جوتوں کی خشک پالش کو پگھلانے سے لے کر جراثیم سے محفوظ رہنے تک، مائيکرویو اوون کے کچھ ایسے کام جو عام طور پر کوئی نہیں جانتا

image
 
مائيکرویو اوون عام طور پر ہر گھر کی بنیادی ضرورت بن چکا ہے اور اکثر افراد اس کا استعمال کھانوں کو گرم کرنے یا بیکنگ کے لیے کرتے نظر آتے ہیں- لیکن اس کے حوالے سے آج ہم آپ کو کچھ ایسے استعمال بھی بتائيں گے جن کے بارے میں آپ نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا مگر مائيکرویو اوون کا استعمال اس حوالے سے بھی کیا جا سکتا ہے-
 
کچن اسفنج کو جراثیم سے پاک کرنے کے لیے
عام طورپر برتن دھونے اور کچن کو صاف کرنے والا اسفنج نم ہونے کے سبب جراثيم کی افزائش کا سب سےاہم ذریعہ ہوتا ہے۔ ان کو اگر جراثیموں سے صاف نہ کیا جائے تو یہ صفائی کے بجائے بیماریوں کے پھیلاؤ کا ایک اہم ذریعہ بن جاتے ہیں- اس وجہ سےان کو جراثیم سے پاک کرنے میں مائکرو ویو اوون ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے- اس کے لیے اس اسفنج کو پانی سے دھو کر میڈيم ہیٹ میں دو منٹ تک اوون میں رکھ دیں جب اس کو نکالیں گے تو یہ جراثیم سے پاک ہو چکا ہوگا-
image
 
باسی چپس کو تازہ کریں
اگر چپس کا پیکٹ کچھ دیر تک کھلا رہے تو اس میں نمی داخل ہو جاتی ہے جو کہ اس کو کھانے کے قابل نہیں چھوڑتی ہے نتیجہ میں آپ کو اپنی پسندیدہ چپس کو ضائع کر دینا پڑتا ہے- لیکن اگر آپ کے پاس مائکرو ویو اوون موجود ہے تو ان اسنیکس کو اب پھینکنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کو کچھ دیر کے لیے اوون میں رکھ کر کچھ سیکنڈ تک گرم کر لیں وہ دوبارہ سے تازہ اور پہلے سے زيادہ تازہ ہو جائيں گے-
image
 
خشک میوہ جات کو بھوننے کے لیے
خشک میوہ جات جو بہت مہنگے ہوتے ہیں لیکن اگر نرم اور باسی ہو جائيں تو ان کو کھانے کا دل نہیں چاہتا ہے- لیکن مائيکرو ویو اوون کے استعمال سے ان کو دوبارہ سے بھونا جا سکتا ہے اس کے لیے خشک میوہ جات کو کچھ دیر کے لیے اوون میں رکھ کر گرم کر لیں وہ دوبارہ سے تازہ ہو جائيں گے-
image
 
خشک بوٹ پالش کو دوبارہ استعمال کے قابل بنائيں
جوتوں کی پالش میں موم موجود ہوتا ہے جو سرد موسم کے سبب استعمال کے قابل نہیں رہتے ہیں- اس صورت میں بوٹ پالش کو کچھ دیر تک اوون میں رکھنے سے وہ نرم اور تازہ ہو جاتی ہے- مگر اس کے لیے اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ اس کو دھاتی ڈبیا میں اوون میں رکھ کر گرم کرنے میں احتیاط لازم کریں-
image
 
لہسن اور ٹماٹر کے چھلکے آسانی سے اتارنے کے لیے
سبزیوں کے چھلکے اتارنے بعض اوقات بہت مشکل لگتے ہیں اس صورت میں لہسن یا ٹماٹر کو کچھ دیر تک اوون میں رکھ کر گرم کر لیں- اس سے ان کے چھلکے نہ صرف آسانی سے اتر جائيں گے بلکہ ان کی تازگی میں بھی اضافہ ہو جائے گا-
image
 
سردی میں ٹکور کے لیے
سردی کے موسم میں کسی گرم چیز کی ٹکور عام طور پر بڑی عمر کے افراد کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے- اس صورت میں کسی بھی پرانے موزے میں تھوڑی مقداد میں چاول بھر لیں اور اس کو اوون میں کچھ دیر تک رکھ دیں اور اس سے ٹکور کریں یہ آسان اور فائدہ مند رہے گا-
image
 
مائکرویو اوون کی صفائی کا آسان طریقہ
مائکرویو اوون کو صاف کرنے کے لیے ایک باؤل پانی لے لیں اور اس میں ایک لیموں کا رس نچوڑ لیں اور اس کو پانچ منٹ تک اوون میں رکھ کر گرم کر لیں اور اس کے بعد اوون کو اندر سے کسی صاف کپڑے سے صاف کر لیں اوون نئے جیسا ہو جائے گا-
image
 
مائیکرویو اوون کے استعمال میں اس بات کا خاص دھیان رکھیں کہ اس میں اسٹیل کے برتن نہ رکھیں اور نہ ہی ہلکی کوالٹی کے پلاسٹک کے برتن رکھیں یہ صحت کے لیے اور اوون دونوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: