ایک ساتھ کھانا کھانے والا گھر کبھی نہیں ٹوٹتا، دسترخوان پر ایک ساتھ کھانا کھانا تعلق کو کیسے مضبوط کرتا ہے جانیں

image
 
ماضی میں ہمارے گھروں کا یہ اصول ہوتا تھا کہ گھر کے تمام افراد کھانے کے ٹائم پر ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے تھے۔ یہ وقت اس حوالے سے خاص ہوتا ہے کیوں کہ اس وقت گھر کے سب لوگ ایک ساتھ بیٹھ کر ایک دوسرے سے اپنے مسائل اپنی خوشیاں اور غم شئير کرتے ہیں- یہ وقت اور اس وقت میں ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنا ان کے درمیان کے تعلق کو نہ صرف مضبوط بناتا ہے بلکہ ان کو ایک دوسرے کے قریب بھی لے آتا ہے کیوں کہ ماہر نفسیات کے مطابق ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے سے افراد ذہنی اور نفسیاتی طور پر ایک دوسرے کے قریب ہو جاتے ہیں-
 
ایک ساتھ کھانا کھانے کے فوائد
ایک ساتھ ایک دسترخوان پر بیٹھ کر ایک جیسا کھانا کھانے سے انسان کے درمیاں محبت اور انسیت کا جو تعلق پیدا ہوتا ہے اس سے ایسا گھر تعمیر ہوتا ہے جہاں کے لوگ ایک دوسرے کے ساتھ مضبوطی سے جڑے ہوتے ہیں-
 
اچھے اطوار سیکھتے ہیں
ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے سے جب بچے بڑے ایک ساتھ بیٹھتے ہیں تو بچے اپنے بڑوں سے طریقہ سیکھتے ہیں بڑے بچوں کو اچھی باتیں سکھاتے ہیں- اس طریقے سے بچے نہ صرف ٹیبل مینر سیکھتے ہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کو بڑوں سے بات کرنے کا طریقہ بھی سکھایا جا سکتا ہے-
 
image
 
گھر کے افراد اپنی کامیابیاں اور خوشیاں شئير کرتے ہیں
گھر کے تمام افراد جب ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں تو اس دوران بات چیت کے دوران وہ ایک دوسرے کے ساتھ اپنے دفاتر اپنے اسکول میں ہونے والی کامیابیاں اور خوشیاں بھی شئير کرتے ہیں- جس کی وجہ سے ہر ایک میں زیادہ محنت اور کام کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔ بچے ایک دوسرے کے ساتھ اپنی کامیابیاں شئير کرنے کے جذبے کے سبب زيادہ سے زيادہ محنت کرتے ہیں جب کہ بڑے بھی ایک دوسرے کے سامنے کامیاب ہونے کے لیے زیادہ بہتر انداز میں کام کرتے ہیں-
 
صحت مند غذا کھاتے ہیں
جب انسان ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتا ہے تو اس کھانے میں گھر کے سبب افراد کی پسند اور ناپسند کا خیال رکھا جاتا ہے- عمر رسیدہ افراد کی صحت کا بھی خیال ہوتا ہے اور ایسے کھانے کا انتخاب کیا جاتا ہے جو سب کی صحت کے لیے مفید ہو اس وجہ سے ایک ساتھ کھانا کھانے والے گھرانے کی صحت بہتر ہوتی ہے اور وہ بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں-
 
image
 
مسائل کا حل نکل آتا ہے
انسان ایک معاشرتی حیوان ہے ۔ اس کے لیے دوسرے انسان کا ساتھ بہت ضروری ہے اکیلے پن کے سبب وہ اپنے مسائل جب کسی کو بتا نہیں پاتا ہے تو اس سے اس کے اندر مایوسی پیدا ہوتی ہے- اس کے برخلاف اگر مشکل وقت میں کسی بھی انسان کے پاس فیملی سپورٹ موجود ہو تو وہ بڑی سے بڑی مشکل کا بھی سامنا کرنے کا حوصلہ پا لیتا ہے۔ ایک ساتھ بیٹھ کر کھانا کھانے کے دوران جب گھر والے ایک دوسرے کو اپنے مسائل کے بارے میں بتاتے ہیں تو اس کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ ایک ساتھ بیٹھ کر بات کرنے سے نہ صرف مسائل کا حل نکل آتا ہے بلکہ ایک دوسرے کی مدد سے مشکل آسان ہو جاتی ہے-
 
خود اعتمادی میں اضافہ ہوتا ہے
جب گھر کے افراد ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھاتے ہیں تو اس سے ان کی باہمی محبت پیدا ہوتی ہے اس محبت کے سبب ان کے اندر کی خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے- جس کی وجہ سے وہ عملی میدان میں تیزی سے ترقی کرتے ہیں اور بڑے سے بڑا رسک لینے کو بھی تیار ہو جاتے ہیں- اس خود اعتمادی کے سبب انسان کی کامیابیوں کی شرح میں بھی اصافہ ہوتا ہے اور باہمی محبت میں بھی بہتری آتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: