|
|
|
|
|
انسان کی روزمرہ کی عادات اس کے بارے میں بہت کچھ ظاہر کرتی ہیں- یہاں تک
کہ انہیں عادات سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ آپ کا تعلق کس قسم کے گھرانے سے
ہے- زندگی گزارنے کے آپ کے مختلف انداز سامنے والے شخص کو یہ بتانے کے لیے
کافی ہوتے ہیں کہ آپ ایک امیر گھرانے کے فرد ہیں یا پھر غریب یا متوسط طبقے
سے تعلق رکھتے ہیں- ہم یہاں صرف ایسی عادات کا ذکر کر رہے ہیں جو آپ متوسط
طبقے والے افراد کو ظاہر کرتی ہیں- |
|
|
|
آپ چیزیں کیسے تھامتے ہیں؟ |
|
کچھ بہت عام عادات جن پر ہماری توجہ بھی نہیں ہوتی ہمیں متوسط طبقے کا فرد
ظاہر کرتی ہیں جبکہ امیر افراد یا پھر سیلزمین بخوبی ہمیں ان عادات سے
پہچان جاتے ہیں- آپ کس طرح بات کرتے ہیں، اشارہ کرتے ہیں، کھاتے ہیں، یہاں
تک کہ ایک چائے کا کپ کیسے پکڑتے ہیں یہ سب آپ کی زندگی کے بارے میں بہت
کچھ بتا سکتا ہے۔ |
|
|
|
|
|
صرف ضرورت کی چیزیں خریدنا |
|
ایسے افراد کی عادت بن جاتی ہے کہ وہ خریداری کے وقت صرف ضرورت کی چیزیں ہی
خریدتے ہیں یا پھر چیز خریدتے ہی اسی وقت ہیں جب اس کی اشد ضرورت ہوتی ہے-
متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے یہ افراد بار شاپنگ کرتے وقت غیر ضروری
سامان خریدنے سے گریز کرتے ہیں جو کہ ایک اچھی عادت بھی ہے- |
|
|
| |
| چیزیں سنبھال کر رکھنے
کی عادت |
| جو لوگ پیسے کی قدر جانتے ہیں وہ شاذ و نادر ہی چیزوں کو
پھینکتے ہیں اور اپنی استعمال کی اشیاﺀ کی زندگی کو ہر ممکن طریقے سے طول
دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ اگر ان کے کپڑے اب گھر سے باہر پہننے کے
لئے موزوں نہیں ہیں تو، وہ انہیں گھر اندر پہننے کے کپڑوں میں تبدیل کر
دیتے ہیں۔ |
|
|
| |
| کھانے کے بارے میں
فکرمند |
| ہر وقت خوراک اور غذائیت کے بارے میں فکرمند رہنا اور
اکثر باتوں میں ایسی باتوں کا ذکر کرتے رہنا ظاہر کرتا ہے کہ آپ ایک ایسے
خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جسے پیسے یا آمدنی کے حوالے سے پریشانی کا سامنا
ہے۔ ایسے افراد کئی کئی دن پرانا کھانا بھی محفوظ رکھتے ہیں جو کہ حقیقت
میں اپنی صحت کے ساتھ سمجھوتا ہے- |
|
|
| |
| معجزے کی امید |
| وہ لوگ جو کبھی پیسوں کی پریشانی نہیں رکھتے ہیں وہ
لاٹریوں کو تفریح کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔ یقیناً، وہ جیت سے بھی خوش
ہیں اور ناکامیوں سے مایوس ہوتے ہیں۔ لیکن صرف متوسط طبقے سے تعلق رکھنے
والے افراد ہی حقیقی معنوں میں جذبے اور معجزے کی امید کے درمیان فرق کو
سمجھتے ہیں۔ |
|
|