|
|
پاکستان کے صوبہ پنجاب کی حکومت نے سنیچر کو مری میں 22
سیاحوں کی ہلاکت کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جبکہ مری
اور گلیات جانے پر پابندی پیر کی شام تک برقرار رہے گی۔ |
|
واضح رہے کہ پہاڑی تفریحی مقام مری میں شدید برف باری کے
دوران گاڑیوں میں پھنسے ہوئے 22 سیاح جان کی بازی ہار گئے تھے۔ |
|
ریسکیو 1122 کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق مرنے
والوں میں 10 مرد، دو خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ زیادہ تر ہلاکتیں کلڈنہ
کے علاقے میں سڑک پر پھنسی چار گاڑیوں میں ہوئیں۔ |
|
ان میں اسلام آباد پولیس کے اہلکار نوید اقبال اور ان کے خاندان کے آٹھ
افراد کے علاوہ مردان سے تعلق رکھنے والے چار رشتہ دار اور ایک اور خاندان
کے سات افراد بھی شامل ہیں۔ |
|
|
|
کمیٹی یہ تحقیقات کرے گی کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس
سمیت متعلقہ محکموں نے محکمہ موسمیات کی جانب سے خراب موسم کی پیشگوئی کے
باوجود کوئی مشترکہ ایکشن پلان بنایا تھا یا نہیں۔ |
|
کمیٹی اس بات پر بھی تحقیقات کرے گی کہ جب مری میں
گاڑیاں گنجائش سے زیادہ ہو رہی تھیں تو گلیات اور اسلام آباد سے انٹری
پوائنٹس پر سیاحوں کو کیوں نہ روکا گیا۔ اس کے علاوہ کمیٹی اس حادثے کی
وجوہات کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ریسکیو آپریشن کے مؤثر ہونے یا نہ ہونے
کا بھی جائزہ لے گی۔ |
|
اتوار کی شام کو وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا
ہے کہ اسلام آباد کے راستے سے مری اور گلیات جانے پر پابندی مزید 24 گھنٹے
یعنی پیر کی شام تک برقرار رہے گی اور اس دوران صرف وہاں کے رہائشی افراد
کو شناختی کارڈز کی پڑتال کے بعد گزرنے کی اجازت دی جائے گی۔ |
|
تحقیقاتی ٹیم کن آٹھ سوالات کے جوابات تلاش کرے
گی؟ |
|
|
|
یہ تحقیقاتی کمیٹی ان آٹھ سوالوں کے ممکنہ
جوابات کے حوالے سے تحقیقات کرے گی: |
|
محکمہ موسمیات نے مری کے حوالے سے کئی وارننگز
جاری کیں، اس کے باوجود کیا متعلقہ محکموں نے جوائنٹ ایکشن پلان ترتیب دیا؟ |
کیا الیکٹرانک، پرنٹ یا سوشل میڈیا کے ذریعے
سفری تجاویز جاری کی گئی؟ |
کیا اتنی بڑی تعداد میں گاڑیوں اور سیاحوں کو
سنبھالنے کے لیے کوئی پالیسی ترتیب دی گئی؟ |
جب مری میں رش ایک حد سے بڑھ گیا تو اسلام آباد
اور مری کے داخلی راستوں پر گاڑیوں کو کیوں نہیں روکا گیا؟ |
کیا ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پہلے سے
کوئی منصوبہ بندی کی گئی تھی؟ |
کیا پھنسے ہوئے لوگوں کو پناہ دینے کے لیے ہوٹل
اور گیسٹ ہاؤسز کو ہدایات جاری ہوئیں؟ |
جب برف کا طوفان آیا تو ریسکیو آپریشن کی
تفصیلات کیا تھیں؟ کیا لوگوں کو گاڑیوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر بروقت
منتقل کیا گیا؟ |
وہ کون سی وجوہات تھیں جو اس سانحے کا باعث
بنیں؟ |