اپنے قیمتی پیسے برباد نہ کریں، عام استعمال کی اشیا کی خریداری کے ایسے طریقے جو آپ کو بڑے نقصان سے بچا لیں

image
 
گھریلو سامان کی خریداری اس وقت بہت برا تجربہ ثابت ہوتی ہے جب سامان گھر لانے کے بعد اس میں سے زيادہ تر اشیا باسی یا خراب نکل آئیں اور اس کے بعد ان کو تبدیل کروانا وقت کا ضیاع محسوس ہو اور ان کا استعمال پیسے کا ضياع لگے اس صورتحال سے ہر انسان کبھی نہ کبھی ضرور گزرا ہوگا- مگر اس سے محفوظ رہنے کے لیے تھوڑی سی عقلمندی کی ضرورت ہوتی ہے جس کا استعمال کر کے خود کو نقصان سے بچایا جا سکتا ہے-
 
مچھلی کی خریداری کرتے ہوئے
آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ تازہ مچھلی کے اندر مچھلی کی مخصوص بو موجود نہیں ہوتی ہے اگر آپ کو مچھلی میں سے بو آرہی ہے تو یہ اس بات کی دلیل ہے مچھلی تازہ نہیں ہے- مچھلی کے باسی ہونے کی دوسری نشانی اس کا رنگ ہوتا ہے- فارم میں پلنے والی مچھلی کا گوشت ہلکے گلابی رنگ کا ہوتا ہے جب کہ قدرتی طور دریا یا سمندر میں پائی جانے والی مچھلی کا گوشت قدرے گہرے رنگ کا ہوتا ہے- اگر مچھلی کے گوشت پر براؤن یا گرے دھبے نظر آرہے ہوں تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ یہ مچھلی پرانی یا باسی ہے لہٰذا ایسی مچھلی کی خریداری نہیں کرنی چاہیے-
image
 
کھجوروں کی خریداری کرتے وقت
تازہ کھجور کی سطح پر جھریاں موجود ہوتی ہیں مگر بہت زيادہ نہیں ہوتی ہیں اور نہ ہی وہ سخت ہوتی ہیں- خشک کھجور اس وقت بہترین ہوتی ہے جب کہ اس کی جلد پر ایک قدرتی چمک موجود ہو اور اس کا گودا بہت سخت نہ ہو- لیکن اس کی سطح پر سفید دھبے موجود نہ ہوں جو اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ اس نے گلنا سڑنا شروع کر دیا ہے-
image
 
لہسن کی خریداری کے وقت
اگر دکاندار یہ کہتا ہے کہ لہسن بالکل تازہ ہے اور اس میں کسی قسم کی شکایت نہیں ملے گی لیکن اس کی بات پر یقین کرنے کے بجائے خود چیک کر لیں- اگر لہسن میں سے کسی قسم کی عجیب سی بو محسوس ہو جو اس کی اپنی بو سے مختلف ہو تو یہ اس بات کی دلیل ہے کہ لہسن باسی ہے- اس کے علاوہ اگر اس کی پھانک نرم ہو رہی ہو اور اس کی نمی کم ہو رہی ہو تو اس کا مطلب ہے کہ لہسن باسی ہے اور اس میں سڑاند شروع ہو چکی ہے-
image
 
چقندر کی خریداری کرتے وقت
چقندر کی خریداری کے وقت سب سے پہلی کوشش یہ کرنی چاہیے کہ اس کو اس کے ہرے پتوں کے ساتھ خریدیں جو اس بات کی دلیل ہوتی ہے کہ وہ تازہ ہے- بعض اوقات سبزی والے اس کے پتے ہٹا دیتے ہیں اس صورت میں اس کو خریدتے ہوئے اس بات کا خیال رکھیں کہ بہت بڑے سائز کے چقندر کی خریداری نہ کریں- کیوں کہ زيادہ بڑے سائز کے چقندر ذائقے میں پھیکے ہوتے ہیں اس وجہ سے ان کو درمیانی سائز کا خریدنا چاہیے-
image
 
انار کی خریداری کرتے وقت
بعض اوقات انار کی خریداری کرنے کے بعد اس کو کاٹنے کے بعد شدید مایوسی ہوتی ہے کیوں کہ اس کے دانے کاٹنے کے بعد ہی بدمزہ اور بد رنگ نظر آتے ہیں جس سے مہنگے انار خریدنے کے سارے سارے پیسے ہی ضائع ہو جاتے ہیں- اس وجہ سے انار خریدتے ہوئے کچھ باتوں کی طرف دھیان رکھنا ضروری ہے- مثال کے طور پر اچھا اور پکا ہوا انار کی شکل جیومیٹریکل ہوتی ہے اس کے علاوہ اچھے پکے ہوئے انار کی جلد بے لچک اور چمکدار ہوتی ہے- اگر یہ جلد ان خصوصیات سے محروم ہو تو اس کا مطلب ہے کہ یا تو وہ کچے ہیں یا پھر زيادہ پک چکے ہیں جس کی وجہ سے اندر سے اس کے دانے گلے ہوئے بھی ہو سکتے ہیں-
image
 
لیموں کی خریداری کے وقت
لیموں کی خریداری کے وقت سب سے پہلے تو اس کو ہاتھ میں لے کر اس کے وزن کو چیک کونا چاہیے جو لیموں وزن میں بھاری ہوں گے وہی زیادہ رس دار ہوتے ہیں- اس کے بعد دوسری چیز لیموں کی کھال چیک کرنی ہوتی ہے اس کا چھلکا اگر ڈنڈی والی جانب سے ایسا ہو کہ اس میں بل نظر آرہے ہوں تو اس کا مطلب ہے کہ یہ لیموں درخت کی شاخ پر پکا ہے اور اس کے اندر وہ تمام معدنیات محفوظ ہیں جو اسکے رس میں ہوتی ہیں-
image
 
یہ کچھ ایسے طریقے تھے جو ان اشیا کی خریداری کے بارے میں جاننا ضروری تھے امید ہے کہ آپ کے لیے مفید ثابت ہوں گی-
YOU MAY ALSO LIKE: