|
|
اکثر افراد آپ کو یہ کہتے نظر آئيں گے کہ دولت سے سکون
اور خوشیاں نہیں خریدی جا سکتی ہیں لیکن اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں
ہے کہ ہمارے بہت سارے مسائل کا حل اور خواہشات کی تکمیل اسی دولت ہی سے
ممکن ہے۔ عام طور پر ہر انسان کے ذہن میں کچھ نہ کچھ ایسے خیالات موجود
ہوتے ہیں جو اس کی نا آسودہ خواہشات کی صورت میں ان کے اندر ہوتی ہیں اور
دولت ملنے کی صورت میں وہ سب سے پہلے ان ہی خواہشات کی تکمیل کی امید رکھتے
ہیں- اس حوالے سے جب مختلف لوگوں سے سوال پوچھا گیا کہ اچانک دولت مند ہونے
کی صورت میں وہ لوگ سب سے پہلے کیا کریں گے تو ان کے جوابات بہت ہی دلچسپ
تھے-اپنی شناخت کو پوشیدہ رکھتے ہوئے ان لوگوں نے جو جواب دیے وہ نہ صرف
بہت مزے دار تھے بلکہ ان کو پڑھ کر لوگوں کی نیچر کے بارے میں بھی پتہ چلا- |
|
جی بھر کر ڈاکٹر کے پاس
جاؤں گی |
اس حوالے سے جب ایک خاتون سے سوال پوجھا گیا تو ان کا اس
حوالے سے یہ کہنا تھا کہ چونکہ ان کی عمر 35 سال سے زيادہ ہو چکی ہے- اور
وہ بہت سارے صحت کے مسائل کے ہونے کے باوجود ڈاکٹر کے پاس صرف اسی وجہ سے
نہیں جاتی ہیں کہ اسکے بعد ان کو ڈاکٹر ٹیسٹ لکھ کر دے دے گا اور ان کو
بھاری رقم خرچ کرنی پڑے گی- اس وجہ سے انہوں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امیر ہو
جانے کی صورت میں وہ سب سے پہلے ڈاکٹر کے پاس جائيں گی اور اس سے مکمل چیک
اپ کروائیں گی- پیروں میں ہونے والے درد، جلد پر ہونے والی ایکنی اور
نفسیاتی مسائل کے لیے علیحدہ علیحدہ ماہر ڈاکٹرز کے پاس جائيں گی اور علاج
کروائيں گی- |
|
|
ٹیڑھے دانت سیدھے کرواؤں
گا |
دنیا بھر میں دانتوں کا علاج مہنگا ترین علاج سمجھا جاتا
ہے اسی وجہ سے اکثر افراد منہ میں ٹیڑھے دانت لے کر تو گھومتے ہیں- مگر ان
کو سیدھے کروانے کی جرات اپنے کمزور معاشی مسائل کے سبب نہیں کرتے ہیں- اسی
طرح کے ایک صاحب کا یہ کہنا تھا کہ اگر ان کو اچانک بہت سارا پیسہ مل گیا
تو وہ سب سے پہلے اپنے ٹیڑھے دانت سیدھے کروائيں گے تاکہ ان کی بدصورت
مسکراہٹ خوبصورت اور متاثر کن ہو سکے- |
|
|
زیادہ سے زیادہ لوگوں کو
کھانا کھلاؤں گا |
اچانک امیر ہونے کا سوال جب ایک دوست سے پوچھا تو اس کی
آنکھوں میں آنسو آگئے اس کا یہ کہنا تھا یہ کہ حالیہ دنوں میں ہی اس نے نئی
نوکری جوائن کی ہے جس کی تنخواہ پرانی نوکری سے ڈبل ہے اور بالآخر اب وہ اس
قابل ہو چکے ہیں کہ اپنے کھانے کا بل ادا کر سکیں۔ ان دوست کا یہ بھی کہنا
تھا کہ اگر ان کو بہت سارا پیسہ مل گیا تو وہ اس رقم سے اس بات کو یقینی
بنائیں گے کہ زیادہ سے زيادہ افراد کو کھانا کھلا سکیں تاکہ کوئی ان کی طرح
بھوکا نہ سوئے- |
|
|
سارے قرضے ادا کروں گا |
یہ سوال جب ہم نے اپنے ایک دوست سے پوچھا جس کی بیرون ملک ایک اچھی نوکری
ملی تو اس کا یہ کہنا تھا کہ اس کا بچپن بہت غربت میں گزرا تھا اور اس کی
تعلیم کے لیے اس کے ماں باپ نے کافی رقم قرضے کی صورت میں لی تھی- اس کا
کہنا تھا کہ اب جب اس کو اتنے پیسے مل رہے ہینں تو وہ سب سے پہلے ان پیسوں
سے وہ قرضہ ادا کرے گا جو اس کے ماں باپ نے اس کے لیے لیا ہے- |
|
|
دوستوں پر خرچ کروں گا |
ایک اور دوست جس کو اچانک ایک کاروبار میں بڑا فائدہ ہوا جب اس سے یہ سوال
پوچھا گیا کہ امیر ہونے کے بعد اس کا کیا کرنے کا ارادہ ہے تو اس کا کہنا
تھا کہ غربت کی حالت میں میرے سب رشتے داروں نے منہ موڑ لیا تھا۔ اس وجہ سے
پیسے آنے کے بعد وہ اپنے دوستوں پر رقم خرچ کریں گے اور ان کے ساتھ پارٹی
کریں گے ان کے بل ادا کریں گے کیوں کہ یہ دوست ہی تھے جنہوں نے غربت میں
بھی ان کا ساتھ نبھایا اس وجہ سے امیر ہونے کےبعدوہ ان دوستوں کا ساتھ دیں
گے- |
|
|
اگر آپ کو بھی اچانک ڈھیر ساری دولت اچانک مل جائے تو آپ کیا کریں گے اپنی
رائے کمنٹ سیکشن میں ہمیں ضرور بتائيں- |