |
رواں سال ہم سے معروف ڈرامہ رائٹر حسینہ
معین کو بھی چھین کر لے گیا- حسینہ معین 26 مارچ 2021 کو انتقال کر گئی
تھیں- |
|
|
کنول نصیر |
پاکستان کی پہلی ٹی وی میزبان کنول نصیر
بھی رواں سال انتقال کر گئی- ان کا انتقال 25 مارچ 2021 کو ہوا- |
|
|
شوکت علی |
معروف گلوکار شوکت علی بھی اس سال طویل
علالت کے بعد 2 اپریل کو اس جہانِ فانی سے کوچ کر گئے- |
|
|
عبدالقدیر
خان |
پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے والے معروف
ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان بھی اس سال ہم سے جدا ہوگئے- ان کی
وفات 10 اکتوبر 2021 کو ہوئی- |
|
|
ڈاکٹر طاہر
شمسی |
پاکستان میں بون میرو ٹرانسپلانٹ کے بانی
سرجن ڈاکٹر طاہر شمسی بھی رواں سال انتقال کر گئے جسے پاکستان کا ایک
بڑا نقصان قرار دیا جارہا ہے- طاہر شمسی کا انتقال 21 دسمبر 2021 کو
ہوا- |
|
|
رواں سال چند سانحات کے حوالے سے
انتہائی افسوسناک ثابت ہوا جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں: |
|
سری لنکن
شہری کا قتل |
رواں سال سیالکوٹ میں ایک کمپنی میں مینیجر
عہدے پر فائز سری لنکن شہری پریا نتھا دیاودھنہ کو گستاخِ رسول کا
الزام لگا کر ہجوم نے قتل کردیا گیا- |
|
|
شیر شاہ
دھماکہ |
کراچی کے علاقے شیر شاہ میں ہونے والے
دھماکے نے بھی سب کو افسردہ کردیا جس میں 15 افراد اپنی جان سے چلے گئے
اور متعدد زخمی ہوئے- |
|
|
کان کنوں
کا اغواﺀ کے بعد قتل |
سال 2021 میں ہی بلوچستان کے علاقے مچھ میں
مزدوری کرنے والے 11 کان کنوں کو اغواﺀ کے بعد قتل کردیا اور اس کی ذمہ
داری داعش نے قبول کی- |
|
|
چینی
ملازمین کا قتل |
اپر دیر کے علاقے داسو میں ایک بس دھماکے
نتیجے میں پاکستان میں ملازمت کے سلسلے میں موجود 9 چینی شہری اور 4
پاکستانی ہلاک ہوگئے جبکہ اس واقعہ 28 افراد زخمی ہوئے- |
|
|
فوجیوں کی
شہادت |
رواں سال وزیرستان میں ایک فوجی آپریشن کے
دوران 7 فوجیوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیا- |
|
|
ﷲ تعالیٰ سے دعا ہے کہ آنے والا سال ہر کسی کے لیے صرف خوشیاں لے کر آئے-
آمین |