وہ 8 دلچسپ تصاویر جو ثابت کرتی ہیں دنیا میں دو طرح کے افراد پائے جاتے ہیں

ہم سب کی بہت سی عادات ہیں جو ہماری زندگی میں رائج ہوتی ہیں اور ہم ان پر توجہ بھی نہیں دیتے کیونکہ وہ ہمارے روزمرہ کے معمولات کا حصہ ہیں۔ لیکن ہم یہ ضرور دیکھتے ہیں کہ کوئی دوسرا لائٹ بند نہیں کرتا، دروازہ بند کرنا بھول جاتا ہے، یا غلط شیلف پر کافی جار رکھتا ہے۔ دراصل ہر کسی عادات دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں- ہماری آج کی تصاویر یہی ثابت کرتی ہیں کہ دنیا میں دو طرح کے افراد بھی پائے جاتے ہیں جو ایک ہی کام کو دو مختلف طریقوں سے کرتے ہیں-
 
image
ہر کسی کا ڈشز رکھنے کا طریقہ اپنا ہوتا ہے، کچھ لوگ سنک میں ایک بھی ڈش نہیں چھوڑ سکتے اور دوسرے ڈھیر ہونے تک انتظار کرتے ہیں۔
 
image
ہر کوئی کپڑے تہہ کر کے الماری میں نہیں رکھتا اکثر لوگوں کے نزدیک چیزیں ترتیب سے رکھنے کی تعریف مختلف ہوتی ہے- کچھ لوگ صرف ضروری کپڑوں کو ہی اہمیت دیتے ہیں اور دیگر کو ایسے ہی پھینک دیتے ہیں-
 
image
ایک ہی جیسی مکئی کھانے کے دو افراد کے دو مختلف انداز اور یقیناً اسے کھانے کا کوئی خاص قانون یا طریقہ بھی نہیں ہے-
 
image
ٹی بیگ بھی ہمیں تقسیم کرتے ہیں، کچھ لوگ چائے کے ذائقے کو مزید طاقتور بنانے کے لیے ٹی بیگ کو کپ میں ہی چھوڑ دیتے ہیں-
 
image
ایک ہی ڈش کو کھانے کے دو طریقے بس بات اپنی اپنی پسند کی ہے-
 
image
پڑوسیوں کی دو اقسام جن میں سے ایک کا گارڈن مناسب تراش خراش کے ساتھ ہے جبکہ دوسرے کو اپنے گارڈن کے لیے وقت نکالنے کی ضرورت ہے-
 
image
جار سے جام یا مایونیز نکالنے کے معاملے میں بھی آپ کا سامنا دو طرح کے افراد سے ہوگا- ایک وہ جو طریقے سے خاص قسم کی چھری کا استعمال کرتے ہوئے مایونیز نکالتے ہیں جبکہ دوسرے وہ جو کسی بھی چمچ سے ہی یہ کام کرلیتے ہیں-
 
image
اس کا انحصار بھی آسانی پر ہے، بہت سے لوگ جب بھی اپنے جوتے پہنتے ہیں تب ہی فیتے لگاتے ہیں۔ اور دوسرے ہر وقت فیتے باندھے رکھتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: