|
|
|
|
|
ہر معاشرے میں مشہور شخصیات کو رول ماڈل سمجھا جاتا ہے کیونکہ نوجوان ان کی
پیروی کرتے ہیں- لیکن ان نوجوانوں کے لیے یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ وہ
کونسی ایسی غلطیاں ہیں جو مشہور شخصیات کبھی نہیں کرتیں کیونکہ یہ شخصیات
اپنی محنت اور وقت کی قدر جانتی ہیں- |
|
|
|
ہر چیز کو قبول نہیں کرتے |
|
مشہور شخصیات کی عادت ہوتی ہے کہ وہ ہر پیشکش کو قبول نہیں کرتے- ایسی
مصنوعات کے ساتھ شراکت داری یا وابستگی کے لیے رضامندی ظاہر نہیں کرتے جو
ان کے مزاج سے ہم آہنگ نہ ہو- کیونکہ ایسی چیزوں کے لیے رضامندی ایسی غلطی
ہے جو ان کے کیریر کو تباہ کرسکتی ہے- اس لیے یہ لوگ واضح طور پر کسی غیر
متعلقہ کمپنی کا شخص کے ساتھ کام کرنے سے انکار کردیتے ہیں- |
|
|
|
|
|
جعلی فالوورز نہیں خریدتے |
|
سوشل میڈیا آج کل لوگوں کی شہرت اور کامیابی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے
لیکن مشہور شخصیات شہرت اور کامیابی کے لیے جعلی فالوورز نہیں خریدتے
کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ ان کی یہ غلطی لوگ فراموش نہیں کریں گے- کسی بھی
شخصیت کے فالوورز باآسانی یہ پتہ لگا لیتے ہیں کہ کون جعلی ہے اور کون اصلی-
جعلی اکاؤنٹ یا فالوورز عموماً افواہیں پھیلانے کے کام آتے ہیں جسے سستی
شہرت کہا جاتا ہے- |
|
|
| |
| دولت سے متعلق شیخی
مارنا |
| ہم جو مشہور شخصیات نظر آتی ہیں یا تو وہ پہلے سے ہی
امیر ہوتی ہیں یا پھر انہوں نے اپنے کام سے دولت کمائی ہوتی ہے- لیکن ان کی
ایک خاص بات ضرور ہوتی ہے کہ یہ ہر جگہ اپنی دولت کا ذکر کرتے یا اس حوالے
سے بڑی بڑی باتیں نہیں کرتے کیونکہ یہ جانتے ہیں کہ اس طرح کی غلطی ان کا
منفی تاثر ابھار سکتی ہے- |
|
|
| |
| اپنے پہلے مقام کو نہیں
بھولتے |
| تخلیقی صلاحیتوں میں کمی کبھی بھی واقع ہوسکتی ہے اور اس
کا شکار کوئی بھی ہوسکتا ہے- لیکن کچھ بھی ہوجائے مشہور شخصیات اپنے اس
مقام کو کبھی نہیں بھولتیں جہاں سے انہوں نے آغاز کیا ہوتا ہے- کیونکہ وہ
جانتی ہیں کہ اگر انہوں نے اپنی بنیاد سے ہٹ کر کوئی کام شروع کیا تو وہ
لوگوں کو اپنی جانب متوجہ نہیں کرسکیں گے- |
|
|
| |
| یہ وقت کے ساتھ ساتھ
چلتے ہیں |
| کہتے ہیں کہ جو وقت کے ساتھ نہیں چلتا وہ پیچھے رہ جاتا
ہے اور ہمارے سامنے ایسی کئی زندہ مثالیں موجود ہیں- لیکن حقیقی معنوں میں
مشہور شخصیات ایسی غلطی کرنے سے گریز کرتی ہیں- اور ان کی دوڑ ہمیشہ بدلتے
وقت کے ساتھ ہی رہتی ہے- یہ افراد بدلتے رجحانات کے ساتھ مطابقت پیدا کرتے
ہیں- |
|
|