جو کچھ ہم دیکھتے ہیں وہ ہمیشہ حقیقی نہیں ہوتا، اکثر افراد جنہیں اپنی نظر
پر پورا بھروسہ ہوتا ہے وہ بھی کئی مرتبہ دھوکے کا شکار ہوجاتے ہیں- مندرجہ
ذیل میں دی گئی چند دلچسپ تصاویر ہماری اس بات کی تصدیق کرتی ہیں کہ واقعی
ایسا حقیقت ممکن ہے- ان تصاویر کو پہلی نظر میں دیکھنے پر کچھ اور ہی سمجھ
آتا لیکن جب دوبارہ غور سے دیکھا جائے تو حقیقت واضح ہوجاتی ہے- آپ بھی یہ
تصاویر دیکھیے- |
|
|
ذرا غور سے دیکھیے اور بتائیے یہ گھنگھریالے بالوں والا کوئی شخص ہے یا پھر
سمندری ارچن (ایک قسم کا سمندری جانور)- |
|
|
کیا واقعی یہ کتا سر کے بغیر ہے- |
|
|
ایک خاتون کی آفس کی عمارت سے لی گئی غروب آفتاب کی منظر تصویر جو کسی کے
بھی سر میں درد کر سکتی ہے- |
|
|
یقیناً یہ منظر دیکھ کر کسی کو بھی ہارٹ اٹیک ہوسکتا ہے- لیکن حقیقت میں
کھڑکی کے دوسری جانب بلی ہے جبکہ ساتھ ہی انسان کا سایہ بھی اسی جگہ پر
ظاہر ہورہا ہے- |
|
|
یہ ناسمجھ میں آنے والا جانور درحقیقت ایک گائے ہے جس کا نام برتھا ہے- |
|
|
ایک سٹور کا اوپر سے نیچے کا منظر — تصویر کو دیکھتے ہوئے ہر کوئی الجھن کا
شکار ہوجاتا ہے۔ |
|
|
ایک طالب علم کا اسکول بیگ جس کا ڈیزائن انتہائی عجیب ہے- |
|
|
اس تصویر کو پہلی نظر میں دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے موٹر سائیکل
سوار بائیک کے اوپر گرا ہوا ہے- لیکن ذرا غور سے دیکھیں تو آپ کو خود پر
ہنسی آئے گی- |
|
|
انٹرنیٹ پر کوئی نہیں جانتا کہ آپ بلی ہیں- تصویر غور سے دیکھے حقیقت سمجھ
جائیں گے- |