|
|
نان اسٹک برتنوں میں تیل کا زیادہ استعمال نہیں کرنا
پڑتا اس لئے آج کل لوگ ان ہی برتنوں میں کھانا پکانے کو ترجیح دیتے ہیں۔
جہاں یہ برتن کم تیل میں کھانا پکانے کی صلاحیت رکھتے ہیں وہیں ان کے ساتھ
سب سے بڑا مسئلہ اس وقت ہوتا ہے جب ان کی اوپر کی سیاہ تہہ جلدی اترنے لگتی
ہے۔ آج ہم آپ کو ان برتنوں کو لمبے عرصے تک کارآمد بنانے کے طریقے بتائیں
گے۔ |
|
دھونے کا طریقہ |
ان برتنوں کو فوم سے ہلکے ہاتھوں سے دھوئیں یا نرم
دندانوں والا ٹوتھ برش استعمال کریں۔ استعمال سے پہلے اور بعد میں تیل کی
ہلکی سی تہہ ان برتنوں پر لگا دی جائے تو یہ برتنوں کی نان اسٹک تہہ کی
حفاظت کا کام کرتی ہے۔ |
|
برتن جل جائے تو |
نان اسٹک برتن ویسے تو کم ہی جلتے ہیں لیکن اگر یہ جل جائیں اور کھانا چپک
جائے تو رگڑ رگڑ کر اتارنے کے بجائے تو برتن میں پانی بھریں اور دو چمچ
یکنگ سوڈا ملا کر ابالیں اور پھر نرم فوم سے دھو کر صاف کرلیں۔ |
|
|
|
دیگچی زیادہ جل گئی ہو تو پانی میں 3,4 گھنٹے یا پھر 10
گھنٹے ڈال کر بھی چھوڑا جاسکتا ہے۔ اس سے جلی ہوئی تہہ اتارنے میں آسانی
ہوگی۔ اگر برتن زیادہ عرصے سے استعمال نہیں ہوئے تو ایک رومال کو تیل اور
نمک ملے ملغوبے میں ڈبو کر نان اسٹک برتن پر پھیریں۔ نمک سے صفائی کرنے سے
نان اسٹک برتوں کی چمک برقرار رہتی ہے۔ |
|
لکڑی کے چمچ |
نان اسٹک برتنوں کے لئے نان اسٹک چمچ یا پھر لکڑی کے چمچ
استعمال کریں کیونکہ عام چمچوں سے برتن پر خراشیں پڑ جاتی ہیں۔ |
|
|
|
دھیمی آنچ پر
کھانا پکائیں |
ان برتنوں میں کھانا ہمیشہ دھیمی یا درمیانی
آنچ پر پکائیں اس کے علاوہ کھانا پکانے کے بعد برتنوں کو فوراً دھو دیں اور
ان میں بچا ہوا کھانا نہ رکھیں۔ |