کمبل کے ساتھ سونے والے ہو جائيں ہوشیار ان کی صحت کو کیا خطرات لاحق ہو سکتے ہیں؟ جانیں

image
 
ہم میں سے اکثر افراد موسمِ سرما میں گرم، آرام دہ کمبل کے بغیر سونے کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔ یہ ہمیں محفوظ محسوس کرواتا ہے اور یہ ہمارے سونے کے وقت کے معمولات کا ایک اہم حصہ ہے۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ کمبل کے بغیر سونے سے صحت کے بہت سے فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں، اور یہ عمل آپ کو تیزی سے سونے میں بھی مدد دے سکتا ہے۔
 
میٹابولزم کو سست کرتا ہے
اس میں کوئی شک نہیں کہ اپنے آپ کو کمبل میں لپیٹنا آرام دہ اور گرم ہونے کا احساس دیتا ہے لیکن کمبل آپ کے میٹابولزم کو سست کرتا ہے- بغیر کمبل کے سونا درحقیقت آپ کو کچھ پونڈ وزن کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔ ٹھنڈی حالت میں سونے سے آپ کے میٹابولزم کو فروغ ملتا ہے اور آپ کے جسم میں "اچھی" چربی کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ اگرچہ جسم میں پائی جانے والی یہ اچھی چربی آپ کی کیلوریز تیزی سے جلاتی ہے اور آپ کے جسم کو اضافی بلڈ شوگر سے نجات دلانے میں مدد بھی دیتی ہے۔
image
 
نیند دیر سے آتی ہے
جیسے جیسے موسم ٹھنڈا ہوتا جاتا ہے ہم فطری طور پر خود کو زیادہ گرم رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ کمبلوں کا استعمال بھی شروع کردیتے ہیں لیکن اس سے نیند دیر سے آتی ہے- ٹھنڈا درجہ حرارت ہماری جلدی نیند کے حوالے سے مفید ثابت ہوتا ہے- ہمارے جسم کا درجہ حرارت ہمارے سونے سے 60 منٹ سے لے کر 90 منٹ پہلے گرنا شروع ہوجاتا ہے- لیکن اگر اردگرد کا ماحول گرم ہو تو آپ کا جسم درجہ حرارت کو کنٹرول کرنے کی کوشش میں زیادہ توانائی خرچ کرے گا جس کی وجہ سے آپ زیادہ دیر تک جاگتے رہیں گے-
image
 
نیند غیر معیاری ہوسکتی ہے
اگر آپ کبھی آدھی رات کو جاگتے ہیں اور محسوس کرتے ہیں کہ آپ اپنے کمبل کو لات مارنا چاہتے ہیں، تو درحقیقت اس کی ایک سائنسی وضاحت موجود ہے۔ رات کو ٹھنڈا درجہ حرارت ہمیں بہتر سونے میں مدد دیتا ہے، اور اگر یہ بہت زیادہ گرم ہو جائے تو یہ ہماری نیند میں خلل ڈال سکتا ہے-سونے کا مناسب درجہ حرارت 16 اور 20 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان ہوتا ہے۔ زیادہ درجہ حرارت آپ کی آنکھوں کی تیز حرکت کے مرحلے میں خلل ڈال سکتا ہے، جس کی وجہ سے آپ تھک کر جاگ سکتے ہیں، یہاں تک کہ آپ کو لگتا ہے کہ آپ کافی سو چکے ہیں۔
image
 
جلد پر دانے نکل سکتے ہیں
کمبل آپ کی نیند میں خلل ڈالنے کے علاوہ آپ کو ایک خاص قسم کے دانوں کا شکار بھی بنا سکتا ہے جسے پسینے کے دانے کہا جاتا ہے- موٹے اور بھاری کمبل مصنوعی کپڑے سے تیار کردہ ہوتے ہیں جو جسم کو درجہ حرارت کنٹرول نہیں کرنے دیتے اور پسینہ آسکتا ہے- گرمی اور رگڑ کے ساتھ مل کر پسینہ آپ کی جلد پر موجود سوراخوں کو بند کرسکتا ہے جس سے آپ کو کیل مہاسوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے-
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: