ضرورت ایجاد کی ماں ہے، کچھ عام اشیا میں معمولی تبدیلی نے بڑے بڑے کام کر دکھائے یقین نہ آئے تو خود دیکھ لیں

image
 
ضرورت ایجاد کی ماں ہے یہ ایک ایسی حقیقت ہے جس کو ہر کوئی تسلیم کرتا ہے۔ کسی بھی چیز کو ایجاد کرنے کے لیے آپ کا بڑا سائنسدان ہونا ضروری نہیں ہے بس ضرورت صرف اس بات کی ہے کہ آپ کے اندر اپنی مشکل کا حل نکالنے کا جذبہ ہونا چاہیے- یہ جذبہ خود بخود کچھ نیا بنانے کی تحریک دے دے گا آج ہم آپ کو ایسی ہی کچھ اشیا دکھائيں گے جن کو بنانے والوں نے ان کو بنا کر نہ صرف اپنی مشکل حل کی بلکہ دوسروں کی بھی بڑی مدد کر ڈالی-
 
نائٹ لائٹ اور وائر لیس چارجر ایک ساتھ
اکثر افراد اپنے موبائل رات کے وقت چارج کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کو رات میں نائٹ لیمپ کی بھی ضرورت ہوتی ہے لیکن اگر یہ دونوں سہولیات ایک ساتھ مل جائيں تو زندگی آسان ہو جائے۔ یہ ایجاد ایک اسٹوڈنٹ نے اپنے تھیسز کے لیے ڈیزائن کی جس میں ایک لیمپ کے اندر ہی موبائل کا وائر لیس چارجر بھی لگا دیا گیا ہے اور اس طرح ایک وقت میں دو کام آسانی سے ہو جاتے ہیں-
image
 
شاپنگ کی ٹوکری میں کافی کا کپ رکھنے کی جگہ
اکثر شاپنگ کے دوران ہاتھ میں کافی یا کسی مشروب کی بوتل کو پکڑ کر شاپنگ کرنے میں بہت دشواری ہوتی ہے اور شاپنگ کے دوران بغیر کچھ کھائے پیے شاپنگ کرنا کچھ افراد کے لیے بہت ہی مشکل ہوتا ہے- ایسے افراد کے لیے یہ ایجاد بہت معاون ثابت ہو سکتی ہے اور ان کو چاہیے کہ شاپنگ مال والوں سے یہ مطالبہ کریں کہ وہ ہر کارٹ میں ایسے اسٹینڈ لگوائيں جس میں کپ وغیرہ رکھے جا سکیں-
image
 
کیچپ اور مایونیز ایک ساتھ
کیچپ اور مایونیز کو ایک ساتھ کھانے سے اسنیکس کا مزہ دوبالا ہو جاتا ہے مگر دونوں کے علیحدہ علیحدہ پاوچ کی خریداری ایک جانب تو جیب پر بھاری ہوتی ہے اور کہیں باہر کھاتے ہوئے ان دونوں کو سنبھالنا بھی ایک بڑا کام ہوتا ہے- جرمنی کی ایک کمپنی نے عوام کے اس دیرینہ مطالبے کو اس طرح پورا کیا کہ سب کے دل کی خواہش بن گئی- اس کمپنی نے کیچپ اور مایونیز کو ایک ہی ٹیوب میں بالکل اس طرح پیک کیا ہے جس طرح ٹوتھ پیسٹ کو کیا جاتا ہے- جس سے نہ صرف ایک وقت میں دونوں کو استعمال کیا جا سکتا ہے بلکہ ان کو آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ بھی لے جایا جا سکتا ہے-
image
 
بس اسٹاپ پر چارچنگ کی سہولت
اسمارٹ فون کو عام فون کے مقابلے میں زيادہ چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے یہی وجہ ہے کہ آج کل کے دور میں ہر انسان اسمارٹ فون کے ساتھ ساتھ اپنا چارجر بھی جیب میں لیے گھومتا ہے- اس صورتحال میں اگر موبائل چارچنگ کی سہولت بس اسٹاپ پر بھی مل جائے تو شکر گزاری کی کوئی حد ہی نہیں ہے اس وجہ سے دنیا کے مختلف حصوں میں اب بس اسٹاپ پر موبائل چارجر بھی لگائے جا رہے ہیں امید ہے کہ ہمارے ملک میں بھی ایسا کام شروع ہو سکے گا-
image
 
فرش پر پونچھے کے دوران پیروں کے نشان نہ بنیں تو ایسا کر لیں
فرش کے اوپر پیروں کے نشان پونچھے کے بعد بن جائيں تو ساری محنت ضائع ہو جاتی ہے لیکن اکثر فرش پر چھپے ہوئے یہ نشان منہ چڑاتے نظر آتے ہیں- ان نشانوں سے بچنے کے لیے یہ ترکیب اختیار کی جا سکتی ہے -
image
YOU MAY ALSO LIKE: