میری فیملی کے سب بچے رات کے وقت پیدا ہوئے، زيادہ تر لوگوں کے بچے رات کے وقت کیوں پیدا ہوتے ہیں ماہرین کے انکشافات

image
 
ہمارے کانوں سے اکثر یہ خبر گزری ہوگی کہ رات کے وقت اچانک ماں باپ دوڑتے ہوئے ہسپتال پہنچے اور بچے کی پیدائش ہو گئی- اگر آپ اپنے ارد گرد موجود افراد سے سوال پوچھیں تو زیادہ تر افراد آپ کو یہی جواب دیں گے کہ ان کی پیدائش رات کے وقت ہوئی- مگر اس بات پر کبھی کسی نے غور کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی ہوگی کہ زیادہ تر بچے رات کے وقت ہی کیوں پیدا ہوتے ہیں-
 
رات کے وقت زيادہ تر بچوں کی پیدائش کا سبب
اگرچہ اس بات کی سائنسی طور پر مستند توجیح پیش کرنے سے سائنسدان قاصر ہیں- مگر اسکے باوجود کچھ ایسے مفروضات ضرور ہیں جن کی بنیاد پر سائنسی طور پر اس بات کو بیان کیا جا سکتا ہے کہ عام طور پر زيادہ تر افراد کے بچوں کی پیدائش آدھی رات کے وقت کیوں ہوتی ہے-
 
ماضی کے رسوم و رواج کے سبب
سائنسدانوں کے مطابق رات کے وقت زيادہ تر بچوں کی پیدائش کی ایک بنیادی وجہ ارتقا بھی ہے ماضی میں جب انسان غاروں میں رہتے تھے اور دن بھر ایک دوسرے سے دور شکار اور دوسری ضروریات کے لیے رہتے تھے اور اس وقت رابطے کرنے بھی آسان نہ ہوتے تھے- تو اس ابتدائی دور میں یہی کوشش کی جاتی تھی کہ بچے کی ڈلیوری رات کے وقت میں کر لی جائے جب کہ مدد کے لیے قبیلے اور خاندان کے دوسرے لوگ ساتھ ہوں گے- اس وقت کے اس اصول کے سبب انسانی جسم کے اندر ایسی ارتقائی تبدیلی واقع ہو گئی جس کی وجہ سے اس کے لیے رات کے وقت بچوں کی پیدائش آسان ہو گئی-
 
image
 
ہارمون کا کردار
حمل سے لے کر ڈلیوری تک ہارمون کا انسانی جسم میں بہت اہم کردار ہوتا ہے ماں کے جسم میں میلاٹین نامی ایک ہارمون جو رات کی نیند کا سبب ہوتا ہے- وہی ہارمون لیبر کے درد شروع کرنے کا بھی ذمہ دار ہوتا ہے-
 
حمل کے آخری دنوں میں اس ہارمون کی ماں کے خون میں مقدار کافی بڑھ جاتی ہے اور رات کے وقت یہ ہارمون آکسی ٹوسن نامی ہارمون کے ساتھ مل کر مزید طاقت ور ہو جاتا ہے اور زيادہ تر بچوں کے رات کے وقت پیدائش کا سبب بنتا ہے-
 
نارمل ڈلیوری زیادہ تر رات میں ہوتی ہے
ماہرین کے مطابق امریکہ میں پیدا ہونے والے زيادہ تر بچے رات ایک بجے سے سات بجے کے درمیان ہوتے ہیں اور اس وقت پیدا ہونے والے زيادہ تر بچے نارمل طریقے سے ڈلیور ہوتے ہیں- تاہم سی سیکشن کے ذریعے پیدا ہونے والے بچے دن کے وقت پیدا ہوتے ہیں-
 
image
 
اگرچہ یہ تمام توجیحات اور اس حوالے سے مزيد ریسرچ ابھی جاری ہے اور سائنسدان اس بات کی کوشش کر رہے ہیں کہ اس بات کا پتہ لگا سکیں کہ بچوں کے پیدا ہونے کے وقت اور رات کا آپس میں کیا تعلق ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: