گیس کی کمی کا رونا اب چھوڑیں، دنیا کے مختلف ممالک کے لوگ بغیر گیس استعمال کیے خود کو اور اپنے گھروں کو کیسے گرم رکھتے ہیں جانیں

image
 
سردی کے موسم میں خود کو گرم رکھنے کے لیے موٹے اونی کپڑوں کا استعمال دنیا کے ہر حصے میں کیا جاتا ہے مگر سردی کی شدت کے ساتھ دنیا کے ہر ملک میں اس کے حوالے سے انتظامات موجود ہوتے ہیں ۔
 
ہمارے ملک میں سردی سے بچنے کے لیے سب سے زيادہ گیس ہیٹرز یا بجلی کی ہیٹرز کا استعمال کیا جاتا ہے- حالیہ دنوں میں گیس کی کمی کے سبب لوگوں کی چیخیں نکل رہی ہیں جس کا سب سے بڑا سبب ہم لوگوں کا گیس کے استعمال پر بہت زيادہ انحصار ہے- جبکہ دنیا کے کئی ممالک خود کو گرم کرنے اور گھروں کو گرم رکھنے کے لیے گیس کےعلاوہ دوسرے ذرائع پر بھی انحصار کرتے ہیں جس کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائیں گے-
 
چین کے لوگ
چین کے لوگ خود کو گرم رکھنے کے لیے جو حربے استعمال کرتے ہیں وہ کچھ اس طرح سے ہوتے ہیں چین کے زيادہ تر لوگوں کے گھروں میں سینٹل ہیٹنگ سسٹم کی سہولت میسر نہیں ہوتی ہے- یہ سہولت صرف گنتی کے کچھ امیر گھرانوں کو ہی حاصل ہے جب کہ عام افراد خود کو گرم رکھنے کے لیے کپڑوں کی کئی تہوں کا سہارا لیتے ہیں- اس کے علاوہ یہ لوگ اپنے گھر اس طرح سے تعمیر کرتے ہیں کہ ان کے دروازوں اور کھڑکیوں کا رخ جنوب کی جانب ہوتا ہے تاکہ سورج کی دھوپ اور گرمی ان سے آسانی سے اندر داخل ہو سکے اور گھرکو گرم رکھ سکے- اس کے علاوہ ان کے گھروں میں 6 سے 8 فٹ لمبے اینٹوں کے ایسے چبوترے موجود ہوتے ہیں جن کے نیچے آگ جلا کر ان کو گرم کر لیا جاتا ہے اور اس سے گھر کو بھی گرم رکھا جاتا ہے اور یہ لوگ خود بھی گرم ہو جاتے ہیں-
 
image
 
جاپان کے لوگ
جاپان میں بھی سینٹرل ہیٹنگ سسٹم موجود نہیں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کے گھروں کی دیواریں بہت باریک ہوتی ہیں جس وجہ سے سردی کے موسم میں ٹھنڈک، دیواروں ، کھڑکیوں دروازوں ہر طرف سے گھر کو برف کر دیتی ہیں-اس کے علاوہ جاپان میں گھر ڈسپوزیبل بنائے جاتے ہیں جن کی تمام اشیا کو 30 سال بعد تبدیل کر دیا جاتا ہے- اس وجہ سے گھر کی ٹھنڈک میں اضافہ ہو جاتا ہے- اس وجہ سے جاپان کے لوگ خود کو گرم رکھنے کے لیے یوٹانپو کا استعمال کرتے ہیں یہ گرم پیڈ یا گرم پانی کی بوتلیں ہوتی ہیں- یہ عام طور پر پلاسٹک، ربر یا المونیم سے بنی ہوتی ہیں جس کو جسم کے کسی بھی حصے سے لگا دیا جاتا ہے اور اس کو گرم کر لیا جاتا ہے-
 
image
 
کائرو: اس کا استعمال بھی جاپانی خود کو گرم رکھنے کے لیے کرتے ہیں یہ چھوٹے چھوٹے بیگ ہوتے ہیں جن میں جیل موجود ہوتا ہے- اس کو جوتوں کے اندر رکھ دیا جاتا ہے یا پھر جیب میں رکھ لیا جاتا ہے جیسے ہی اس جیل کو ہلایا جاتا ہے یہ حرارت پیدا کرنا شروع کر دیتی ہے اور جسم کے حصوں کو گرمی فراہم کرتی ہے-
 
کمبل کے نیچے ہیٹر لگانے کا طریقہ پاکستان کے سرحدی علاقوں میں بھی رائج ہے اور جاپان میں بھی- جب گھر کے سارے افراد ایک جگہ موجود ہوتے ہیں تو خود کو گرم رکھنے کے لیس اس کا استعمال کیا جاتا ہے- اس ہیٹر میں کوئلے یا لکڑی جلا کر اس کو ایک ٹیبل کے نیچے رکھ دیتے ہیں اور اس کے اوپر کمبل ڈال کر گھر کے سارے افراد اس کے گرد بیٹھ جاتے ہیں-
 
image
 
سویڈن
سویڈن کے لوگ ماحول دوست ہوتے ہیں وہ لوگ گھر کو گرم کرنے کے لیے سینٹرل ہیٹنگ سسٹم لگانے کے بجائے اپنے گھروں کے قریب سولر پینل لگا لیتے ہیں- جو ان کے گھروں کو سورج کی گرمی فراہم کرتے ہیں جس سے گھر گرم رہتے ہیں- اس کے علاوہ گرم واٹر پائپس کی مدد سے گھر اور دفاتر کو گرم کرنے کا رواج بھی سویڈن میں رائج ہے- اس کے علاوہ یہ وینٹیلیشن نظام کو اس طرح سے ترتیب دیتے ہیں کہ ٹھنڈک گھر اور دفاتر سے باہر نکل جاتی ہے اور لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کی گرمی سے گرم ہو جاتے ہیں-
 
image
 
ہمارے ملک کے لوگوں کو بھی ان سے سبق سیکھنا چاہیے اور گرم ہونے کے لیے گیس کے علاوہ دیگر ذرائع پر انحصار کرنا چاہیے-
YOU MAY ALSO LIKE: