|
|
کدو ایک ایسی سبزی ہے جو دنیا بھر میں کاشت کی اور شوق
سے کھائی جاتی ہے، کیونکہ اس کا وزن زیادہ ہوتا ہے اس لئے یہ ایک بیل کے
ساتھ لگتی ہے جو زمین پر بچھی ہوتی ہے۔ طب نبوی ﷺ کے حوالے سے غور کیا جائے
تو کدو رسول ﷺ کی پسندیدہ ترکاری تھی۔ |
|
کدو ایک ہلکی غذا ہے، جو زود ہضم ہے اور دوسری غذاؤں کو
بھی جلد ہضم کرتا ہے۔ بخار کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے اور پیاس کو کم
کرتا ہے۔ گرمی کے سر درد کو دور کرتا اور پیٹ کو نرم رکھتا ہے۔ |
|
کدو کا پانی جوڑوں پر ملنے سے جوڑوں کے درد میں آرام
آتا ہے۔ کدو کے ساتھ سرکہ ملا کر کھانے سے جسم کے فاضل اور زہریلے مادے
نکل جاتے ہیں۔ اگر اسے بہی (سفرجل ) کے ساتھ ملاکر کھایا جائے تو جسم کو
عمدہ غذائیت ملتی ہے۔ کدو کو کھانڈ کے ساتھ ملا کر پکا کر دینے سے جنون اور
خفقان میں فائدہ ہوتا ہے۔ |
|
|
|
حضرت انس مالک رضی ﷲ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک
درزی نے رسول ﷺ کی دعوت کی اور اس نے جو کی روٹی کے ساتھ کدو گوشت پکایا۔
حضور ﷺ بڑی محبت کے ساتھ سالن سے کدو کے ٹکڑے تلاش کرکے تناول فرماتے
رہے۔(بخاری 5397) |
|
گوشت کی فطرت گرم ہے اور کدو کی سرد، کدو کی سرد طبعیت
گوشت کی گرم فطرت کو کم کردیتی ہے اور کھانے میں اعتدال آجاتا ہے۔ |
|
کدو کا شربت پینے سے نہ صرف پیشاب میں جلن ختم ہوتی ہے
بلکہ یہ آنتوں اور معدے سے تیزابیت اور انفیکشن بھی ختم کرتا ہے۔ کدو کا
شربت تِلوں کے تیل میں ملا کر روزانہ رات کو سر پر مالش کرکے لگایا جائے تو
گہری نیند آتی ہے۔ |
|
|
|
کدو کا جوس دانتوں کے امراض سے نجات کا ایک
مؤثر ذریعہ ہے ۔ کدو کا پانی پھنسیوں پر لگانے سے پھنسیاں ختم ہوجاتی ہیں۔ |