صرف 170 روپے میں اپنا مکان حاصل کریں، دنیا کے کن حصوں میں اتنے سستے مکان تمام سہولیات کے ساتھ موجود ہیں جانیں

image
 
اپنا گھر ایک ایسا خواب ہوتا ہے جو ہر انسان کی آنکھوں میں ہوتا ہے مگر زمینوں کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے اس خواب کو مشکل ترین بنا دیا ہے۔ ایک عام انسان دنیا کے کسی بھی حصے میں رہتا ہو لیکن ساری عمر بچت کر کے بھی ایک عام سے فلیٹ کا مالک نہیں بن پاتا ہے ۔ کرائے کے گھر میں رہتے ہوئے ہر مہینے کرایہ دینے کے بعد اتنی بچت نہیں ہوتی ہے کہ وہ گھر کے مالک بن سکیں-
 
دنیا کے کچھ ممالک جہاں سستے مکان ملتے ہیں
اگرچہ زمین کی قیمتیں دنیا بھر میں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں مگر دنیا کے کچھ ممالک اپنے کچھ علاقوں میں آبادی میں اضافے کے لیے لوگوں کو ایسی آفرز دیتے ہیں جس کے بعد وہ لوگ وہاں آباد ہونے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں اور ان آفرز میں سستے ترین مکانات کی آفر بھی شامل ہیں- ایسے کچھ ممالک کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
سمبوکا، اٹلی
اٹلی کی حکومت نے رئيل اسٹیٹ والوں کے لیے اس وقت دھماکہ کر دیا جب انہوں نے مکمل گھر کو صرف ایک ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا- یہ تمام مکانات ان گاؤں دیہاتوں میں موجود تھے یا پھر ان علاقوں میں تھے جہاں آبادی بہت کم تھی- اٹلی کے علاقے سمبوکا کا شمار ان علاقوں میں ہوتا ہے جہاں پر آج بھی صرف ایک ڈالر میں مکانات موجود ہیں لیکن اس کے ساتھ ساتھ یہ شرط بھی عائد کی گئی ہے کہ صرف تین سالوں کے عرصے میں مکان کے مالک نے نہ صرف اس کو آباد کرنا ہوگا بلکہ اس کی تزئين اور آرائش کر کے اس کو رہائش کے قابل بنانا ہوگا-
image
 
روبیکس فرانس
روبیکس فرانس کا یہ شہر بیلجیم کے قریب آباد ہے جو معاشی حوالے سے بھی تیزی سے ابھرتا ہوا شہر ہے جہاں پر ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اس شہر میں لوگوں کی آبادی کو بڑھانے کے لیے یہاں پر صرف ایک ڈالر میں مکانات فراہم کیے جا رہے ہیں- ان مکانات کو حاصل کرنے کے بعد یہاں کے مالکان کو پانچ سال کے اندر ان مکانات پر اپنا پیسہ اور وقت خرچ کر کے نہ صرف آباد کروانا ہوگا بلکہ ان کی تزئین و آرائش بھی کرنی ہوگی-
image
 
ٹوکیو جاپان
اگرچہ جاپان میں آبادی میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے مگر اس کے باوجود اس ملک میں اب بھی بہت سارے ایسے مکانات موجود ہیں جو بے آباد ہیں اور ان کو آباد کرنے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں ہے- ایسے مکانات ٹوکیو میں موجود ہیں اور ان مکانات کے بے آباد ہونے کی وجہ وہاں کے لوگوں کی توہم پرستی ہے- یہ وہ مکانات ہیں جہاں پر کسی نہ کسی کے جرائم وقوع پزير ہوئے ہوں یا پھر ان کو آسیب زدہ قرار دیا جاتا ہے ایسے مکانات کو آباد کرنے کے لیے جاپان کی حکومت مفت میں بھی دینے کو تیار ہے- ایسے مکانات کی فراہمی کے لیے جاپان میں ایک آن لائن ویب سائٹ بھی بنائی گئی ہے-
image
 
اوکیو ٹاما جاپان
اگر آپ فطرت کے قریب رہنے کے خواہشمند ہیں تو اوکیوٹاما کے مکانات آپ کے لیے ایک بہترین آپشن ثابت ہو سکتے ہیں- لیکن جاپان کے لوگ اس علاقے کو خوبصورت قرار دینے کے ساتھ ساتھ آسیب زدہ بھی قرار دیتے ہیں اس وجہ سے یہاں آبادی نہ ہونے کے برابر ہے- اس علاقے کو آباد کرنے کے لیے جاپان کی حکومت نے یہاں پر 43 سال یا اس سے کم عمر افراد کے لیے مفت گھر فراہم کیے ہیں- لیکن یہاں رہائش اختیار کرنے والے افراد اس گھر کی ملکیت اسی وقت تک حاصل کر سکتا ہے جب کہ وہ اس گھر میں 22 سال تک رہائش اختیار کرے-
image
 
لیور پول برطانیہ
برطانیہ کے شہر لیور پول میں تقریباً دو لاکھ ایسے مکانات موجود ہیں جو کہ کسی کی رہائش کے لیے استعمال نہیں ہوتے ہیں۔ مختلف وجوہ پر لوگوں نے ان گھروں میں رہائش ترک کر دی اس وجہ سے برطانیہ کی حکومت نے ان گھروں کو صرف ایک ڈالر میں فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے- تاہم ایسے گھروں کی ملکیت حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ اس علاقے کے ہی رہنے والے ہوں اور اس گھر کو حاصل کرنے کے بعد پانچ سال کے اندر اس علاقے کے لیول کے مطابق اسکی تزئين و آرائش کر سکیں-
image
 
کینڈیلا اٹلی
کینڈیلا اٹلی کے حکام اس حوالے سے منفرد مقام رکھتے ہیں کہ وہ صرف ایک ڈالر کا مکان ہی پیش نہیں کرتے ہیں بلکہ اس مکان کو بسانے کے لیے دو ہزار ڈالر بھی ساتھ میں دیتے ہیں اور ایسا صرف اس لیے کیا جاتا ہے کہ لوگ ان کے ان بے آباد علاقوں کو آباد کر سکیں- ہمارے ملک میں بھی غریب لوگوں کو اس طریقے سے گھر کا مالک بنایا جا سکتا ہے لیکن اس کے لیے سب سے پہلے حکومت کو ان تمام علاقوں کے اعداد و شمار جمع کرنے ہوں گے جہاں آبادی کی جا سکتی ہے- اس کے بعد اس طریقے سے پورے ملک میں آبادی کو یکساں طور پر تقسیم کرنے کی کوشش کی جا سکتی ہے-
image
 
YOU MAY ALSO LIKE: