|
|
دھوکہ کھانا کسی کو بھی پسند نہیں ہوتے ہیں مگر بعض
اوقات انسان کی نظر اس کو جان بوجھ کر ایسے فریب میں مبتلا کر دیتی ہے جس
کو بار بار دیکھنے کے باوجود بھی وہ حقیقت سے نا آشنا رہتا ہے۔ ایسا انسان
کی حقیقی زندگی میں بھی اکثر اس کے ساتھ ہوتا ہے کہ وہ جن افراد کو اپنا
بہت قریبی اور ہمدرد سمجھ رہا ہوتا ہے وہی انسان اس کو ایسے دھوکہ دے دیتا
ہے جس کی یاد اس کو ساری زندگی مضطرب رکھتی ہے- |
|
نظر کے فریب میں مبتلا
کرنے والی کچھ تصاویر |
ایسی ہی کچھ تصاویر جن کو دیکھ کر انسان کا دماغ گھوم
جائے اور وہ یہ سوچنے پر مجبور ہو جائے کہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے آج ہم آپ
کو دکھائيں گے ہمارا دعویٰ ہے کہ ذہین سے ذہین بھی دھوکہ کھانے پر مجبور ہو
جائے- |
|
پانچ طوطے پانی پی رہے
ہیں |
اس تصویر کو دیکھ کر یہی محسوس ہوتا ہے کہ جیسے کچھ طوطے
ایک گلاس میں اپنی چونچ ڈالے پانی پی رہے ہیں- مگر غور سے دیکھیں تو حقیقت
اس کے بر عکس ہے اور اصل میں یہ ایک گلاس کے ساتھ اٹکے ہوئے پانچ کریلے ہیں
جو دیکھنے والوں کو طوطے نظر آرہے ہیں- |
|
|
بھوت کی چمکتی آنکھیں
|
ہر انسان کے اندر یہ خیال ہوتا ہے کہ اگر اس کا واسطہ کبھی کسی جن یا بھوت
سے پڑا تو اس کی آنکھیں آگ اگل رہی ہوں گی- اس تصویر میں بھی یہی محسوس ہو
رہا ہے کہ درختوں کے جھنڈ کے اندر کوئی بہت ہی برا جن چھپا ہوا ہے جس کی
آنکھیں آگ اگل رہی ہیں- مگر حقیقت میں یہ ٹریفک سگنل ہیں جن کو دیکھ کر
بھوتوں کی آنکھیں یاد آتی ہیں- |
|
|
کتا کہاں چھپ کر بیٹھا
ہے |
اس تصویر میں ایک کتا نظر آرہا ہے جو لکڑی کے تنے میں
چھپ کر بیٹھا ہوا ہے اور اس میں کچھ بھی خاص نہیں ہے- مگر اس کی سب سے بڑی
خاص بات یہ ہے کہ اس تصویر میں کتا کہیں بھی نہیں ہے یقین نہ آئے تو غور سے
دیکھیں- |
|
|
ایک نئے چاند
کی زمین کے گرد گردش دریافت |
خلا ہم سب کے لیے ایک پرسرار چیز ہوتی ہے لیکن
اگر آپ سے کوئی کہے کہ زمین کے گرد گھومتا ایک اور چاند دریافت ہو گیا ہے
تو یہ بات آپ کو حیران کر دے گی- اس تصویر میں ایسا ہی کچھ نظر آرہا ہے-
لیکن حقیقت میں یہ موبائل چارجر ہے جس کا عکس ایک کرسی پر اس انداز میں پڑ
رہا ہے کہ اس کو دیکھ کر محسوس ہو رہا ہے جیسے کہ ایک نیا چاند دریافت ہو
گیا ہے- |
|
|
ہنستے مسکراتے بچے |
بچوں کی مسکراتی تصویریں دیکھ کر برے سے برے موڈ والے انسان کے چہرے پر بھی
مسکراہٹ دوڑ جاتی ہے- مگر مسکرانے سے قبل ایک لمحہ ٹہر جائيں اور غور سے
دیکھیں یہ بچے نہیں بلکہ کھیرے ہیں جو مسکراتے ہوئے نظر آرہے ہیں- |
|
|
ان تصاویر سے دھوکہ اگر آپ نے کھا لیا ہے تو محتاط ہو جائیں اس کا مطلب ہے
کہ آپ عام زندگی میں بھی فوراً ہی کسی نہ کسی سے جلد متاثر ہونے والی شخصیت
کے حامل ہیں- اس وجہ سے اپنے مشاہدے کو بہتر بنانے کی کوشش کریں- |