اپنی گاڑی کی جگہ بدلتے رہیں۔۔۔ وہ 5 کام کون سے ہیں جنہیں کر کے آپ اپنی گاڑی چوری ہونے سے بچا سکتے ہیں؟

image
 
کیا آپ بھی جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح سے پریشان ہیں؟ کیا آپ کو بھی اپنے موبائل، گاڑی یا قیمتی سامان کے چوری ہونے کا خطرہ رہتا ہے؟ آپ نے عام طور پر دیکھا ہوگا کہ گاڑی کی چوری یا اس سے منسلک سامان سائڈ مرر، ہیڈ لائٹس،یا دوسری اشیاء کی چوری کرنے والے عموماً منٹوں سیکنڈوں میں اپنا کام کر کے غائب ہوتے ہیں۔ یہاں ہم آپ کو پانچ ایسی ٹپس بتائیں گے جن پر عمل کر کے آپ اپنی گاڑی کو یا اس سے منسلک چیزوں کو چوری ہونے سے بچا سکتے ہیں۔
 
مناسب جگہ پارک کریں:
اس بات کا خیال رکھیں کہ گاڑی ہمیشہ روشنی میں پارک کریں، اندھیرے میں یا ایسی جگہ پارک نہ کریں جہاں اجنبی لوگ اٹھتے بیٹھتے ہوں یا سنسان جگہ ہو کہ وہاں کسی حادثے کا پتہ نہ چلے۔ گاڑی سامنے ہوگی تو آپ کئی بار اس پر نظر ڈال سکتے ہیں۔ دوسرا یہ کہ اس کے ساتھ کاروائی کرتے ہوئے چور گھبرائے گا کہ کوئی دیکھ نہ لے۔
image
 
گاڑی پر کور چڑھائیں:
اپنی گاڑی پر کور چڑھائیں، کیونکہ جو بھی اس طرح کے چور اچکے ہوتے ہیں ان کے پاس اتنا ٹائم نہیں ہوتا کہ وہ کور ہٹائیں اور پھر کاروائی کریں۔اس سے گاڑی گرد وغبار،دھول مٹی سے بھی بچی رہتی ہے اور ایسے چوروں کی پہنچ سے بھی دور ہو جاتی ہے۔ ڈھکی ہوئی گاڑی آتے جاتے لوگوں کی نظر سے بھی محفوظ رہتی ہے۔
image
 
اپنی پارکنگ کی جگہ اور ٹائم ٹیبل بھی تبدیل کرتے رہیں:
اپنی پارکنگ کی جگہ اور آنے جانے کے ٹائم کو بدلتے رہنا چاہیے کیونکہ جولوگ اس طرح کے کام کرتے ہیں وہ پہلے کچھ دن اس بات کا جائزہ لیتے ہیں کہ گاڑی کس وقت آ رہی ہے کس وقت کھڑی کی جارہی ہے۔ باقاعدہ ریکی کرتے ہیں اس کے بعد اپنی کاروائی کرتے ہیں،اس لئے اپنی جگہ اور ٹائم کو بدلتے رہیں۔
image
 
قیمتی اشیاء گاڑی میں نہ چھوڑیں:
کبھی بھی اپنی قیمتی اشیاء گاڑی میں نہ چھوڑیں کیونکہ بہت دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے کہ ہم اپنی کوئی قیمتی چیز مثلاً موبائل فون،بیگ یا کوئی والٹ وغیرہ گاڑی میں بھول جاتے ہیں یا رکھا چھوڑ دیتے ہیں جو کسی بھی وارداتیے کی توجہ اپنی طرف مبذول کروا لیتی ہے اور وہ اس چیز کے لالچ میں گاڑی کھول لیتا ہے۔ یاد سے اپنی تمام ضروری اور قیمتی چیزیں گاڑی سے نکال لیں۔
image
 
گاڑی کی ٹریکنگ کا انتظام:
آج کل موبائل اینڈرائڈ فون یا آئی فون وغیرہ میں ٹریکنگ سسٹم ہوتا ہے،جس سے آپ اپنے چھینے گئے موبائل فون یا ٹیبلٹ وغیرہ کا پتہ لگا سکتے ہیں- اسی طرح گاڑی بھی جی پی ایس ٹریکر کی مدد سے ٹریس کی جا سکتی ہے۔ یا اب موبائل فون میں ایسی سادہ ایپلیکیشن موجود ہیں جن کو ایکٹیویٹ کر کے آپ اپنی گاڑی کو ٹریک کر سکتے ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: