کسی کی ناک کی ہڈی ٹیڑھی ہوگئی تو کوئی آنکھیں ہی بند کرنے کے قابل نہ رہا۔۔ چند مشہور شخصیات کو پلاسٹک سرجری کروانے کی خواہش میں کس تکلیف سے گزرنا پڑا؟

image
 
موجودہ دور ترقی اور ایجادات کا دور ہے،اس وقت دنیا بھر میں نئی نئی چیزیں ایجاد ہو رہی ہیں جن سے لوگوں کی زندگی میں جہاں مثبت تبدیلیاں دیکھنے میں آتی ہیں وہیں بہت سے لوگوں کی زندگیاں خراب بھی ہوگئی ہیں۔
 
اس وقت پلاسٹک سرجری اور کاسمیٹک سرجری میں دنیا بھر میں بہت ترقی ہو گئی ہے اور لوگ اپنی جسم میں طرح طرح کی تبدیلیاں کروا کر اپنے حسن اور اعتماد میں اضافہ کرنے کے خواہشمند نظر آتے ہیں۔اس عمل میں بعض اوقات کامیابی ہوتی ہے اور بعض اوقات تبدیلی سے آپ کا جسم یا چہرہ بگڑ بھی سکتا ہے۔اس لئے اس عمل کو کرواتے ہوئے بہت زیادہ محتاط ہونے کی ضرورت ہے۔
 
اداکار یا مشہور شخصیات اپنے آپ کو لوگوں کے سامنےاچھا دکھنے کے لئے ایسے بہت کام کرتے ہیں جن سے لوگ بہت متاثر ہو جاتے ہیں اور بغیر سوچے سمجھے سرجری کروانے کی خواہش کرتے ہیں،اس وقت دنیا بھر میں مشہور شخصیات، ہونٹوں کی، بالوں کی، گالوں کی، جھریوں کی، آنکھوں کی، بوٹوکس، اپنے سینے کی، اپنے غیر ضروری بالوں کے خاتمے کی اور نہ جانے کس کس چیز کی سرجری کروا کر اپنے آپ کو حسین بنوانے کی فکر میں ہیں۔
 
ایسے ہی ایک کیس میں2019 میں ایک79 سالہ شخص پیٹ براڈ ہرسٹ نے اپنی شادی کی ناکامی کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ وہ سرجری کے ذریعے اپنے خدوخال کو خوبصورت بنائے،کیونکہ اس کے خدوخال کے دلکش نہ ہونے کی بناء پر اس کی بیوی نے اس سے علیحگی اختیار کر لی تھی۔
 
image
 
اس نے اس سرجری سے پہلے اپنے دانتوں کا علاج کروایا تھا جس کی وجہ سے اس کے گال بہت زیادہ پھول گئے تھے جو کہ دیکھنے میں ناگوار لگتے تھے،چنانچہ اس نے فیصلہ کیا کہ وہ سرجری کے ذریعے اس کو ٹھیک کروالے گا۔اس کے لئے اس نے 11000 پاؤنڈ ادا کئے۔لیکن 9 گھنٹے کی اس سرجری کے بعد اس کو یہ اندازہ ہو گیا تھا کہ اس کے ساتھ کچھ غلط ہو چکا ہے۔
 
وہ کہتے ہیں کہ مجھے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ مجھے بہت مارا پیٹا گیا ہے اور مجھ کو انکھیں بند کرنے میں ناکامی ہو رہی تھی۔اور پھر سرجری کے ایک دن بعد میں یہ خواہش کررہا تھا کہ کاش میں نے یہ نہ کروایا ہوتا۔جب دو ہفتے کے بعد پیٹ اپنے ٹانکے کھلوانے اسپتال گیا تو اس کی آنکھوں میں بہت زیادہ تکلیف تھی۔اس کی آنکھوں سے پانی بہہ رہا تھا،لیکن داکٹرز کا کہنا تھا کہ یہ ایک نارمل سی بات ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ یہ ٹھیک ہو جائے گا۔لیکن ایسا نہ ہوا۔
 
بالآخر انہوں نے سرجن سے اس سرجری کو ٹھیک کرنے کے لئے دوسری سرجری کروائی کہ اس کی چہرے کی جلد صحیح ہو سکے اور اس کی آنکھیں پوری طرح بند ہو سکیں،اس کے لئے 4 گھنٹے کا ایک اور آپریشن ہوا،لیکن دو سال گزرنے کے بعد بھی پیٹ اپنی انکھیں پوری طرح بند نہیں کر سکتا،پوری بند کرنے کے لئے اس کو ان پر ٹیپ لگانا پڑتا ہے۔ پیٹ کا کہنا ہے کہ ایسا کوئی بھی عمل کروانے سے پہلے سوچنا سمجھنا چاہئے۔ورنہ آپ کی زندگی تباہ وبرباد ہو جائے گی۔
 
ہمارے ہاں بھی اگر ہم دیکھیں تو اپنے سیاستدانوں،اداکاروں وغیرہ کو اس طرح کی سرجریز کرواتے ہوئے دیکھتے ہیں،کوئی بال لگوا رہا ہے،کوئی ہونٹوں میں فلر لگواتا ہے،کوئی ناک پتلی کروا رہے ہیں ۔گویا جب سے ان سرجریز کا پتہ چلا ہے ہر ایک اس دوڑ میں شامل ہونے کی کوشش کر رہا ہے۔ہمارے ہاں بھی مشہور اداکار ساجد حسن نے بال لگوانے کے لئے سرجری کروائی تھی جو کہ بگڑ گئی تھی اور ان کی سر کی ہڈی باہر آگئی تھی، پھر بہت عرصہ تکلیف اٹھانے کے بعد ان کی دوسری سرجری ہو سکی جو کہ مشہور اداکار و کاسمیٹک سرجن فہد مرزا نے کی۔
 
image
 
ایسا ہی کچھ اداکار زاہد احمد کے ساتھ ہوا ہے انہوں نے اپنی ناک ٹھیک کروانے کے لئے سرجری کروائی جس سے ان کی ناک کی ہئیت ہی بدل گئی۔ان کا کہنا تھا کہ یہ میری سب سے بڑی غلطی تھی کہ میں نے اللہ کی تخلیق میں ردو بدل کی کوشش کی ،حالانکہ یہ بہت عام سی سرجری تھی لیکن اس نے مجھے خفت اور شرمندگی میں مبتلا کردیا۔اور میں یہ سمجھتا تھا کہ شاید اس معمولی سی سرجری کے بعد میرے اعتماد میں اضافہ ہو جائے گا لیکن اس غلطی نے مجھے بہت اچھا سبق سکھا دیا کہ اللہ نے ہر انسان کو اپنی مرضی سے تخلیق کیا ہے اور اچھا تخلیق کیا ہے۔اس میں بدلاؤ لا کر ہم اس میں بگاڑ پیدا کرتے ہیں۔اس کے بعد میں نے دوبارہ سرجری کروائی جس کے بعد میری ناک ٹھیک ہوئی۔
 
image
YOU MAY ALSO LIKE: