اس کا شوہر امیر ہے اس وجہ سے بیوی بھی امیر ہے، دنیا کے امیر ترین افراد کی ارب پتی بیویاں کیسے زندگی گزارتی ہیں؟ جانیں

image
 
عام طور پر ہر لڑکی کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کا شوہر اسمارٹ، دولت مند ہو مگر ہر لڑکی کی یہ خواہش پوری نہیں ہوتی ہے- مگر دنیا کی کچھ خوش نصیب خواتین ایسی بھی ہیں جو صرف اس وجہ سے ارب پتی ہیں کہ وہ دنیا کے امیر ترین مردوں کی بیویاں ہیں اور ان کو ان کے شوہر کی طرف سے بے تحاشا دولت ملی ہے- دولت انسان کے طرز زندگی میں واضح تبدیلی لانے کا سبب بنتی ہے ایسی خواتین اپنی زندگی کیسے گزارتی ہیں اس کے حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ بتائيں گے-
 
مارک زکربرگ کی بیوی پریسکلا چین
فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی بیوی پریسکلا پیشے کے اعتبار سے سماجی کارکن ہونے کے ساتھ ساتھ بچوں کے امراض کی ماہر ڈاکٹر بھی ہیں۔ جو 24 فروری 1985 کو امریکہ میں پیدا ہوئيں بنیادی طور پر اس کے والدین کا تعلق چین سے تھا جو ویتنام سے امریکہ آۓ تھے۔ انہوں نے ہاورڈ سے اپنی تعلیم مکمل کی- اس جوڑے کی دو بیٹیاں بھی ہیں اس امیر ترین جوڑے کی ملکیت 900 امریکی ڈالر ہے پریسلا کی سب سے خاص بات ان کی دریا دلی ہے وہ عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے بڑی بڑی رقمیں چیریٹی میں اکثر و بیشتر دیتی رہتی ہیں اور سلیکان ویلی میں اپنے شوہر کے سانہ بشانہ کام کرتی ہیں-
image
 
ایوان اسپیگل کی بیوی مرانڈا کیر
اسنیپ چیٹ کے بانی ایوان اسپیگل کی بیوی مرنڈا کیر ایک معروف آسٹریلین ماڈل اور بزنس وومن ہے اپنے شوہر کی بے تحاشا دولت کے ساتھ ساتھ وہ خود بھی صف اول کی ماڈلز اور بزنس وومن میں شمار کی جاتی ہیں- اس جوڑے کی دولت 18 ملین ڈالر کے لگ بھگ قرار دی جاتی ہے تیرہ سال کی عمر سے ماڈلنگ کا آغاز کرنے والی مرانڈا کا سمار 2008 سے لے کر آج تک فاربس کی لسٹ کے مطابق مہنگی ترین ماڈلز میں کیا جاتا ہے۔ ایوان اسپیگل سے ان کی دوسری شادی ہے اس سے قبل برطانوی اداکار اور لانڈو بلوم سے ان کی پہلی شادی ہوئی تھی جس سے ان کا ایک بیٹا بھی تھا اس کے بعد انہوں نے ایوان اسپیگل سے شادی کی جس سے ان کے دو بچے بھی ہیں-
image
 
مکیش امبانی کی بیوی نیتا امبانی
مکیش امبانی کا شمار دنیا کے دولت مند ترین افراد میں ہوتا ہے جن کی بیوی نیتا امبانی کا شمار ایک معروف سماجی کارکن کے طور پر کیا جاتا ہے- اس کے علاوہ وہ انڈین پریمیر لیگ کی ٹیم ممبئی انڈین کی مالک بھی ہیں- اس کے علاوہ وہ واحد اور پہلی انڈین خاتون ہیں جو انٹرنیشنل اولپک کمیٹی کی رکن بنیں-فاربس کے اعداد و شمار کے مطابق ان کا شمار دنیا کی طاقتور ترین خواتین میں ہوتا ہے جن کی ان کے شوہر کے حوالے سے دولت 190 ملین امریکی ڈالر بتائی جاتی ہے-
image
 
گوتم ایڈانی کی بیوی پریتی ایڈانی
گوتم ایڈانی کا شمار ایشیا کے پانچویں امیر ترین فرد میں ہوتا ہے ان کی بیوی پریتی ایڈانی پیشے کے اعتبار سے دانتوں کی ڈاکٹر ہیں اس کے علاوہ ایڈانی گروپ کی چئير پرسن بھی ہیں- مگر ان کی وجہ شہرت تعلیم کے شعبے میں ان کی خدمات ہیں جس کے سبب ان کو ماہر تعلیم کے طور پر پہچانا جاتا ہے- انہوں نے گجرات کے بچوں کی تعلیم کے لیے نہ صرف کئي تعلیمی ادارے قائم کیۓ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی تعلیم کے لیے دل کھول کر فنڈ بھی دیے-
image
 
ان امیر ترین حضرات کی بیویوں کی طرز زندگی سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہروں کی شناخت اور دولت سے فائدہ اٹھانے کے بجائے محنت کے ذریعے اپنی شناخت بنانے پر توجہ دی ہے اور ایسے کام کرنے کی کوشش کی ہے جس سے عام انسان کا بھلا ہو سکے-
YOU MAY ALSO LIKE: