|
|
“گائے کے گوبر سے ہم بلب اور ٹیوب لائٹس کے علاوہ زیادہ
پاور والے جنریٹر اور تمام بڑی مشینیں بھی چلاتے ہیں“ - |
|
سندھ کے ایک گاؤں پپری میں گائے کا گوبر بجلی بنانے کے
لئے استعمال کیا جارہا ہے۔ گوبر سے نہ صرف ٹیوب لائٹس، پنکھے اور بلبس
چلائے جارہے ہیں بلکہ 50 کے وی اے کے طاقتور ترین جنریٹرز اور اے سی بھی
چلائے جاتے ہیں۔ اس چیزوں کے علاوہ دودھ نکالنے کی تمام مشینیں بھی گوبر سے
پیدا کی گئی بجلی سے چلائی جاتی ہیں۔ |
|
گوبر سے بجلی کیسے پیدا
کی جاتی ہے؟ |
گائے کے گوبر کو ایک بڑی ٹرالی میں جمع کیا جاتا ہے اور
پھر اسے بڑے سے گڑھے میں منتقل کیا جاتا ہے اس کے بعد گڑھے میں پانی ڈالا
جاتا ہے جس کے بعد گڑھے سے گوبر اور پانی نکل جاتا ہے لیکن گیس جمع ہوجاتی
ہے۔ اس گیس کو لوہے کے پائپس میں بھر کر جنریٹر چلائے جاتے ہیں۔ ایک ٹرالی
گوبر سے 20 گھنٹے چلایا جاسکتا ہے۔ |
|
|
|
یہ ٹیکنالوجی کن لوگوں
کے لئے فائدہ مند ہے؟ |
یہ ٹیکنالوجی نئی نہیں بلکہ بھارت میں کئی سالوں سے گوبر
سے بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ پاکستان میں اس عمل کا شروع ہونا خوش آئیند ہے۔
امید ہے اس سے چھوٹے کارخانوں اور فیکٹری مالکان کو کافی فائدہ پہنچ سکے گا۔ |
|
|
|