صرف مقناطیس سے پتہ لگائیں سونا خالص ہے یا جعلی.. اصلی زیور کی پہچان کے 5 ایسے طریقے جو آپ کو لازمی معلوم ہونے چاہئیں

image
 
کہتے ہیں زیور خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں اور آج کل کے مہنگائی کے دور میں قیمتی زیور خریدنا تو ویسے ہی بہت مشکل ہے۔ ایسے میں خریدے گئے زیور اصلی ہیں یا نقلی اس کی پہچان کا طریقہ ہم سب کو ضرور آنا چاہئے تاکہ ہم دکان داروں کے دھوکے سے بچ سکیں تو چلیے آپ کو کچھ ایسے طریقے بتاتے ہیں جن سے آپ منٹوں میں اصل اور نقل کی پہچان کرسکیں گے۔
 
سونا اور مقناطیس
سونا اصلی ہے یا نقلی اس کی پہچان کا ایک طریقہ یہ ہے کہ سنار کے پاس جانے سے پہلے اپنی جیب میں ایک طاقتور مقناطیس کا ٹکڑا رکھیں۔ جب سونا آپ کو دکھایا جائے تو مقناطیس اس کے آگے لگا کر دیکھیں۔ سونا مقناطیس سے ہلنے لگے تو سمجھ جائیں کہ زیور میں لوہے کی ملاوٹ ہے۔
image
 
چاندی
چاندی کے زیورات اگرچہ سونے کے مقابلے میں سستے ہیں لیکن اتنے کم قیمت بھی نہیں۔ چاندی خریدتے ہوئے اس پر 925, 900,800 کی مہر ضرور دیکھیں اگر یہ نہ ہوں تو سمجھ جائیں چاندی باہر کا نہیں ہے اس کے علاوہ چاندی کے زیور یا برتن سونگھ کر بھی دیکھیں۔ اصلی چاندی کسی ناگوار بو سے پاک ہوتی ہے۔
image
 
سرکے سے اصل نقل کی پہچان
سونا اصلی ہے یا نقلی اس کا پتہ آپ باورچی خانے میں موجود سرکے سے بھی لگا سکتے ہیں۔ سونے پر چند قطرے سرکے کے گرائیں اگر سونے کا رنگ بدلنے لگے تو سمجھ جائیں کہ دال میں کچھ کالا ہے کیونکہ اصل سونے پر سرکہ اثر نہیں کرتا۔
image
 
موتی
سچے موتی ایک جیسے ہموار اور چمکدار دکھنے کے بجائے کسی قدر کھردرے ہوتے ہیں۔ اگر آپ موتی کا ہار خریدے رہے ہیں تو ایک جیسے موتی دیکھ کر آپ کو اندازہ کرلینا چاہیے کہ موتی اصلی نہیں اس کے علاوہ آپ موتی کو دانت پر لگا کر بھی اس بات کا اندازہ کر سکتے ہیں۔ اگر موتی بہت زیادہ ہموار محسوس ہو تو عین ممکن ہے کہ موتی جعلی ہے
image
 
ہیرا
ہیرا اصلی ہے یا نقلی اس کا پتہ لگانا کافی آسان ہے۔ ہیرے کو صرف 30 سیکنڈ کے لیے لائٹر سے جلائیں اگر ہیرے پر جلنے کا کالا نشان آجائے تو ہیرا جعلی ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: