دس بیٹوں کے بعد 39 سال کی عمر میں آخر اس عورت کی ایسی کون سی خواہش پوری ہوگئی کہ بعد اس نے مزید بچے پیدا نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

image
 
ہمارے معاشرے میں عام طور پر ایسی عورت کو بہت خوش نصیب سمجھا جاتا ہے جس کے صرف بیٹے ہی ہوں۔ ایک کے بعد ایک بیٹے پیدا کرنے والی ماں کو بہت خوش بخت قرار دیا جاتا ہے مگر انسان کی فطرت میں ہمیشہ جو نہ ملے اس کی خواہش ہوتی ہے ایسا ہی کچھ اس جوڑے کے ساتھ بھی تھا-
 
ایلیکس بریٹ نامی اس خاتوں کو اور اس کے شوہر ڈیوڈ جن کا تعلق اسکاٹش ہائی لینڈ یو کے سے تھا ہر بار ڈاکٹر یہی خوشخبری سناتے تھے کہ ان کے گھر بیٹا ہوا ہے یہاں تک کہ بیٹی کی خواہش میں اللہ نے اس کو دس بیٹوں سے نواز دیا جن کی عمریں سترہ سال سے دو سال تک تھی-
 
بڑی فیملی کا مطلب بڑی ذمہ داری ہوتا ہے ایلیکس بھی اپنی تمام ذمہ داریوں کو بہترین انداز میں خوشدلی سے ادا کرتی تھی۔ اس کو ہر ہفتے ان بیٹوں اور اپنے شوہر کے کپڑے دھونے پڑتے۔ ان کے لیے کھانا بنانا پڑتا اس کے ساتھ ساتھ گھر کی صفائی یہ سارے ایسے کام تھے جن کو کرتے کرتے ایلیکس تھک جاتی تھیں- اس کے ساتھ ساتھ ان کی عمر 39 سال ہو چکی تھی جس کے بعد کسی بھی عورت کی عمر ڈھلنی شروع ہو جاتی ہے-
 
image
 
مگر ان تمام ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ایلیکس کو ایک بیٹی کی خواہش اداس کر دیتی تھی مگر اس بار جب وہ امید سے ہوئی تو اس کا دل امید اور ناامیدی کے جذبے سے بے چین ہو رہا تھا اس کا آخری بیٹا دو سال کا ہو چکا تھا-
 
اس کے بعد جب الٹرا ساونڈ کی رپورٹ میں اس کو یہ خوشخبری ملی کہ اس کا خواب اس بار پورا ہونے جا رہا ہے اور اس بار بالآخر دس بیٹوں کے بعد اس کو ایک بیٹی کی خوشخبری ملی تو اس کے شوہر ڈیوڈ نے بہت خوشی کا اظہار کیا-
 
اگرچہ بیٹی کی خواہش میں اس جوڑے نے ایک بڑی فیملی بنا ڈالی مگر وہ اب بہت خوش ہیں کہ ان کا خاندان کیمرون کے آنے کے بعد پورا ہو گیا ہے اس کے سارے بھائی بھی اس سے بہت پیار کرتے ہیں اور اسکے چھوٹے چھوٹے کام بہت پیار اور خوشدلی سے کرتے ہیں-
 
image
 
ہمارے معاشرے کے مطابق بیٹی کا بڑھاپے میں پیدا ہونا ماں باپ کے لیے ایک بوجھ گردانا جاتا ہے اور ماں باپ بیٹی کے پیدا ہوتے ہی اس کے لیے جہیز جمع کرنا شروع کر دیتے ہیں- مگر کیمرون وہ خوش نصیب بچی ہے جس کا خیال رکھنے کے لیے اس کے ماں باپ کے ساتھ اس کے بھائی بھی موجود ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: