نمک کی اتنی مقدار شیمپو میں ملائیں اور کمال دیکھیں، بغیر رقم خرچ کیے بال لمبے اور گھنے بنانے کے حیرت انگیز طریقے

image
 
لمبے اور گھنے بال ہر انسان کا خواب ہوتا ہے جس کے حصول کے لیے لوگ اکثر بھاری قیمت ادا کرتے ہیں اور اس کے باوجود ان کے حصے میں مایوسی کے سوا کچھ نہیں آتا ہے- مہنگے شیمپو اور کنڈيشنر کا استعمال یا پھر مختلف جڑی بوٹیوں سے بنے ہوئے تیل سے مساج سب کچھ اس وقت تک ہی فائدہ مند ہوتا ہے جب تک کہ ان کا استعمال جاری رکھا جائے اور بعض اوقات مستقل استعمال سے بھی ان کا فائدہ کم ہو جاتا ہے-
 
بالوں کو لمبا کرنے کے بغیر پیسے خرچ کیے ٹوٹکے
آج ہم آپ کو بالوں کو لمبا اور گھنا بنانے والے وہ طریقے بتائيں گے جن کے استعمال کو اپنی روزمرہ کی عادت میں شامل کرنے سے نہ صرف بال تیزی سے لمبے ہوں گے بلکہ اس سے ان کی نمو میں روز بروز اضافہ ہو گا-
 
شیمپو میں نمک شامل کر دیں
نمک ہر گھر میں موجود ایک ایسا جز ہے جو کہ کم قیمت بھی ہوتا ہے اور آسانی سے دستیاب بھی ہوتا ہے اور اس کے لیے آپ کو کسی اضافی خرچے کی ضرورت نہیں ہوتی ہے- عام گھر میں استعمال ہونے والے نمک کی 2 سے 3 چمچ شیمپو میں شامل کر لیں اور اسی سے روزانہ بال دھوئيں- اس نمک میں میگنیشیم کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے جو کہ بالوں کے دو منہ بننے سے روکتا ہے اور اس کی جڑوں کو مضبوط کر کے ان کو گرنے سے بھی روکتے ہیں-
 
بالوں کو ڈھک کر رکھیں
اگرچہ وٹامن ڈی انسانی صحت کے لیۓ ایک بہت اہم جز ہے مگر اس کی زيادتی بالوں کے لیے نقصان دہ ہوتی ہے- سورج کی روشنی اور شعاعوں میں وٹامن ڈی کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور زيادہ دیر تک سورج کی روشنی کا سامنا کرنے سے بال کمزور ہو جاتے ہیں اور اپنی رنگت کھو بیٹھتے ہیں- اس صورت میں بالوں کو ڈھک کر رکھنے سے بھی ان کی صحت کو بہتر بنایا جا سکتا ہے اور اس سے خطرنا ک الٹرا وائلٹ شعاعوں سے محفوظ رہا جا سکتا ہے-
 
image
 
بالوں کو قدرتی طور پر خشک ہونے دیں
اکثر افراد بالوں کو خشک کرنے کے لیے ہئير ڈڑائير کا استعمال کرتے ہیں اس سے ایک جانب تو بجلی کا اضافی خرچہ کرنا پڑتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ بالوں کا رنگ روپ بھی بگڑ جاتا ہے اور بعض اوقات اس ہئیر ڈرائير کے مستقل استعمال سے بال جل سے جاتے ہیں- اس کی جگہ پر قدرتی طور پر بالوں کے خشک ہونے سے بالوں کی قدرتی نمی برقرار رہتی ہے جس کی وجہ سے وہ کمزور نہیں ہوتے ہیں-
 
سوتی تکیے کا غلاف استعمال نہ کریں
اکثر لوگ سوتے ہوئے سوتی تکیے کے غلاف کا استعمال کرتے ہیں لیکن سوتی غلاف بالوں کی قدرتی نمی کو نہ صرف جذب کر لیتے ہیں بلکہ ان کی سخت سطح بالوں کے ٹوٹنے کا سبب بھی بن جاتے ہیں- جب کہ اس کی جگہ ریشمی تکیے کے غلاف کے استعمال کے سبب نہ صرف بالوں کی قدرتی نمی برقرار رہتی ہے بلکہ اس کی نرم سطح بالوں کو ٹوٹنے سے بھی روکتی ہے-
 
سر کو کچھ دیر تک نیچے لٹکائيں
بالوں کی بہترین نمو کے لیے ان کی جڑوں میں دوران خون کی بہت اہمیت ہوتی ہے- اگر دن بھر میں صرف کچھ منٹ تک سر کو نیچے کی طرف لٹکائيں اس سے بالوں کی جڑوں میں دوران خون بہتر ہوتا ہے جس سے بالوں کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ مضبوط ہوتے ہیں-
 
image
 
سونے سے پہلے بالوں میں کنگھی کریں
سونے سے قبل بالوں میں کنگھی کرنا دن بھر بندھے ہوئے بالوں کو نہ صرف سلجھا دیتے ہیں بلکہ اس سے سر پر موجود تیل بھی پھیل کر تمام بالوں میں یکساں تقسیم ہو جاتا ہے جس سے ان کی نمو میں بہتری آتی ہے- رات کا وقت بالوں کی نمو کا سب سے آئيڈیل وقت ہوتا ہے اس وجہ سے اس وقت کنگھی کرنے سے دوران خون بھی بہتر ہوتا ہے اور بال سلجھ جاتے ہیں جس سے ان کی نمو یکساں ہوتی ہے-
 
یہ تمام طریقے ایسے ہیں جن پر اگرچہ پیسہ تو خرچ نہیں ہو گا لیکن اس سے بالوں کو لمبا اور گھنا کرنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: