صرف 163 روپے میں دولہا دلہن کی برانڈ نیو کار میں رخصتی، کراچی میں بارات لے جانے کا انوکھا طریقہ منظر عام پر

image
 
شادی بیاہ کی تقریبات میں سوشل میڈيا پر اس طرح کی خبریں تو ٹرینڈ بن جاتی ہیں جن میں بارات انوکھے انداز میں آتی ہے کبھی تو ارطغرل کے انداز میں تلواروں کے سائے میں دولہا اپنی دلہنیا کو لینے آتا ہے تو کوئی اس کو لینے کے لیے مہنگی ترین گاڑی کا انتخاب کرتا ہے-
 
یہ تمام مہنگے طریقے ان تمام لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا لیتے ہیں جو منفرد نظر آنے کے خواہشمند ہوتے ہیں اور اس کے لیے بڑی سے بڑی رقم بھی ادا کرنے کو تیار ہو جاتے ہیں اور اس کے لیے نئے اور انوکھے طریقوں کا انتخاب کرتے ہیں-
 
مگر حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک کریم کے ڈرائیور کی ایک پوسٹ تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں اس نے کراچی میں لے جائے جانے والی ایک انوکھی بارات کا احوال تحریر کیا- اس بارات کی سب سے خاص بات یہ تھی کہ اس کے لیے دولہا نے نہ تو پہلے سے کسی گاڑی کا انتظام کیا اور نہ ہی منفرد نظر آنے کے لیے کوئی جتن کیے- مگر اس کے باوجود اس کے اس انداز میں ایسی انفرادیت تھی جس کے بارے میں جان کر سب ہی عش عش کر اٹھے-
 
image
 
یہ پوسٹ کسی نے کراچی کیپٹن اور وینڈر کے فیس بک میں اپنے نام کو چھپا کر پوسٹ کی جس میں اس کا کہنا تھا کہ وہ کریم ایکس کا ڈرائيور ہے یہ وہ گروپ ہے جس میں بڑی اور مہنگی گاڑياں ہوتی ہیں اس کا کہنا تھا کہ اس کی گاڑی ایک بندے نے کریم آباد کے شادی ہال سے بک کی اور سواری کو لالو کھیت چھوڑنا تھا-
 
جب وہ کریم آباد شادی ہال پہنچے تو اس آدمی نے ان سے کہا کہ وہ رائڈ اسٹارٹ کر دیں وہ پانچ منٹ میں آتے ہیں ڈرائیور نے سواریوں کا انتظار شروع کر دیا- مگر وہ اس وقت حیران رہ گئے کہ گاڑی بک کروانے والے نے ان کی گاڑی کو پھولوں سے بھر دیا اور اس میں دولہا دلہن کو بٹھا کر رخصتی کروالی-
 
جب بارات ان کی گاڑی میں لالو کھیت پہنچی تو کریم آباد سے لے کر لالو کھیت تک کا بل صرف 163 روپے بنا اس طرح برانڈ نیو لگژری کار میں بہترین رخصتی صرف اور صرف 163 میں کروا دی گئی-
 
image
 
یہ ترکیب ان تمام لوگوں کے لیے ایک مثال ہے جو بارات کو مہنگی گاڑی میں لے جانا چاہتے ہیں اور پیسے بھی خرچ نہیں کرنا چاہتے ہیں تو وہ اس طرح اپنی مرضی کی گاڑی بک کروا کر انتہائی کم پیسوں میں اپنا مقصد حاصل کر سکتے ہیں-
 
اس حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے اور کیا کبھی آپ نے بھی ایسا کوئی انوکھا کام کیا ہے تو کمنٹ سیکشن میں ہمیں ضرور بتائيں
YOU MAY ALSO LIKE: