کون آنے والا ہے وطن واپس تو کس کی ہو سکتی ہے شادی.. نئے سال میں کیا نیا ہونے والا ہے؟ جانیں

image
 
ہر سال کی شروعات نئی امیدوں سے کی جاتی ہے اور بات ملکی تناظر کے حوالے سے کی جائے تو ان تمام عوامل پر غور کیا جاتا ہے جو ملک پر اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم ایسے ہی چند عوامل پر نظر دوڑائیں گے جو ہماری عوام کی خوشیوں کے ضامن ہیں اور جانیں گے کہ سال 2022 پاکستان کے لئے اپنے دامن میں کون سی خوشیاں سمیٹے لارہا ہے۔
 
کیا نواز شریف پاکستانی آرہے ہیں؟
سال 2022 کی شروعات ہی اس سوال سے ہورہی ہے کہ کیا ن لیگ کے بانی نواز شریف پاکستان آئیں گے؟ اور کچھ نواز شریف کی آمد کی خبریں گزشتہ کچھ عرصے سے گرم ہیں جبکہ یہ سوال اپنی جگہ اہمیت کا حامل بھی ہے کیونکہ دو سیاسی جماعتوں کا مستقبل تقریباً اسی سوال سے جڑا ہے کیونکہ سیاسی حلقوں کے مطابق اگر نواز شریف واپس آتے ہیں تو اگلے الیکشن میں تحریک انصاف کو مشکل حالات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ البتہ معروف صحافی مظہر عباس کے لکھے گئے کالم کے مطابق "مریم نواز یا کسی بھی بڑے ن لیگی لیڈر نے اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا ہے اس لیے یہ صرف شور ہے"-
image
 
انٹرٹینمنٹ کی دنیا سے
پاکستانی شونز انڈسٹری اپنی فلموں اور ڈراموں کے علاوہ مشہور فنکاروں کی ہونے والی مہنگی ترین شادیوں کے لیے بھی مشہور ہے۔ گزشتہ برس ہونے والی کئی اداکاراؤں اور اداکاروں کی شادیاں دیکھتے ہوئے امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس سال معروف اداکارہ صبور علی اور علی انصاری بھی شادی کی بندھن میں بندھ جائیں گے۔ واضح رہے کہ دونوں کہ منگنی پچھلے برس 2021 میں ہوچکی ہے اور دونوں اکثر اکھٹے دیکھے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے مداح بھی جلد سے جلد ان کی شادی کے منتظر ہیں۔ اس کے علاوہ پری زاد اور صنفِ آہن جیسے ڈراموں کی شہرت کے بعد یہ کہنا غلط نہیں کہ لوگ اب روایتی موضوعات سے ہٹ کر انوکھے موضوعات کی تلاش میں ہیں۔ اس لیے یہ کہا جاسکتا ہے کہ اس سال بھی لوگوں کو دلچسپ موضوعات پر بنے ڈرامے دیکھنے کو ملیں گے۔ مشہور اداکارہ اشنا شاہ اور صبا فیصل بھی بھارتی پروجیکٹ کا حصہ بن چکی ہیں۔ امید ہے اس سال ان کا وہ پروجیکٹ بھی مکمل ہوجائے گا۔
image
 
کرکٹ کے میدان سے
سال 2021 میں کرکٹ کے میدان میں پاکستانی ٹیم کی شاندار پرفارمنس کو دیکھتے ہوئے کہا جارہا ہے کہ بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم اس سال بھی کئی شاندار کامیابیاں سمیٹے گی۔ اس سال مارچ-اپریل میں ٹی ٹوئینٹی اور او ڈی آئی سیریز کے سلسے میں آسٹریلین ٹیم کی پاکستان آمد متوقع ہے۔ اس کے علاوہ ستمبر میں او ڈی آئی میچز کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم سری لنکا بھی جائے گی۔ پی ایس ایل کی ساتویں سیریز بھی اس سال فروری میں متوقع ہے جس کے بارے میں امید کی جارہی ہے کہ پہلا میچ کراچی میں ہی کھیلا جائے گا-
image
 
مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع ہے
گیلپ کے پاکستانی شہریوں لی رائے پر کیے گئے سروے کے مطابق 45 فیصد پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی میں اضافہ ہوگا۔ ملک میں آنے والے منی بجٹ میں مختلف اشیاء کی قیمتوں میں اضافے کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جارہا ہے کہ پیٹرول کی قیمت بھی بڑھے گی جس کے بعد مہنگائی کی کئی لہریں پیدا ہوسکتی ہیں
image
 
کیا یہ سال الیکشن کا سال ہوسکتا ہے؟
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور عوام کے بلند ہوتے احتجاج کو دیکھتے ہوئے کچھ لوگ سال 2022 کو الیکشن کا سال بھی کہہ رہے ہیں۔ اب دیکھنا ہے کہ اس سال سیاسی ہلچل کیا رنگ لاتی ہے اور اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے۔
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: