|
|
خوبصورت نظر آنے کے لیے مہنگے ملبوسات یا جدید فیشن
کواپنانے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے بلکہ اسکے لیے کسی بھی لباس کو اچھے انداز
میں پہننا ضروری ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اچھے انداز میں پہنا جانے والا
لباس آپ کی شخصیت کو دوسروں سے ممتاز کرتا ہے اور اگر یہی لباس غلط انداز
میں پہنا جائے تو اس سے انسان کی شخصیت کا تاثر خراب بھی ہو جاتا ہے- |
|
ٹراؤزر کی لمبائی |
اگر آپ چاہتے ہیں کہ لوگ آپ کے لباس کو توجہ سے دیکھیں
اور اس کو سراہیں تو اس کا آغاز سب سے پہلے ٹراؤزر سے ہوتا ہے۔ ٹراؤزر یا
جینز ایک جانب تو انسان کے لباس کا ایک لازمی جز ہے جب کہ دوسری جانب اس کی
متناسب لمبائی شخصیت کو پر تاثر اور موثر بناتی ہے- یہی سبب ہے کہ بہت
چھوٹا ٹراؤزر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کسی اور کا پہنا ہوا ہے جب کہ بہت
لمبا ٹراؤزر سے پوری شخصیت ڈھیلی ڈھالی ہی محسوس ہوتی ہے- اس وجہ سے ٹراؤزر
کا فٹ اور درست لمبائی پر ہونا ضروری ہے- |
|
بڑے بڑے پرنٹ والا لباس |
کپڑوں کا پرنٹ بھی آپ کی پسند نا پسند کے حوالے سے بہت اہم کردار ادا کرتا
ہے۔ اگر بہت بڑے بڑے پھولوں والا لباس آپ پہن لیں تو اس سے دیکھنے والے پر
آپ کی شخصیت کا تاثر مثبت نہ ہوگا- عام طور پر پردوں اور بیڈ شیٹ پر تو بڑے
ڈیزائن اچھے لگتے ہیں جب کہ لباس کے معاملے میں اس کے برعکس معاملہ ہوتا ہے- |
|
|
|
موقع کے اعتبار سے لباس
کا انتخاب |
کسی دعوت میں عام سے لباس میں چلے جانا اور کسی عام
دفتری اوقات میں پارٹی میں پہننے والے ملبوسات کا استعمال آپ کی شخصیت کو
آؤٹ آف ڈيٹ بنا دیتا ہے۔ اپنے آپ کو اپ ٹو ڈيٹ رکھنے کے لیے ہمیشہ موقع کی
مناسبت سے لباس کا اہتمام کریں اس طریقہ سے ایک جانب تو آپ آرام دہ رہیں گے
اور دوسری طرف دیکھنے والے بھی آپ سے متاثر ہوں گے- |
|
آپ جیسے ہیں ویسے ہی
اچھے ہیں |
اگر آپ بہت پتلے یا موٹے ہیں اور اپنے جسم کی شیپ سے
پریشان ہیں تو اس کے لیے آپ کو اس بات سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیوں کہ
آپ کا یہ شیپ اور جسمانی ساخت آپ کی خود اعتمادی میں کمی کا باعث نہیں ہونا
چاہیے- بلکہ آپ کی شخصیت کا اعتماد آپ کے جسمانی شیپ کی ان کمیوں اور کجیوں
کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے- |
|
عمر کے مطابق
لباس کا انتخاب نہ کرنا |
بعض اوقات لوگ اپنی عمر کے بارے میں غلط اندازہ
لگا لیتے ہیں اور وقت کے گزرنے کے باوجود یہ سمجھنے کو تیار نہیں ہوتے ہیں
کہ عمر گزر رہی ہے- اس وجہ سے بڑی عمر میں جوان لوگوں کی طرح کپڑے پہننا
اور اسی طرح کم عمری میں بہت سوبر لباس کا انتخاب انسان کی شخصیت کو غیر
متاثر کن بنا دیتا ہے- |
|
|
|
غلط رنگ کا
انتخاب |
انسان کی اسکن ٹون کے مطابق کچھ رنگ اس کی
شخصیت پر سوٹ کرتے ہیں جب کہ کچھ رنگ اس شخصیت پر برے لگتے ہیں اسکا فیصلہ
انسان کو دوسرے لوگوں کی رائے کے مطابق کر لینا چاہیے- اس وجہ سے اگر آپ کی
شخصیت پر کوئی رنگ سوٹ نہیں کرتا ہے تو اس کو چاہيف کہ وہ اس رنگ کا
استعمال نہ کریں- |
|
یہ تمام ایسے عوامل ہیں جن کے باعث انسان کی
شخصیت غیر مؤثر ہو جاتی ہے اور ان کچھ نکات پر عمل کر کے خود کو اسمارٹ اور
متاثر کن بنا سکتے ہیں- |