سیکنڈ ہینڈ چیزوں سے گھبرائیں مت، 5 چیزیں نئی کی بجائے پرانی خریدنے سے زیادہ فائدہ ہوسکتا ہے

image
 
بعض اوقات پرانی چیزیں خریدنا کسی حد فائدہ مند بھی ثابت ہوتا ہے- اس سے آپ بہت زیادہ رقم خرچ کرنے سے محفوظ رہتے ہیں- تاہم شرط یہ ہے کہ آپ کی خریدی گئی استعمال شدہ چیز بھی اچھی اور کارآمد حالت میں ہو- اور اس سے ماحول پر بوجھ میں بھی کمی واقع ہوگی- ہم یہاں 5 ایسی چیزوں کا ذکر کر رہے ہیں جنہیں پرانا یا سیکنڈ ہینڈ خریدنا نئے سے زیادہ فائدہ دے سکتا ہے-
 
کتابیں
کتابوں نے ہمارے درمیان صدیوں پرانے دور کو بھی زندہ رکھا ہے- کتاب جتنی زیادہ پرانی ہوتی ہے اتنی زیادہ قیمتی ہوتی ہے- پرانی کتابوں میں موجود معلومات آپ کے لیے انتہائی دلچسپ ثابت ہوسکتی ہے- اس لیے اگر آپ مطالعے کا شوق رکھتے ہیں تو پرانی کتابیں ضرور خریدیں اور انہیں مطالعے کے بعد فروخت کرنے کے بجائے لائبریری کو دے دیں تاکہ یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں میں شئیر ہوسکے-
image
 
جدید آلات
ٹیکنالوجی انتہائی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے، اور ان تبدیلیوں کو برقرار رکھنا مشکل ہے- اس لیے نئے آلات پر رقم خرچ کرنے بہتر ہے کہ اسی دور کے استعمال شدہ آلات کو خرید کر اپنا کام چلائیں تاکہ آپ کی خرچ کی ہوئی رقم تھوڑے ہی عرصے بعد بےکار نہ ہوجائے- کچھ کمپنیاں تو تجدید شدہ مصنوعات بھی فروخت کر رہی ہیں جو بالکل نئے کی طرح کام کرتی ہیں۔
image
 
لباس
بعض اوقات کسی خاص موقع کے لیے نیا لباس خریدنا بہترین انتخاب نہیں ہوتا۔ شادی، یا زندگی میں ایک بار ہونے والا کوئی ایونٹ یقیناً خاص ہوتا ہے لیکن سیکنڈ ہینڈ کپڑے ان کے لیے موزوں ہو سکتے ہیں۔ اور آپ ان کو استعمال کرنے کے بعد فروخت بھی کرسکتے ہیں جس سے آپ کو کچھ رقم بھی وصول ہوسکتی ہے-
image
 
ورزش کا سامان
صحت مند رہنے کے لیے ورزش انتہائی اہم ہوتی ہے، لیکن بعض اوقات آپ کو اپنے مقاصد کے حصول میں مدد کرنے کے لیے جو سامان درکار ہوتا ہے وہ مہنگا ہوتا ہے۔ ایک نئی ٹریڈمل یا ڈمبلز اچھے ہیں، لیکن سیکنڈ ہینڈ والے بھی وہی کام کریں گے جو نیا کرے گا۔ اگر آپ اپنے گھر میں فٹنس کی جگہ بنانا چاہتے ہیں، تو آپ استعمال شدہ آلات سے شروع کر سکتے ہیں۔
image
 
گاڑی
نئی کاریں عام طور پر جیسے ہی سڑک پر آتی ہیں اپنی کچھ قیمت کھو دیتی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ استعمال شدہ کاریں خریدنے سے بھی کافی حد تک رقم کے نقصان سے بچ سکتے ہیں اور ساتھ ہی اپنا شوق بھی پورا کرسکتے ہیں۔ لیکن ذہن میں رکھیں کہ آپ کو کار خریدنے سے پہلے اسے کسی مکینک سے چیک کروا لینا چاہیے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: